تنہا سمندر میں

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

تنہا سمندر میں

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]

سولہ سالہ امریکی لڑکی جو سب سے کم عمری میں دنیا کے گرد کشتی میں چکر لگانے کا ریکارڈ بنانا چاہتی تھی ’لاپتہ‘ ہے۔
سندرلینڈ بحیرہ ہند میں ’مشکل‘ میں ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کی کشتی سے آخری اطلاع جمعرات کو گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق دن کے ایک بجے ملی تھی۔
سندرلینڈ کے بارے میں خیال ہے کہ وہ افریقہ اور آسٹریلیا دونوں کے ساحل سے تین ہزار دو سو بائیس میل دور ہے۔ حکام نے بتایا کے ان کی مدد کے لیے کشتیاں روانہ کر دی گئی ہیں لیکن انہیں وہاں پہنچنے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔
آسٹریلیا سے ایک جہاز بھی روانہ کیا گیا تھا جو چار گھنٹے میں اس مقام پر پہنچے گا جہاں سے سندرلینڈ کی کشتی سے آخری بار ’مشکل‘ میں ہونے کا سگنل ملا تھا۔
ایبی سندرلینڈ کے بھائی نے، جنہوں نے سترہ سال کی عمر میں دنیا کے گرد کشتی میں تنہا چکر لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، اپنی بہن کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ مشاق کشتی ران ہیں۔ تاہم انوں نے کشتی کا ریڈیو پر رابطہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سندرلینڈ کے خاندان والوں نے بتایا کہ لاپتہ ہونے سے پہلے سندرلینڈ کو ساٹھ ناٹ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور بیچ سے پچیس فٹ اونچی لہروں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ایبی کے بھائی زیک نے سن دو ہزار نو میں سترہ سال کی عمر میں ریکارڈ بنایا تھا۔ ایبی اپنے بھائی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے جنوری میں کیلیفورنیا سے روانہ ہوئی تھیں۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: تنہا سمندر میں

Post by انصاری آفاق احمد »

:( :( :( :(
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: تنہا سمندر میں

Post by نورمحمد »

اعجاز بھائی - - - کچھ پتہ ملا کیا ؟‌؟‌؟
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”