گوشہٴ ظرافت

روزمرہ زندگی میں ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات جو آپ کے چہرے پر تبسم بکھیر دیں
Post Reply
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

گوشہٴ ظرافت

Post by نورمحمد »

ننھی نے اپنی ماں کے سرمیں سفید بال دیکھے تو پوچھا امی آپ کے بال سفید کیوں ہیں ؟

ماں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوے کہا کہ جب تم میرا کہنا نہیں مانتی تو میرا ایک بال سفید ہوجاتا ہے اور جب تم ہوم ورک نہیں کرتی تو دوسرا بال بھی سفید ہوجاتا ہے تم ضد کرتی ہو تو تیسرا بال بھی سفید ہوجاتا ہے یوں یہ سفید ہورہے ہیں ۔

ننھی بولی اب میں سمجھی کہ نانی اماں کے سارے بال کیوں سفید ہوگئے ہیں ۔

###

استاد :بچو ! یہ بتلاؤکہ گرائمر کے لحاظ سے یہ کون سا زمانہ ہے ؟اسٹوڈنٹ نقل کررہے ہیں ،تم نقل کررہے ہو وہ نقل کررہاہے ۔

آخری بنچ سے آواز آئی :یہ امتحان کا زمانہ ہے ۔

###

نعیم :کلیم سے یار میرے ابو تو بہت بزدل ہیں

کلیم :وہ کیسے ؟

نعیم :جب بھی سڑک پار کرتے ہیں تو ڈر کے مارے میرا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں ۔

###

ایک ٹیچر نے کلاس روم میں داخل ہوکر سوال کیا کہ یقین اور وہم میں کیا فرق ہے ؟

بچے نے جواب دیا کہ آپ ہم کو پڑھائیں گی یہ یقین ہے اور ہم اس کو توجہ سے سنیں گے یہ وہم ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوشہٴ ظرافت

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہاہا
m:a:z:a:a h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “لطائف”