جسٹس جاوید اقبال کے والدین ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

جسٹس جاوید اقبال کے والدین ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

Post by علی عامر »

سپریم کورٹ کے جج جسٹس جاوید اقبال کے والد عبدالحمید اور ان کی والدہ آمنہ بیگم کو مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گھر میں قتل کر دیا گیا، مقتول عبدالحمید پولیس سے ڈی آئی جی کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی زیادہ تر سروس کوئٹہ کی ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مومن لین افسرز کالونی کیولری گراؤنڈ کے مکان نمبر 164 اور گلی نمبر 7 کے رہائشی تھے اور گزشتہ شام ڈاکو ان کے گھر داخل ہوئے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے گھر کے اردگرد تمام راستوں کو بند کردیا۔ اہل محلہ کے مطابق تین گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ مانیٹرنگ سیل کے مطابق سی سی پی او کے مطابق ڈی آئی جی (ر) عبدالحمید اور ان کی اہلیہ کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا گیا اور پولیس نے گھر کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور اعلیٰ پولیس حکام جسٹس جاوید اقبال کے گھر 164 کیولری گراؤنڈ پہنچ گئے جنہیں جاوید اقبال کو افسوسناک واقعہ کی اطلاع رجسٹرار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے دی۔ ایس پی کینٹ جواد قمر کے مطابق دونوں گھر میں اکیلے تھے۔ گزشتہ روز رشتہ دار ملنے آئے تو انہوں نے لاشیں دیکھ کر شور مچایا، مقتولین کے جسموں پر تشدد کے نشانات نہیں تھے۔ دوسری جانب صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ 2 دن میں طلب کرلی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آئی جی پولیس پنجاب کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ خود اس کیس کی نگرانی کریں۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ
12-جنوری-2011ء
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جسٹس جاوید اقبال کے والدین ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

Post by یاسر عمران مرزا »

خبر شئر کرنے کا شکریہ جناب. بڑا افسوس ناک واقعہ ہوا ہے.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: جسٹس جاوید اقبال کے والدین ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

Post by نورمحمد »

انا للہ و انا الیہ راجعون
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جسٹس جاوید اقبال کے والدین ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

Post by چاند بابو »

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحومین کو اپنے فضل و کرم سے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں۔
اور قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔ آمین۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جسٹس جاوید اقبال کے والدین ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

Post by اضواء »

إنا لله وإنا إليه راجعون
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: جسٹس جاوید اقبال کے والدین ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

Post by علی عامر »

إنا لله وإنا إليه راجعون
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: جسٹس جاوید اقبال کے والدین ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

Post by اعجازالحسینی »

انا للہ و انا الیہ راجعون
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”