گوگل ہیکنگ کے پیچھے چینی سیاست

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

گوگل ہیکنگ کے پیچھے چینی سیاست

Post by علی عامر »

وکی لیکس دستاویزات سے اس بات کی طرف اشارہ ملتا ہے کہ اس سال گوگل پر ہونے والے ہیکرز کے حملوں کے پیچھے چینی قیادت کا ہاتھ تھا۔

وکی لیکس کے ذریعے سامنے آنے والے ایک پیغام میں معتبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گوگل کے خلاف کارروائی ’سو فیصد سیاسی‘ نوعیت کی تھی اور اس کا مقصد مقامی سرچ انجن بیدو کے مقابلے میں گوگل کے اثر و رسوخ کو کم کرنا نہیں تھا۔

کیبل پیغام کے مطابق چین میں برسرِاقتدار کیمونسٹ پارٹی کے پولِٹ بیورو کے ایک رکن گوگل اپنا نام تلاش کرنے اور اس کے ساتھ تنقیدی نوعیت کا مواد پانے کے بعد اتنے غصے میں آ گئے تھے کہ انہوں نے گوگل کے خلاف کارروائی کروائی۔

کیبل پیغام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ چین کی اعلیٰ قیادت اس کارروائی میں ملوث تھی یا نہیں

ایک اور کیبل پیغام میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کو گوگل ارتھ پر ہائی ریزولیوشن تصویروں کے استعمال پر ’انتہائی تشویش‘ تھی۔

جنوری میں گوگل نے کہا تھا کہ اس کے خلاف چین کے اندر سے انتہائی حساس نوعیت کا کا سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ گوگل کا کہنا تھا کہ ہیک کیے گئے ای میل اکاؤنٹس میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے اکاؤنٹ بھی شامل تھے۔

اس سال مارچ میں چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے گوگل پر امریکی حکومت کے آلۂ کار ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والے ایک اداریے میں کہا گیا ہے کہ گوگل کمپنی چین کی ثقافت اور اقدار میں سرائیت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب گوگل یہ اعلان کرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ آیا وہ سنسر شپ کی وجہ سے چینی مارکیٹ سے علیحدہ ہونے کی دھمکی پر عملدرآمد کرے گا یا نہیں۔

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی سائٹ کے ہیکنگ اور سنسر شپ معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور بیان بازی کا سلسلہ کچھ عرصےسے جاری رہا تھا۔

بشکریہ: بی بی سی
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ہیکنگ کے پیچھے چینی سیاست

Post by بلال احمد »

معلومات کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ہیکنگ کے پیچھے چینی سیاست

Post by یاسر عمران مرزا »

چینی بھی ایسی گندی حرکتوں میں ملوث ہیں. اور اکثر پاکستانی چینیوں کو فرشتہ سمجھتے ہیں.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل ہیکنگ کے پیچھے چینی سیاست

Post by علی عامر »

درست کہا آپ نے ... ہمارے نزدیک چینی نہایت جیئنس گردانے جاتے ہیں.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ہیکنگ کے پیچھے چینی سیاست

Post by افتخار »

شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: گوگل ہیکنگ کے پیچھے چینی سیاست

Post by اضواء »

معلومات پر شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”