متبادل یوٹیلٹیز

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

متبادل یوٹیلٹیز

Post by شازل »

جب ایک اچھا اور طاقتور وائرس کمپیوٹر کو متاثر کرتا ہے تو زیادہ تر یہ ٹاسک منیجر،رجسٹری ایڈیٹر،کمانڈ پرامپٹ،سسٹم کنفگریشن یوٹیلٹی،اور فولڈر آپشن وغیرہ کو ڈس ایبل کردیتا ہے۔اس کی وجہ یہ کہ وائرس یہ سمجھتا ہے کہ ماہرین ونڈوز میں موجود یوٹیلٹیز کی مدد سے اسے ختم کردیں گے۔
اگر آپ ٹاسک منیجر کو نہیں چلاسکتے تو خطرناک اسکرپٹ کو پراسیس سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ٹاسک کل (Takskill) کمانڈ کے زریعے بھی آپ مطلوبہ پروگرام کو پراسیس سے ختم کرسکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ CMD بھی ڈس ایبل ہے۔
تو پھر آپ msconfig یوٹیلٹی کو چلا کر اسٹارٹ اپ سے اس کی اینڑی کو ختم کردیں،مسئلہ جوں کا توں ہے اگر یہ یوٹیلٹی بھی ڈس ایبل ہے۔
ماہرین بخوبی جانتے ہیں کہ کس طرح رجسڑی سے مینولی، وائرس کو چلانے والے پروگرامز کو ڈس ایبل کیا جاتا ہے اور ان کی آٹو اسٹارٹ کی اینڑیز کو ختم کیا جاتا ہے،تاہم وہ بھی ایسا نہیں کرسکتے وجہ صاف ہے کہ رجسٹری بھی ڈس ایبل ہے۔
فولڈر آپشن کو کے ڈس ایبل ہونے سے آپ پوشیدہ اور سسٹم فائلز کو نہیں دیکھ سکتے،غرض کم ازکم ونڈوز میں موجود یوٹیلٹیز سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا نہیں جاسکتا۔ہو سکتاہے کہ آپ آسانی سے دوبارہ انہیں ان ایبل کردیں لیکن اگر وائرس اپنا کام دکھا رہا ہے تو وہ انہیں دوبارہ ڈس ایبل کردے گا، لیکن خوش قسمتی سے کچھ ٹولز ایسے ہیں جنہیں استعمال میں لا کر ہم نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
1۔ ٹاسک منیجر taskmgr.exe کا متبادل
ٹاسک منیجر ایک بہت اہم ٹول ہے جس کی مدد سے ہم چل رہے پراسیس کو دیکھ دیکھ سکتے ہیں اور اس کے علاوہ استعال شدہ میموری اور سی پی یو کے استعمال کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی اسکرپٹ‌کو چلتا ہوا پائیں تو آپ اسے ختم کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ٹاسک منیجر کو چلا ہی نہ پائیں تو اور یہ ایرر منہ چڑانے لگے کہ ایڈمنسٹریٹر نے اسے ڈس ایبل کردیا ہے تو پھر ۔ ۔ ۔
اس کا حل ہے Process Explorer کی صورت میں، یہ پورٹیبل ہے اور آسانی سے یو ایس بی میں سما سکتا ہے۔
2۔رجسٹری ایڈیٹر regedit.exe کا متبادل
بغیر رجسٹری کے ہم مینولی تبدیلیاں نہیں کر سکتے تاہم رجسڑی میں فائلز کو امپورٹ کرسکتے ہیں۔ جب ایک وائرس رجسٹری کو ڈس ایبل کرتا ہے تو رجسٹری کو چلانے پر یہ میسج ظاہر ہوتا ہے “ایڈمنسٹریٹر نے اسے ڈس ایبل کردیا ہے “
ایک اچھا متبادل RegAlyzer ہے جسے مشہور SpyBot کے پروگرامر نے بنایا ہے۔
RegAlyzer کے لئے ضروری ہے کہ اسے انسٹال کیا جائے لیکن اس کے تمام فولڈر کو کاپی کرکے یو ایس بی میں ڈال کر پورٹیبل ایپلی کیشن کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔
3۔کمانڈ پرامپٹ cmd.exe کا متبادل
کمانڈ پرامپٹ ایک نہایت طاقتور کمانڈ لائن ٹول ہے جو بہت سی کمانڈ کو سپورٹ کرتا ہے جو کہ گرافیکل موڈ میں استعمال نہیں کر سکتے۔
یہ بھی دیگر ڈس ایبل شدہ یوٹیلٹیز کی طرح ایرر کا پیغام دیتا ہے جب آپ اسے چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ GS ایک متبادل پروگرام ہے لیکن قدرے پرانا، اور ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اسے مستقل طور پر نہیں اپنایا جاسکتا۔ لیکن اہم کمانڈز کے سلسلے میں اسکی اہمیت واضح ہے۔
یہاں ہم Console2 کو بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ جب cmd ڈس ایبل ہو تو اسے استعمال نہیں‌کیا جاسکتا۔GS مختصر ،مفت اور پورٹیبل ہے۔
4- رن ڈائیلاگ باکس کا متبادل
کچھ وائرس رن کمانڈ کو بھی اسٹارٹ مینو سےختم کردیتے ہیں۔ اسے واپس لانا آسان نہیں ہوتا۔اگرچہ یہ کوئی اتنی زیادہ اہمیت نہیں‌رکھتا لیکن اس کے زریعے ہم بہت اہم کمانڈز کو چلا سکتے ہیں۔
Run dialog replacement v1.0 ایک بہت مختصر پروگرام ہے جس کا وزن صرف 48 کلو بائیٹ ہے اور پورٹیبل ہے
اگر آپ Process Explorer استعمال کرتے ہیں تو CTRL+R دبا کر رن کمانڈ کو حاصل کرسکتے ہیں۔
5۔سسٹم کنفگریشن یوٹیلٹی msconfig.exe کا متبادل
MSCONFIG پہلی منزل ہے جہاں ہم دیکھ سکتےہیں کہ کمپیوٹر میں وائرس موجود ہے۔ وائرس میکر اس یوٹیلٹی کی لوکیشن تبدیل کردیتے ہیں یا اسے ایکسیس کرنے پر کمپیوٹر خود بخود ریسٹارٹ ہو جاتا ہے
ایک بہت اچھی یوٹیلٹی Autoruns ہے جو کہ اسی شخص نے بنایا ہے جس نے پراسیس ایکسپلورر بنایا ہے۔
6-پوشیدہ اور پروٹیکٹیڈ اپریٹنگ سسٹم فائلز
بہت سے فائل منیجر ان فائلز کو شو کرانےکی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اگر وائرس متحرک ہے تو وہ دوبارہ اسے تبدیل کردیتا ہے۔ اور آپ کسی بھی طرح پوشیدہ اور سسٹم فائلز کو نہیں دیکھ سکتے۔
ایک بہت اچھا فائل منیجرFreeCommander ہے جو آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ پوشیدہ فائلز کے علاوہ protected operating system files کو بھی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس چیز کو نظرانداز کرتے ہوئےکہ فولڈر آپشن کی سیٹنگ کیا ہے۔
یہ پوڑٹیبل ہے اور اسے کاپی کرکے یوایس بی میں ڈال سکتے ہیں
امید ہے یہ چھوٹا سا مضمون آپ کو پسند آئے گا۔


ماخذ: شازل کا بلاگ
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: متبادل یوٹیلٹیز

Post by علی خان »

شکریہ شازل بھائی،
واقعی بہت ہی اچھا، اسکے ذریعے وائرس کی وجہ سے بننے والے سارے مسلے باآسانی ختم کئے جاسکتے ہیں،
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: متبادل یوٹیلٹیز

Post by شازل »

شکریہ پسند کرنے کا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: متبادل یوٹیلٹیز

Post by چاند بابو »

بہت خوب شازل بھیا مضمون تو بہت اچھا ہے۔
لیکن ایک مسئلہ ہنوز موجود ہے کہ ایک تو سسٹم پر ونڈوز کا بوجھ
اوپر سے اتنے سارے سافٹ وئیرز جو صرف اسے وائرس سے بچانے کے لئے ہیں الگ سے بوجھ
اس کے بعد ہمارے انٹرٹینمنٹ کے سافٹ وئیرز سسٹم پر اور بوجھ
اس کے بعد ہمارے ضروری ڈھیر سارے سافٹ وئیرزسسٹم پر اور بوجھ
اب آپ بتایئے سسٹم بیچارہ کرے تو کیا کرے۔

کیا اس سے اچھا نہیں کہ ہم سسٹم پر کوئی ایک اچھا سا انٹی وائرس سافٹ وئیر کر لیں۔
گو کہ یہ سو فیصد بچاؤ کا طریقہ تو نہیں ہے لیکن پھر بھی بے حد موثر ہے۔
کیا خیال ہے آپ کا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: متبادل یوٹیلٹیز

Post by شازل »

بوجھ بالکل نہیں‌کیونکہ یہ یوایس بی میں سما سکتے ہیں اور ساتھ ہی پورٹیبل بھی ہیں
اینٹی وائرس یقینا ایک اچھا انتخاب ہے
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: متبادل یوٹیلٹیز

Post by بلال احمد »

تحریر کے لیے شکریہ شازل بھائی :inlove: :inlove: :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: متبادل یوٹیلٹیز

Post by شازل »

پسندیدگی کا بھی شکریہ بھائی جان
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: متبادل یوٹیلٹیز

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ شازل بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”