(Key) کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

(Key) کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

Post by علی خان »

کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟
کی لاگر اسپائی ویئر پروگرام کی ایک قسم ہوتی ہے جو آپ کے سسٹم پر انسٹال ہونے یا کرنے کے بعد چھپ کر آپ کے ’’کی بورڈ‘‘ کی ہر دبائے ہوئے بٹن کا ریکارڈ محفوظ کر لیتے ہیں جو بعد میں اس سافٹ ویر کو استعمال کرنے والے کی پہنچ میں ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر آپ یوزر نیم اور پاس ورڈ ٹائپ کرتے ہیں تو کی لاگر جلد یا بدیر اسے اس کے بنانے والے کے پاس بھیج دیتا ہے بزریعہ انٹرنیٹ، جو کہ آپکے بینک اکاؤنٹ کی معلومات بھی ہو سکتی ہیں۔


کی لاگرز متعارف کروانے کا مقصد یہ تھا کہ والدین اپنے بچوں کی اور دفتری حکام اپنے ملازمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں اور یہ پتہ چلایا جا سکے کہ کہیں وہ اپنے کمپیوٹر پر منفی سرگرمیوں میں تو ملوث نہیں۔لیکن بعض حضرات اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کی انفارمیشن حاصل کرکے آپ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں.
[center]مشہور کی لاگرز سافٹ وئیرز
Actual Keylogger
Powered Keylogger 2.3
Advanced Keylogger 2.0
REFOG Keylogger
Family Keylogger v3.02[/center]


کی لاگرز سے کیسے نبٹا جائے.

1. ونڈوز اور دیگر سافٹ وئیرز خود سے انسٹال کریں ناکہ
کسی دوکان یا جاننے والے سے کروائیں.

2. انجان لوگوں کو اپنا کمپیوٹر استعمال کرنیکی اجازت نہ دیں.

3. کی لاگرز کی روک تھام اینٹی وائرس اور فائر وال کے ذریعے کی جاسکتی ہے .

4. اپنے کمپیوٹر میں انسٹال شدہ سافٹ وئیر کو وقتا فوقتا مانیٹر کرتے رہیں کہ کہیں کوئی کی لاگرز کا سافٹ وئیر تو انسٹال نہیں ہوگیا.

6. اگر آپ کسی غیر محفوظ جگہ پر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہوں اور آپکو خطرہ ہو کہ کہیں آپ کی اہم معلومات چوری نہ جائیں تو اپنا اہم ڈیٹا لکھتے وقت کی بورڈ کی بجائے ’آن سکرین کی بورڈ‘ استعمال کریں۔ آن سکرین کی بورڈ کے زریعے لکھتے وقت آپ بجائے کی بورڈ کے بٹن دبانے کے، کلک کرتے ہیں، جس سے کی لاگرز اس دھوکے میں رہتے ہیں کہ یہ محض ماؤس کلک ہیں۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: (Key) کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

Post by بلال احمد »

مفید معلومات کا شکریہ.

لیکن آن سکرین کی بورڈ سے لکھتے ہوئے جو کام ہم کی بورڈ سے 2 منٹ میں کر لیتے ہیں وہ مائوس سے 20منٹ میں‌ہو گا.

کیا‌خیال ہے؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: (Key) کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

Post by چاند بابو »

جی ہو گا تو لیٹ لیکن اس سے بہت بہتر ہو گا کہ کل کلاں ہم بھی فرحان دانش کی طرح کہتے پھریں کہ ہمارے بلاگز اور ای میل اکاونٹ ہیک ہو چکے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فرحان دانش
دوست
Posts: 276
Joined: Sat Aug 08, 2009 12:01 pm
جنس:: مرد

Re: (Key) کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

Post by فرحان دانش »

مجھے بہت نقصان ہوا ہے ہیک کی وجہ سے .

اللہ ہیکر صاحب کو ہدایت دے تاکہ وہ میرے تمام پاسورڈ واپس کر دیں.
[center]| فرحان دانش ڈاٹ کام |
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: (Key) کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

Post by بلال احمد »

وابستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: (Key) کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

Post by چاند بابو »

جس نے ہیک کیا ہے اس نے بھلا واپس کرنے کے لئے تھوڑا ہیک کیا ہو گا۔
اب نئے ایڈریسز بناؤ اور پھر سے ایم کیو ایم کے گن گانے شروع کرو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: (Key) کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

Post by بلال احمد »

چاند بابو wrote:اب نئے ایڈریسز بناؤ اور پھر سے ایم کیو ایم کے گن گانے شروع کرو۔
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

ویسے ہو سکتا ہے کہ یہ متحدہ کی کاروائی ہو. :o :o :o :o :o :o :o :o :o :o :o :o :o :o

گُن گانے ہیں یا گن( Gun)گننی ہیں. پہلے اس بات کا فیصلہ کر لیں :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”