فرمان برادر رسول ص مولاعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ

صحابہ اکرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کے حالات و واقعات
Forum rules
کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ اور کسی خاص جماعت سے وابستہ تحریریں سختی سے منع ہیں۔
انتظامیہ اردونامہ
Post Reply
سیدعباس حسین
کارکن
کارکن
Posts: 86
Joined: Mon Aug 10, 2009 12:31 am

فرمان برادر رسول ص مولاعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ

Post by سیدعباس حسین »

دنیا نے اپنی پیٹھ پھیر کر اپنے رخصت ھونے کا اعلان اور منزل عقبیٰ نے سامنے آکراپنی آمد سے آگاہ کر دیا ھے۔ آج کا دن تیاری کا ھے اور کل دوڑ کا ھوگا۔ جس طرف بڑھنا ھے وہ تو جنت ھے اور جہاں کچھ اشخاص اپنے اعمال کی بدولت بلا اختیار پہنچ جائیں گے،وہ دوزخ ھے۔ کیا موت سے پہلے اپنے گناھوں سے توبہ کرنے والا کوئی نہیں؟ اور کیا اس ر......وز مصیبت کے آ...نے ...سے پہلےعمل (خیر) کرنے والا ایک بھی نہیں؟ تم امیدوں کے دور میں ھوجس کے پیچھے موت کا ھنگام ھے۔ تو جو شخص موت سے پیلے ان امیدوں کے دنوں میں عمل کر لیتا ھے تو یہ عمل تو یہ عمل اس کے لئے سود مند ثابت ھوتا ھے، اور موت اس کا کچھ نہیں بگاڑسکتی۔ اور جو شخص موت سے قبل زمانہءامید و آرزومیں کوتاھیاں کرتا ھے تو وہ عمل کے اعتبار سے نقصان رسیدہ رھتا ھے، اور موت اس کے لئے پیغام ضرور لے کر آتی ھے۔ لھٰذاجس طرح اس وقت جب ناگوار حالات کا اندیشہ ھونیک اعمال میں منہمک ھوتے ھو، ویسے ھی اس وقت بھی نیکی کروجبکہ مستقبل کےآثارمسّرت افزامحسوس ھو رھے ھوں۔ مجھے جنت ھی ایسی چیز نظرآتی ھے جس کا طلبگار سویا پڑا ھو اور جہنم ھی ایسی شئے دکھائی دیتی ھے جس سے دور بھاگنے والا خواب غفلت میں محو ھو، جو ھق سے فائدہ نہیں اٹھاتا اسے باطل کا نقصان و ضرر اٹھانا پڑے گا۔ جسے ھدایت ثابت قدم نہ رکھے اسے گمراھی ھلاکت کی طرف کھینچ لے جائے گی۔ تمہیں کوچ کا حکم مل چکا ھے اور زاد راہ کا پتہ دیا جا چکا ھے۔ مجھے تمہارے متعلق دو ھی چیزوں کا خطرہ ھے، ایک خواھشوں کی پیروی اور دوسرے امیدوں کا پھیلاؤ۔ اس دنیا میں رھتے ھوئے اتنا زاد راہ لے لو جس سے کل اپنے نفسوں کو بچا سکو۔

فرمان: شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ رضی اللہ تعالٰی عنہ

نہج البلا غہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فرمان برادر رسول ص مولاعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم سید عباس حسین صاحب ایک بہت اچھی بات شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
آپ کی پوسٹ میں تھوڑی سی تبدیلی کی گئی ہے۔
تمام عالمِ اسلام اس بات پر متفق ہیں کہ علیہ السلام صرف انبیاء کرام کے لئے استعمال ہونے والا لفظ ہے۔
جب بھی صحابہ اکرام رضوان اللہ اجمعین کا ذکر آتا ہے تو اس کے لئے رضی اللہ عنہ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔
اپنی پوسٹ میں آپ نے حضرت علی کرم اللہ کے لئے علیہ السلام کا لفظ استعمال کیا ہے جو قطعہ درست نہیں ہے۔
اسے حذف کر کے رضی اللہ عنہ کر دیا گیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سیدعباس حسین
کارکن
کارکن
Posts: 86
Joined: Mon Aug 10, 2009 12:31 am

Re: فرمان برادر رسول ص مولاعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ

Post by سیدعباس حسین »

محترم چاند با بو
میں سب سے پہلے بتا نا چاہوں گا کےمیرا تعلق اہلسنت سے ہے

میری معلوما ت کے مطابق علیہ اسلام کا مطلب ان پر سلام ہو کے ہیں۔
ہم نما ز میں تو آل رسول (ص) پر سلام کہتے ہیں
علما اہلسنت کو تو اعتراض نہیں ہے
مگر میرے خیال میں یہا ں عقیدے کی با ت آگئی ہے
بہرحال رضی اللہ عنہ کہنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں
کیا تماشہ ہوا اسلام کی تقدیر کے ساتھ
قتلِِِِِِ شبیر ra: ہوا نعرہ تکبیر کے ساتھ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فرمان برادر رسول ص مولاعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم سید عباس حسین صاحب بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری بات کو برا منانے کی بجائے اسے ایک سلجھے طریقے سے سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

محترم مسئلہ اہلسنت یا اہلحدیث یا کسی اور فرقے کا نہیں ہے، بات عام مستعمل طریقے کی ہے اور عمومی طور پر مستعمل یہی ہے اس لئے یہی الفاظ لکھے جانے بہتر ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “حیاتہ الصحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین)”