اسلام آباد میریئٹ ہوٹل میں‌بد ترین بم دھماکہ

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اسلام آباد میریئٹ ہوٹل میں‌بد ترین بم دھماکہ

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر زوردار بم دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے اور ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
تباہ شدہ میریئٹ ہوٹل کے باہر سے ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ ایک ٹرک نے سکیورٹی کے بیریئر سے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ میریٹ ہوٹل تقریباً سارا ہی آگ کی پھیٹ میں ہے اور کئی کمروں سے لوگ کھڑکیاں کھول بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میریئٹ ہوٹل کے ملازم سلطان نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ ہوٹل میں کل تین سو پندرہ کمرے ہیں جن میں سے نوے غیرملکیوں کے پاس ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس وقت تک ہوٹل کا پچہتر فیصد تک آگ لی لپیٹ میں ہے۔

سلطان کے مطابق آگ کے پھیلنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کی گیس کی لائن پھٹ گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر کوئی زخمی ان کمروں میں موجود ہیں تو ان کو بھی زندہ بچانا کافی مشکل ہوگا۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں تیس فِٹ گڑھا بن گیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکے میں درجنوں افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ اس کے فوٹوگرافر نے جائے وقوع پر کم سے کم بیس لاشیں دیکھی ہیں۔

اسلام آباد کے ایس ایس پی اصغر رضا گردیزی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پِمز ہسپتال میں موجود ہمارے نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق وہاں پر تئیس لاشیں اور ایک سو چار زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

ایک عینی شاہد ارسلان نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں ہوٹل کے پاس سے گزر رہے تھے کہ ایک اینٹوں سے لدا ٹرک ان کے پاس سے گزرا اور ڈرائیور نے اس ٹرک کو ہوٹل کی عمارت سے ٹکرا دیا۔ جب یہ دھماکہ ہوا افطاری کا وقت تھا اور کافی لوگ ہوٹل میں موجود تھے۔

ہوٹل کے ایک ملازم محمد سلطان نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ وہ ہوٹل کی لابی میں تھا جب ایک بڑا دھماکہ ہوا اور وہ زمین پر گر پڑا۔ ’مجھے نہیں معلوم یہ کیا تھا لیکن ایسا لگا کہ دنیا ختم ہوگئی۔‘

میریٹ کے کیفے میں کام کرنے والے ایک ویٹر نے بتایا کہ وہ کیفے میں کام کر رہے تھا کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا اور اس کے بعد اندھیرا چھا گیا اور چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کا ایک حصہ پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آیا اور آگ بڑی تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی۔

ہمارے نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق پِمز ہسپتال میں ڈاکٹر خواجہ وسیم نے بتایا کہ وہاں لائے جانے والے ایک سو چار زخمیوں میں چار جرمن اور ایک سعودی شہری میں ہیں۔

میریٹ ہوٹل کے مالک صدر الدین ہاشوانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے اندر موجود لوگوں کو پچھلے دروازے سے نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوٹل بڑا مضبوط ہے لیکن دھماکہ بہت زوردار تھا۔

میریئٹ ہوٹل پانچ منزلہ عمارت ہے جس میں دو سو اٹھاون کمرے اور بتیس سوئٹس، جبکہ چودہ میٹنگ روم ہیں۔ ہوٹل سے ایک عمارت قریب واقع پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے اٹھنے والے آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جاسکتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت کے قریب ہی پارلیمنٹ ہاؤس، پرائم منسٹر ہاؤس، پریسڈنٹ ہاؤس، بلوچستان ہاؤس جیسی اہم عمارتیں واقع ہیں۔ یہ سکیورٹی کے لحاظ سے حساس علاقہ ہے اور یہاں ججوں اور وزیروں کی رہائش گاہیں ہیں۔

ہمارے نامہ نگار ہارون رشید کے مطابق اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال میں دو لاشیں لائی گی ہیں جب کہ اٹھائیس افراد زخمی۔ پمز ہسپتال میژ چار لاشیں اور بہتر زخمیں لائے گئے ہیں۔

بلوچستان ہاؤس کے ایک ملازم فیض الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان ہاؤس سے باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ میریئٹ کے سامنے ایک ٹرک کو آگ لگی ہوئی حالت میں پایا۔ ’میں واپس مڑا ہوں، تھوڑی ہی دور گیا تھا کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا اور بڑے بڑے پتھر گرے۔

ہمارے نامہ نگار اعجاز مہر کے مطابق میریئٹ ہوٹل کے ساتھ ہی واقع پنجاب ہاؤس اور سندھ ہاؤس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کے ساتھ ہی منسٹرز کالونی اور ججز کالونی میں بھی نقصان ہوا ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ سرحد ہاؤس کی دیوار بھی منہدم ہوگئی ہے اور شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں جب کہ کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ بلوچستان ہاؤس میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ میریٹ کے عقب میں واقع گلشن جناح کی رہائشی کالونی کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد ہوٹل کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس سے آگ اور بھڑک اٹھی۔ گیس پائپ لائن کو اسلام آباد انتظامیہ نے بند کردی ہے تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ پولیس نے وارننگ دی ہے کہ لوگ میریئٹ ہوٹل کی عمارت کے ارد گرد نہ جائیں کیونکہ اس کے حصے گرسکتے ہیں۔


اسلام آباد میریئٹ ہوٹل بم دھماکہ تصاویر میں
[center]Image


Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image[/center]
Last edited by چاند بابو on Sun Sep 21, 2008 10:47 am, edited 1 time in total.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

بھت افسوس ہوا ۔جن ظالموں نے بھی یہ سفاکانہ حرکت کی ہے اللہ تعالی انہیں ذلیل ورسوااور بے نقاب فرمائے
ایسی شیطانی حرکات کرنے والے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی افسوس ناک !
ماہ رمضان میں تو شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے مگر ایسی حرکت کرنے والوں نے تو شیطان کو بھی شرمندہ کر دیا۔ اس میں شہید ہونے والے ہمارے ہی بھائی، بہن ہیں۔ میرے پاس اس وقت الفاظ نہیں ہیں۔
میں متاشران کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

حملہ القاعدہ کے خطرے کا مظہر:بش

Post by چاند بابو »

حملہ کے فورا بعد وہ جو اس میں‌ ملوث ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ بھی ان کے منصوبے کی ایک کڑی ہے انہوں نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے بیانات داغنے شروع کر دیئے ہیں ذیل میں امریکی صدر بش کا بیان اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر ہونے والے خودکش ٹرک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دہشتگردی کی گھناؤنی کارروائی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اسلام آباد بم حملے کے ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

صدر بش کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اگرچہ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم پھر بھی صدر بش نے کہا کہ یہ حملہ امریکہ، پاکستان اور اقوامِ عالم کی سکیورٹی کو القاعدہ اور اس کے حامیوں سے درپیش خطرے کا مظہر ہے۔

یمن میں امریکی سفارتخانے پر حملے کو پاکستان میں ہونے والے حملے سے جوڑتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ ان واقعات سے ظاہر ہے کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون دہشتگردی کی اس گھناؤنی حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق شہریوں کو بلاامتیاز نشانہ بنانے کی کوئی توجیح نہیں دی جا سکتی۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے علاوہ برطانوی دفترِ خارجہ نے بھی اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے اور برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ اسلام آباد حملہ ایک شرمناک عمل ہے اور برطانیہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

برطانوی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد میں بم دھماکے کا تازہ ترین واقعہ ایک اور ایسا قبیح اور شرمناک عمل ہے جس کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔ اس بربریت کی عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دھماکے سے متاثر ہونے والے افراد کے غم میں شریک ہیں اور برطانیہ’ ان شدت پسندوں کے خلاف حکومتِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جو صرف انتشار پھیلانا اور موت بانٹنا جانتے ہیں‘۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

یقینا یہ لوگ بد ترین دشمن ہیں انسانیت کے اور ان کا تعلق نہ کسی مذہب سے نہ انسانوں سے ہے یہی صرف درندے ہیں اور غلطی سے انسانوں کی بستیوں گھس آئے ہیں
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”