میں اور میری بے بسی

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

میں اور میری بے بسی

Post by پپو »

یہ عورت گھر سے صرف آٹا خریدنے آئی تھی اسے کیا معلوم تھا کہ آٹا کے لیے سر بھی پھٹے گا اور رسوائی بھی ہوگی اور ساتھ ہی ایک اور عورت گر جانے والے آٹے کو اکھٹا کر رہی ہے یہ تصویر روزنامہ ایکسپریس میں‌ چھپی ہے اور اس میں ایک درد ہے اور بے بسی ہے کہ ہم آج کس دوراہے پر آن کھڑے ہوئے ہیں کہ پیٹ کے دوزخ کو بھرنے کے لیے رسوا ہونا پڑ رہا ہے اور ہاں یاد رہے یہ کوئی مفت کی تقسیم نہیں‌ہے بس ذرا بازار سے کم نرخ پر ملتا ہے میری قوم کی مائیں اور بہنیں کس طرح گھروں سے نکل کر بیچ بازار لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں اور اس پر تشدد کرتے ہوئے اسی قوم کے بیٹے ہیں


Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

پپو بھیا آپ کی ارسال کی گئی تصویر دیکھ کر روح تک پر افسردگی چھا گئی واقعی بہت سے سوال پنہا ہیں اس زخمی چہرے کے تاثرات میں اور بہت سی محرومیوں کا احساس نظر آتا ہے۔ یہ ایوانِ حکومت میں بیٹھے کر سب اچھا ہے ہانکنے والے۔ روٹی کپڑا مکان کے نام پر ابھرنے والے ان عوامی خدام کے منہ پر تمانچہ ہے جن کو ساون میں سب ہرا ہرا نظر آتا ہے اور عوامی امنگوں کے ذریعے پروان چڑھنے والے یہ عوام کے غدار جب کرسیِ اقتدار پر براجمان ہوتے ہیں تو اسی عوام کے دکھ بھول کر سب اپنی اپنی لوٹ مار میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وطنِ عزیز پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ان غداروں کو درست عقائد اور اعمال کی توفیق عطافرمائے اور عوام سے کئے گئے وعدے نبھانے کی جرات عطافرمائے۔(آمین)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

یااللہ امت کے غریبوں پر رحم فرما،ہمارے اعمال درست فرما،آمین۔
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”