مٹ گئی ہیں نفرتیں

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
شا ہد بیگ
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Mon Apr 28, 2008 5:13 pm
جنس:: مرد
Location: Kuala Lampur Malaysia
Contact:

مٹ گئی ہیں نفرتیں

Post by شا ہد بیگ »

مٹ گئی ہیں نفرتیں محبتیں نہ مٹ سکیں
لاکھ چاہا میں نے لیکن تری چاہتیں نہ مٹ سکیں
اپنوں پہ کئے ستم تو نے مجھے کوئی گلہ نہیں
غیروں پہ لیکن تری نوازشیں نہ مٹ سکیں
ہے چاہتوں کا یہ عالم کہ سیاہ سرد راتوں میں
سماعتوں سے ٹکراتی تری آہٹیں نہ مٹ سکیں
ہے جسم سرد میرا لیکن نہ جانے کیوں پھر بھی
مری اپنی ہی بانہوں کی تمازتیں نہ مٹ سکیں
گلہ نصیب سے اپنے یہی ایک ہے مجھے شاہد
اتنے ستم کر کے بھی اسکی شرارتیں نہ مٹ سکیں

شاہد بیگ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت خوب شاہد بیگ صاحب آپ کی شاعری نہایت سلجھا ہوا انداز لئے ہوئے ہے۔بہت خوبصورت لہجہ کی شاعری ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: مٹ گئی ہیں نفرتیں

Post by رضی الدین قاضی »

شا ہد بیگ wrote:مٹ گئی ہیں نفرتیں محبتیں نہ مٹ سکیں
لاکھ چاہا میں نے لیکن تری چاہتیں نہ مٹ سکیں
اپنوں پہ کئے ستم تو نے مجھے کوئی گلہ نہیں
غیروں پہ لیکن تری نوازشیں نہ مٹ سکیں
ہے چاہتوں کا یہ عالم کہ سیاہ سرد راتوں میں
سماعتوں سے ٹکراتی تری آہٹیں نہ مٹ سکیں
ہے جسم سرد میرا لیکن نہ جانے کیوں پھر بھی
مری اپنی ہی بانہوں کی تمازتیں نہ مٹ سکیں
گلہ نصیب سے اپنے یہی ایک ہے مجھے شاہد
اتنے ستم کر کے بھی اسکی شرارتیں نہ مٹ سکیں

شاہد بیگ
بہت خوب !
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”