اپنا فانٹ خود بنائیں

بچوں کے لئے ہمہ قسم تحریریں اور بہت کچھ
Post Reply
ضدی
کارکن
کارکن
Posts: 14
Joined: Sat Oct 31, 2009 5:53 pm

اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by ضدی »

یہ ٹیوٹوریل آپ تک القلم کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے،،


ذیل میں فونٹ بنانے کا ایک مفید سبق دیا جا رہا ہے یہ سبق دراصل عربی زبان کی ایک ویب سائٹ پر موجود تھا جسے میری درواست پر جناب محمد علی مکی نے اردو میں ترجمہ کیا اور اسے اردو محفل پر پوسٹ کر دیا میں اسے افادہ عامہ کے لیے جناب محمد علی مکی اور اردو محفل کے شکریہ کے ساتھ پیش کر رہا ہوںـ
========================
اس پوسٹ میں فونٹ بنانے کے عربی کے اس ٹیوٹوریل کو اردو یا انگریزی میں ترجمہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس پر لبیک کہتے ہوئے میں نے اس ٹیوٹوریل کا اردو ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے، مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس سے پہلے بھی کسی نے مجھ سے اسی ٹیوٹوریل کے ترجمہ کی بات کی تھی مگر یہ یاد نہیں آرہا کہ وہ کون صاحب تھے، میں اس پر یقین رکھتا ہوں کہ جب تک مترجم کو بات کی سمجھ نہیں آئے گی تب تک وہ ترجمہ کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا بلکہ کر ہی نہیں سکتا، میرے ساتھ بھی کچھ یہی معاملہ ہے.. میں فونٹ سازی سے بالکل نا بلد ہوں اس لیے اس ٹیوٹوریل کا ترجمہ کر کے شاید میں نے بے وقوفی ہی کی ہے کہ اکثر باتوں کی سرے سے سمجھ ہی نہیں آئی.. اگر فونٹ سازی سے کچھ المام ہوتا تو یہ کام بہت آسان ہوتا کیونکہ سمجھ آرہا ہوتا کہ کیا کہا جارہا ہے.. اس کے با وجود یہ ترجمہ اس لیے کردیا کہ آخر محفل کو بھی تو اپنے عربی دانوں سے کچھ فائدہ ہو کہ ایسے علم کا فائدہ کیا جس سے کسی اور کو کوئی فائدہ نہ پہنچ سکے..!؟

چنانچہ میری نا بلدی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس ٹیوٹوریل کی غلطیوں سے در گزر فرمائیں.. اگر کہیں کوئی غلطی ملے تو انتظامیہ اور فونٹ کے ماہرین کو اجازت ہے کہ وہ اس میں ترمیم کردیں تاکہ آخر میں ہمیں ایک اچھا ٹیوٹوریل ملے جس سے نئے فونٹ سازوں کو فائد پہنچ سکے..
نوٹ: ٹیوٹوریل اس بات کو مدِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے کہ آپ پہلے سے ہی ایک گریفک ڈیزائنر ہیں خاص طور سے Vector کے اطلاقیوں جیسے کورل ڈرا اور السٹریٹر سے اچھی طرح واقف ہیں، ‘میں’ کا صیغہ میرا نہیں بلکہ مصنف کا ہے جن کا نام ‘حسن’ ہے چنانچہ کسی کو یہ غلطی فہمی نہ ہو کہ میں بات کر رہا ہوں، اس کے علاوہ جو وعدے اور وعیدیں کی گئی ہیں وہ بھی انہی کی ہیں میری نہیں.
———————————————
کیا آپ اِن ڈیزائن استعمال کرتے ہیں؟ یا آپ ایک گریفک ڈیزائنر ہیں جو Vector کے اطلاقیوں پر کام کرتے ہیں، تو آپ ہی ہیں جسے ہم تلاش کر رہے ہیں یہ کہنے کے لیے کہ نئے فونٹ بنا کر اپنی عربی زبان کی خدمت کیوں نہیں کرتے جو نہ صرف آپ کے کام میں ایک بہترین اضافہ ہوگا بلکہ آپ انہیں دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے؟ یا آپ اپنے پاس موجود فونٹس سے اکتا گئے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں تو اپنے فونٹ خود بنا کر ہم سے شیئر کیوں نہیں کرتے؟ اگر آپ تیار ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت آسان ہے، اس کے لیے صرف وکٹر کی جانکاری ضروری ہے، اپنا پسندیدہ فونٹ بنانے کے لیے آپ کے پاس بہت سارے آپشن ہیں اور یہاں ہم سفر کی شروعات میں ہیں، اگلے حصے میں ان شاء اللہ ہم ڈیزائنز کو کاغذ سے FontScan کے ذریعے گریفکس میں بدلنا سیکھیں گے لیکن آج ہم براہ راست فیصلہ کن اور زیادہ مفید کاروائی کریں گے، چنانچہ آپ کو یہ کرنا ہے:
فونٹ لیب FontLAB ڈاؤنلوڈ کریں.
جس فونٹ پر ہم یہ درس دیں گے اسے ڈاؤنلوڈ کریں:
http://www.hacen.net/temp/Mothhel Font Lesson.zip
آپ کے پاس ایڈوبی Illustrator ہے؟ میرے پاس CorelDRAW ہے مجھے تو Illustrator لفظ کو منہ سے نکالنے سے ہی نفرت ہے لیکن ہمارا مقصد ایک ہے یعنی فونٹ کے ڈیزائن کو Vector Outlines میں پراسس کرنا جس کے لیے ہمیں صرف Bezier پر دسترس اور اسے دائیں بائیں ہلانے کی ضرورت ہے اور یہی کام Illustrator کرتا ہے اور CorelDRAW اس سے کہیں تیز، آسانی اور خوبصورتی سے کرتا ہے…
بہرحال، ہمارے پاس Letter سائز کا ایک صفحہ ہے اور ایک ڈیزائن ہے یا کسی فونٹ میں لکھا ہوا کوئی لفظ کہ ہمارا اس وقت مقصد فونٹ بنانا سیکھنا ہے اسے ڈیزائن کرنا نہیں.. تو ڈیزائن کو اس طرح صفحہ میں بھرا ہوا ہونا چاہیے جیسا کہ ذیل میں نظر آرہا ہے:

Image

ہمارے پاس جو ڈیزائن ہے وہ تین حصوں پر مشتمل ہے: حرف (خ) اور اس کا جوڑ یا کشیدہ ( – ) اور حرف (ط)، ایک عربی فونٹ بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ پہلے حروف کو جوڑنے والی بنیاد بنا لی جائے جو کہ عربی لفظ کے سیدھے یا مستقیم ہونے کی بھی ذمہ دار ہے، چنانچہ ہم یہ بنیاد دونوں حروف کو کاٹ کر یا الگ کر کے بنائیں گے:

Image

اور یہ رہی وہ بنیاد جسے ہم تمام حروف کو آپس میں جوڑنے کے لیے استعمال کریں گے، یہاں ہم ایک نسخی سطری قسم کا فونٹ بنا رہے ہیں:

Image

وکٹر اطلاقیے کا کام یہاں ختم ہوتا ہے، ہم برآمد Export کا آپشن منتخب کریں گے، ذیل میں کورل کی ونڈو ہے جبکہ السٹریٹر میں کہاں ہے مجھے نہیں معلوم اور نہ ہی مجھے جاننے کا شوق ہے:

Image

ہم معتمد اور بہتر گریفک فارمیٹ منتخب کریں گے جو کہ EPS ہے، کورل میں Selected Only کے آپشن کو منتخب کرنا لازمی ہے تاکہ پورا صفحہ نہ برآمد ہوجائے:

Image

اس درس کا فونٹ Mothhel Font Lesson اتارنے اور اسے ان زِپ کرنے کے بعد ہم اسے فونٹ لیب میں کھولیں گے:

Image

پہلی نظر میں آپ کو لگے گا کہ شاید فونٹ لاطینی ہے لیکن دائیں طرف موجود سکرول بار کے ذریعے نیچے جائیں:

Image

آپ دیکھیں گے کہ لاطینی حروف کے بالکل نیچے عربی حروف بھی موجود ہیں، ہم مثلاً طاء پر کام کریں گے:

Image

لیکن مزید نیچے آئیں کہ اوپر کے حروف Isolated Glyphs ہیں، ہم ذیل میں حروف کے پورے سیٹ یعنی مکمل اشکال پر کام کریں گے اور (ط) منتخب کریں گے:

Image

اس پر دو دفعہ کلک کرنے پر یہ حرف Glyph کی ونڈو میں کھل جائے گا:اس پر دو دفعہ کلک کرنے پر یہ حرف Glyph کی ونڈو میں کھل جائے گا:

Image

فونٹ لیب کے Glyph کے مینیو سے Import From EPS منتخب کریں گے:

Image

طاء آگئی:

Image

ہم فونٹ میں موجود پہلے والی طاء کو حذف کردیں گے اور نئی طاء کو منتخب کریں گے، اب Tools کے مینیو سے Transform منتخب کریں گے:

Image

اس عمل کا مقصد طاء کو حسابی طریقے سے درست جگہ پر لانا ہے، یہ عمل ہم ان تمام حروف پر لاگو کیا جائے گا جو داخل کیے جائیں گے اور وہ بھی ذیل کی ویلیوز سے:

Image

Transformation کی ونڈو ظاہر ہونے پر ہم Contour پھر Shift منتخب کریں گے اور ذیل کی ویلیوز یا قدریں داخل کریں گے:

450- منفی چار سو پچاس Horizontal Shift کے لیے.
850- منفی آٹھ سو پچاس Vertical Shift کے لیے.
اور اسے او کے کردیں گے:

Image

طاء کو مناسب جگہ پر رکھ دیا گیا ہے، یہی حساب کتاب اگلے تمام حروف کے لیے دہرایا جائے گا، یہاں بہتر ہوگا کہ ہم حرف کے ارد گرد کے علاقے کا تھوڑا سا جائزہ لے لیں:

جیسا کہ آپ اوپر کی تصویر میں دیکھ رہے ہیں:
١- دائیں طرف کی لائن مطبوعہ متن میں طاء اور اس سے پہلے والے حرف کے درمیان فاصلے کا تعین کرتی ہے.
٢- اوپر کا خلا تشکیل کی علامات کے لیے خالی ہے تاکہ تشکیل لگانے کی صورت میں ان کے لیے مناسب جگہ موجود ہو.
٣- بائیں لائن جو متن میں طاء کے بعد آنے والے حرف کے درمیان فاصلہ ہے.
۴- بنیاد یا بیس لائن جو کہ سرخ رنگ میں ہے اور عربی حرف کے ڈھانچے یا جسم کے محلِ وقوع یا جگہ کا تعین کرتی ہے.
۵- ذیلی یا نیچے کا خلا جسے تشکیل کی علامات کے لیے چھوڑنا لازمی ہے اس کے علاوہ یہ راء یا حاء جیسے حروف کے لیے بھی ضروری ہے جو نیچے کی طرف مڑ جاتے ہیں.
اب ہم طاء کے شروع اور آخر میں خلا کم کرنے کے لیے دائیں اور بائیں حدوں یا لائنوں کو اندر کی طرف حرکت دیں گے تاکہ فونٹ کے حروف ایک دوسرے سے دور نہ لگیں:

Image

متصل طاء ( ـطـ ) یعنی جملے کے درمیان آنے والی طاء میں ہم دائیں اور بائیں لائنوں کو حرف کے کناروں پر رکھیں گے تاکہ حرف کسی دوسرے متصل حرف کے ساتھ اچھی طرح جُڑ سکے:

Image

جملے کے آخر میں آنے والی طاء ( ـط ) کے آخر یا بائیں کنارے میں ہم خلا دیں گے اور دائیں لائن کو حرف کے کنارے پر رکھیں گے اور اس کے بالکل برعکس عمل ہم جملے کے شروع میں آنے والی طاء ( طـ ) کے ساتھ کریں گے:

Image

نوٹ کریں کہ تشکیل کی دو نہیں صرف ایک حد ہے کیونکہ یہ کسی حرف کو کوئی حرکت دیے بغیر اس کے نیچے یا اوپر لگتے ہیں چنانچہ یہ خارج از حدود ہیں یعنی ان کی صرف ایک ہی حد ہے تاکہ لگانے پر یہ بغیر حرکت کے، لگنے والے حرف میں مدغم ہوجائے، اس فونٹ میں تشکیل بالکل ٹھیک اور مرتب ہے تاہم اگر آپ دیکھیں کہ ان میں سے کوئی کسی حرف پر درست نہیں بیٹھ رہا تو آپ اسے اوپر یا نیچے حرکت دے سکتے ہیں.

فونٹ کی تیاری کا درست طریقہ یہ ہے کہ اسے نیچے سے دائیں سے بائیں شروع کیا جائے، چنانچہ ہمیں (لا) سے شروع کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے:

Image

اوپر ہم نے رومن حروف کے بالکل نیچے آنے والے عربی حروف کو نظر انداز کیا تھا جو Isolated Glyphs کہلاتے ہیں، یہ اضافی طور پر بعض ایسے اطلاقیوں میں استعمال ہوتے ہیں جو فونٹس کے کچھ خاص صیغے سپورٹ کرتے ہیں، ہمیں صرف اتنا کرنا ہے کہ فونٹ بنا لینے کے بعد نیچے سے مکمل حروف اٹھا کر انہیں ان سے بدل لینا ہے.

تمام Glyphs کو دیکھنے پر شاید ہمیں کوئی حرف اندر سے ‘خالی’ نظر آئے:

Image

اس کی وجہ یہ ہے کہ حرف کا اندر کا حصہ چپکا ہوا نہیں ہے، یعنی کوئی نقطہ دوسرے کے اوپر ہے، اس کا حل انتہائی آسان ہے، ہم نقطے کو حرکت دے کر اسے اس کی اپنی جگہ پر واپس لے آئیں گے اور فونٹ لیب انہیں آپس میں مدغم کردے گا:

Image

فونٹ لیب میں کوئی فونٹ کھولنے پر آپ کو Glyphs پر بہت سارے نقطے نظر آئیں گے:

Image

یہ نقطے حرف کی قطع وبرید اور اسے درست کرنے کے عمل کو مشکل بنا دیتے ہیں، اس کا حل یہ ہے کہ حرف یا اس کے آس پاس رائٹ کلک کریں پھر Outline اور پھر To Type 1 Curves منتخب کریں جس سے وہ تمام چھوٹے نقطے غائب ہوجائیں گے اور صرف اصل نقطے ہی باقی بچیں گے:

Image

فونٹ لیب میں بہت خوبصورت فنکشن ہیں جیسے Glyphs کو بہتر اور سوفٹ بنانا (Glyphs ڈیزائننگ) Tools کے مینیو سے Transform منتخب کریں جس سے Transformation کی ونڈو نمودار ہوجائے گی، اس میں Contour اور اس کے ذیل میں Optimize منتخب کریں:

Image

اس کے علاوہ کچھ ایفیکٹس بھی ہیں جنہیں Glyphs پر اپلائی کیا جاسکتا ہے جیسے فونٹ بولڈ کرنا اس کے لیے Transformation کی ونڈو سے Effects اور پھر Bold منتخب کریں (منفی کی علامت ڈال کر فونٹ کو پتلا بھی کیا جاسکتا ہے):

Image

بہتر یہی ہے کہ ان ایفیکٹ کا استعمال فونٹ کی تکمیل کے بعد ہی تمام Glyphs کو منتخب کرکے ایک ہی بار ان پر ایفیکٹ اپلائی کیے جائیں تاکہ تمام Glyphs پر تبدیلی ایک ساتھ ہوجائے.
فونٹ کا نام رکھنا بہت ضروری ہے، یہ آپشن File کے مینیو سے Font Info میں ملے گا:

Image

اسے ہم پہلے ہی ایک سابقہ درس میں سمجھا چکے ہیں چنانچہ اس کی تکرار کی ضرورت نہیں.
فونٹ کو TrueType میں بطور تیار فونٹ ایکسپورٹ کرنا بھی اسی سابقہ درس میں سمجھا دیا گیا تھا جو File مینیو میں موجود Generate Font میں ہے:

Image

یقیناً حاء اور خاء اور ان جیسے دیگر ملتے جلتے حروف جن میں صرف نقطوں کا فرق ہوتا ہے کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کی ضرورت نہیں، کاپی پیسٹ سے (وہی سابقہ درس دیکھیں) صرف نقطے شامل یا حذف کرنے ہیں لیکن ایک بات یاد رہے کہ پیسٹ کرتے وقت ایک انتباہی ونڈو ظاہر ہوگی اس میں سلیکشن کو ختم کرنے کے لیے Keep replaced symbols under new names منتخب کریں تاکہ فونٹ لیب نئے متبادل Glyphs نہ بنا دے جس سے فونٹ کی پروگرامنگ خراب ہوجاتی ہے:

Image
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by اسداللہ شاہ »

ضدی بھائی
اوہ
معافی
فرحان بھائی
بہت
شکریہ
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
بہت خوب
وہاں بھی دیکھا تھا.
تشنگی محسوس ہوتی ہے.اگر اس لائن کا کوئی چند چیزوں کا اضافہ کردے تو بہت اچھا ہوجائے.
ٹرو ٹائپ اوپن ٹائپ فرق و حدودِ استعمال.
ہمارا اس وقت مقصد فونٹ بنانا سیکھنا ہے اسے ڈیزائن کرنا نہیں..
ڈیزائن کرنا کہ اسکے بغیر نیا کچھ کیسے ہوگا.
ہمیں صرف Bezier پر دسترس اور اسے دائیں بائیں ہلانے کی ضرورت ہے
Bezier کا مطلب؟
کشیدہ ونستعلیق کے بنانے میں فرق.
انکی وضاحت کے بعد انشاءاللہ فونٹ بنانے کی کوشش کرنے والے نئے لوگوں کو اور آسانی ہوگی.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by رضی الدین قاضی »

مفید شیرنگ کے لیئے بہت بہت شکریہ ضدی بھائی۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by شازل »

بہت خوب ضدی بھائی
امید ہے کہ بہت سوں کو اس سارے کام کی محنت کا اندازہ بھی ہو جائے گا اور لاجک بھی سمجھ آجائے گی،
کوئی میرے نام کا فونٹ بھی بنادیں تاکہ اس فونٹ کی وجہ سے میرا نام بھی بلندیوں کو چھونےلگے 8)
ضدی
کارکن
کارکن
Posts: 14
Joined: Sat Oct 31, 2009 5:53 pm

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by ضدی »

جی شازل صاحب
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by رضی الدین قاضی »

شازل wrote:بہت خوب ضدی بھائی
امید ہے کہ بہت سوں کو اس سارے کام کی محنت کا اندازہ بھی ہو جائے گا اور لاجک بھی سمجھ آجائے گی،
کوئی میرے نام کا فونٹ بھی بنادیں تاکہ اس فونٹ کی وجہ سے میرا نام بھی بلندیوں کو چھونےلگے 8)

شازل بھائی اس پوسٹ کے عنوان پر نظر ڈالیئے۔


“اپنا فانٹ خود بنائیں“
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by اعجازالحسینی »

دوسروں سے نہیں بنوانا :lol:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by شازل »

چونکہ یہ پوسٹ ضدی بھائی کی ہے تو امید ہے کہ وہ اپنی بات سے نہیں‌پھریں گے
یار کیا پتہ میرے نام کا فونٹ بہت زیادہ مشہور ہو جائے تو اس کی وجہ سے کوئی مجھے بھی جاننے لگے :mrgreen:
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by علی خان »

جناب کیا یہ ایسے ٹھیک ہے. کہ اپنا فانٹ خود بنائیں یا اسطرح کےاپنا فونٹ خود بنائیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by شازل »

درست ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

معذرت خواہ ہوں کہ بہت دنوں بعد فرصت ملی پہلے نیٹ اور بعد میں بجلی نے اسقدر تنگ کیا کہ ناطقہ بند ہو گیا۔

ایک بہت خوبصورت ٹوٹیوریل لکھنے پر ضدی یعنی فرحان بھیا کا بہت بہت شکریہ۔

میرے خیال میں اردونامہ پر لکھے جانے والے بہت سے ٹوٹیوریل میں سے یہ ٹوٹیوریل اپنی نوعیت کا سب سے عمدہ ٹوٹیوریل ہے۔

گو کہ سارے کا سارا ٹوٹیوریل ہمارے تو سر سے گزر چکا ہے کیونکہ نہ تو ہمیں نا تو Vactor کا علم ہے اور نہ ہی ہم گرافکس میں ماہر ہیں۔

البتہ وہ لوگ جو اس کی کچھ نہ کچھ سمجھ بوجھ رکھتے ہیں یقینا آپ کے ٹوٹیوریل سے بہت مستفید ہوں گے۔

بنظر غائر جائزے سے تو یہ کام بے حد دشوار کام نظر آتا ہے۔

خاص طور پر ترسمیہ جات بنانے کا عمل تو بہت ہی دشوار اور کٹھن نظر آتا ہے۔

ہمت کی داد دیتا ہوں ان کی جو اس کام میں اپنا اور اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔÷

شاید اردو زبان چاہے بھی تو ان کا قرض اتارنے سے قاصر ہو گی۔

اہلیانِ وطن چاہیں تو بھی انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الفاظ ڈھونڈنے سے قاصر ہیں۔

اردونامہ اور اس کی انتظامیہ کی کیا بساط جو ان مجاہدوں کے کارناموں پر ان پر عقیدت کے پھول نچھاور کر سکیں۔

بہرحال اپنا فرض ادا نا کرنا بھی ان جوانوں سے غداری ہو گی۔


اردونامہ اور اس کی پوری انتظامیہ ان تمام کو جو اس کام کے ماہر ہیں۔

وہ تمام جو اس کام میں کسی نہ کسی طور پر شریک ہیں۔

وہ تمام جن کی دعائیں اس کام میں شامل ہیں۔

وہ سب جو ان جوانوں کی ہمت کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

ان سب کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

خدا کرے ان کی کاوشیں مزید کامیاب ہوں ۔

خدا کرے ان کا نام شہرت کے آسمانوں پر بسیرا کرے۔

خدا کرے کامیابیاں ان کے ناموں کا تعاقب کریں۔


اے اردوزبان کے شہسوارو اردونامہ تمہیں سلام پیش کرتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by انصاری آفاق احمد »

جناب کیا یہ ایسے ٹھیک ہے. کہ اپنا فانٹ خود بنائیں یا اسطرح کےاپنا فونٹ خود بنائیں.
اسلام علیکم
فانٹ ہو یا فونٹ دونوں بایک وقت صحیح ہیں.اور غلط :!: :!: :!: :!:
اسکی اردو کیا ہے؟؟؟؟؟
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by رضی الدین قاضی »

:?:
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اپنا فانٹ خود بنائیں

Post by شازل »

جو آپکے دل کو لگے ویسے فانٹ کچھ صحیح لگتا ہے
Post Reply

Return to “متفرقات”