تازہ غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
توقیر عالم
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Fri Mar 16, 2018 10:47 pm
جنس:: مرد

تازہ غزل

Post by توقیر عالم »

بوجھ کو جیسے اتارے جا رہا ہوں
زندگی میں‌یوں گزارے جا رہا ہوں

لوٹ آنے کی نہیں امید پھر بھی
راستہ تیرا سنوارے جا رہا ہوں

دشتِ ویراں میں نہیں معلوم کب سے
نام تیرا میں پکارے جا رہا ہوں

تو نہیں شاید مری قسمت میں جاناں
کر کے سارے استخارے جا رہا ہوں

ہے عجب سا کھیل کہ وہ بھی نہ جیتا
رفتہ رفتہ میں بھی ہارے جا رہا ہوں

آزمانی ہے مجھے قسمت مری اب
چھوڑ کر سب ہی سہارے جا رہا ہوں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: تازہ غزل

Post by چاند بابو »

ہے عجب سا کھیل کہ وہ بھی نہ جیتا
رفتہ رفتہ میں بھی ہارے جا رہا ہوں

آزمانی ہے مجھے قسمت مری اب
چھوڑ کر سب ہی سہارے جا رہا ہوں
بہت خوب محترم توقیر عالم صاحب بہت بہترین غزل ہے، آخری دو اشعار تو کمال ہیں۔
اردونامہ پر تشریف آوری اور اپنی غزل شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
امید ہے کہ ہم آئندہ بھی آپ کے افکار سے مستفید ہوتے رہیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
توقیر عالم
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Fri Mar 16, 2018 10:47 pm
جنس:: مرد

Re: تازہ غزل

Post by توقیر عالم »

چاند بابو wrote:
ہے عجب سا کھیل کہ وہ بھی نہ جیتا
رفتہ رفتہ میں بھی ہارے جا رہا ہوں

آزمانی ہے مجھے قسمت مری اب
چھوڑ کر سب ہی سہارے جا رہا ہوں
بہت خوب محترم توقیر عالم صاحب بہت بہترین غزل ہے، آخری دو اشعار تو کمال ہیں۔
اردونامہ پر تشریف آوری اور اپنی غزل شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
امید ہے کہ ہم آئندہ بھی آپ کے افکار سے مستفید ہوتے رہیں گے۔
شکریہ چاند بابو بھائی
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: تازہ غزل

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”