غزل ازقلم نائمہ غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
sanisnow88
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Wed Jul 22, 2015 2:36 pm
جنس:: عورت

غزل ازقلم نائمہ غزل

Post by sanisnow88 »

جنونِ عشق ہے یا ہے کوئی دیوانہ پن
لکھے جو لفظ تو ہر حرف میں سمائے تم
کتابِ عشق جو کھولی تو انتہا یہ ہوئی
پڑھے جو شعر کئی سب میں مسکرائے تم
جو گلستاں کی طرف اٹھ گئی نظر میری
تھے پھول ہر طرف اور سب میں کھلکھلائے تم
تھیں آسماں پہ بنی بادلوں سے چند تصویریں
نظر حیراں تھی کہ ہر عکس میں سمائے تم
صبح صبح جو رہی شوخ سی غزل اکثر
تھے اس کے پاس بھی اور خواب میں بھی آئے تم
Image
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”