میرانام سیّد حماد رضا بخاری ہے۔
1964 میں فیصل آباد میں پیدا ہوا۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس، پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان اور کچھ اور معروف اداروں سے پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کی۔ میرا شعبہ تعلیم تو کامرس اور بزنس ایڈمنسٹریشن ہے مگر ادب سے گہرا لگاؤ مجھے وراثت میں ملا ہے۔ یوں سمجھیے کہ میں نے اپنے گھر میں کتابوں اور رسالوں کے درمیان آنکھ کھولی تھی اور کھلونوں کی بجائے انہیں سے دل بہلاتا تھا۔
انگریزی اور اردو میں دین، ادب اور سماج پر کچھ کتابیں بھی لکھی ہیں۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ درود وسلام پر ایک کتاب اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنا میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔
شاعری سے بھی بہت لگاؤ ہے۔ تُک بندی بھی کرتا رھتا ہوں مگر خود کو شاعر کہنے سے خوفزدہ ہوں کیونکہ میں خود کو شاعری کے معیار سے بہت دُورسمجھتا ہوں۔
کچھ پرائیویٹ اداروں میں کلیدی عہدوں پر کام کیا ہے۔ اس وقت ایک ٹیکسٹائل کے ادارے میں بطور جنرل مینجر فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔
شادی شدہ اور تین پیارے بچوں کا باپ بھی ہوں۔
آپ کی دعاؤں کا طالب: سید حماد رضا بخاری
میرا تعارف
-
- کارکن
- Posts: 52
- Joined: Sun Sep 13, 2015 3:50 pm
- جنس:: مرد
- Contact:
Re: میرا تعارف
آپکی تعارف کا بہت بہت شکریہ جناب سید حماد رضا بخاری
پڑھ کر خوشی ہوئی.
اور میری نظر میں آپ کی شمولیت اور اپکی تمام پوسٹیں اُردونامہ کے لئے ایک بہترین اضافہ ثابت ہونگی . انشاءاللہ
پڑھ کر خوشی ہوئی.
اور میری نظر میں آپ کی شمولیت اور اپکی تمام پوسٹیں اُردونامہ کے لئے ایک بہترین اضافہ ثابت ہونگی . انشاءاللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
-
- کارکن
- Posts: 52
- Joined: Sun Sep 13, 2015 3:50 pm
- جنس:: مرد
- Contact:
Re: میرا تعارف
جناب علی خان صاحب، حوصلہ افزائی کا شکریہ........
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: میرا تعارف
سید حماد رضا بخاری صاحب ایک بار پھر سے خوش آمدید
میں آپ کو خوش آمدید پہلے ہی اس دھاگے میں کہہ چکا تھا اس لئے ادھر کچھ نہیں لکھ پایا.
امید ہے کہ اردونامہ کے اراکین آپ سے بہت کچھ سیکھ رہے ہوں گے.
میں آپ کو خوش آمدید پہلے ہی اس دھاگے میں کہہ چکا تھا اس لئے ادھر کچھ نہیں لکھ پایا.
امید ہے کہ اردونامہ کے اراکین آپ سے بہت کچھ سیکھ رہے ہوں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- کارکن
- Posts: 166
- Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
- جنس:: مرد
Re: میرا تعارف
ماشاءاللہ
سلامتی ہو آمین
Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk
سلامتی ہو آمین
Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk