الحمدللہ اردو تو نافذ ہو گئی

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

الحمدللہ اردو تو نافذ ہو گئی

Post by میاں محمد اشفاق »

الحمدللہ اردو تو نافذ ہو گئی۔
مگر سوچتا ہوں جو نافذ ہو گی کیا وہ اردو ہی ہو گی
یہ تو ایک حقیقت ہے کہ اردو کچھ زبانوں کا ملغوبہ ہے مگر اب ایک زبان کی حیثیت سے دنیا میں جانی جاتی ہے،
اس لئے اردو کے نئے اور آسان الفاظ بنانے ہوں گے " جیسا کہ گول کیپر کا متبادل اردو لفظ "محافظ جائے دخول لکھا ہوا ہے اسکی جگہ اگر کوئی نیا لفظ بنا لیا جاتا تو آسانی بھی رہتی اور ہم جیسے افراد کے لئے عام فہم بھی ہوتا،
اس کام کے لئے اردو ادب سے تعلق رکھنے والے نامور افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو مشکل الفاظ کی جگہ آسان الفاظ بنائے،
اسکے ساتھ ساتھ ٹیلیویژن پر چلنے والے اشتہارات کو بھی خالص اردو میں کیا جائے۔
بات ایک الفاظ کی نہیں ہے ایسے کئی الفاظ آپ کو مل جائیں گے جنہیں آپ نے پہلے کبھی سنا ہی نہیں ہو گا اگر سن لیا ہو گا تو آپ کے سر سے کوسوں اوپر سے گزر گئے ہوں گے.
تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ اردو ڈکشنری پر نظر دوڑائیں اور ایسے تمام مشکل الفاظ کی فہرست بنائیں جو کہ عام فہم نہیں ہیں تا کہ اس بارے میں کچھ کیا جا سکے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: الحمدللہ اردو تو نافذ ہو گئی

Post by چاند بابو »

میاں صاحب مجھے نہیں لگتا کہ اردو سچ میں نافذ ہو جائے گی.
بہرحال اگر کسی حد تک نافذ ہو بھی گئی تو اردو وہ نہیں ہو گی جو سوچ کر آپ گھبرا رہے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: الحمدللہ اردو تو نافذ ہو گئی

Post by ایم ابراہیم حسین »

میری دعا ہے آپ کو اس کام میں کامیابی نصیب ہو
آمین یارب العالمین

Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk
aliyabatool
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Tue Aug 04, 2015 12:10 pm
جنس:: مرد

Re: الحمدللہ اردو تو نافذ ہو گئی

Post by aliyabatool »

Urdu daan tou chahaen gy magar jou angraezi par sarmaia laga chuky hain woh log yeh hony daen gy kia

Sent from my QMobile X25 using Tapatalk
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: الحمدللہ اردو تو نافذ ہو گئی

Post by nizamuddin »

کچھ الفاظ انگریزی میں ہی سمجھ آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے کہ برڈ فلو ایک مشہور بیماری ہے اور ہر شخص بآسانی سمجھ سکتا ہے ۔۔۔۔۔ لیکن اگر اس کا اردو ترجمہ دیکھیں تو وبائے طیوری بہت ثقیل لفظ بن جاتا ہے۔۔۔۔۔
ریلوے اسٹیشن کو اگر چھک چھک گاڑی اڈہ کہا جائے تو عجیب لگے گا۔
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: الحمدللہ اردو تو نافذ ہو گئی

Post by اریبہ راؤ »

اردو ذبان کی یہ خاصیت ھے , کہ ہر ذبان کو اپنے رنگ میں رنگ لیتی ھے, کوئی ذبان تبھی اپنی مقبولیت پا سکتی ھے, جب ہر دور کے تقاضوں کے مطابق جدید الفاظ کا اضافہ ہوتا رھے , اب دوائیوں اور ایجادات کو اردو میں متبادل نام تو نہیں دیا جائے گا, فربج کی اردو فریج ہی رھے گئ نا, اور برگر ؟ :D

Sent from my SM-G310HN using Tapatalk
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”