بے مثال حکمران

صحابہ اکرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کے حالات و واقعات
Forum rules
کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ اور کسی خاص جماعت سے وابستہ تحریریں سختی سے منع ہیں۔
انتظامیہ اردونامہ
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

بے مثال حکمران

Post by اعجازالحسینی »

حضرت عمر رضی الله عنہ نے ایک مرتبہ حضرت عامر بن ربیعہ کو ایک علاقہ کا گورنر بنا کر بھیجا، کچھ عرصہ گزرنے کے بعدان کے نظام او راحوال کی تحقیق کے لیے لوگوں سے معلومات کروائیں۔ عام طور پر ان کی تعریف کی گئی ، مگر ایک شخص نے حضرت عمر رضی الله عنہ سے ان کی تین شکایتیں کیں۔ ایک یہ کہ یہ فجر کی نماز کے بعد اپنے گھر چلے جاتے ہیں اور کچھ دیر کے بعد یہ دربار میں آتے ہیں، جب کہ پچھلا امیر صبح کی نماز کے بعد سیدھا دربار میں آجاتا اور لوگوں کے مسائل سننا شروع کر دیتا۔ دوسری شکایت یہ پیش کی کہ یہ ہر جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد گھر چلے جاتے ہیں اور کافی دیر گھر میں گزارتے ہیں اور ان کئی گھنٹوں کے دوران اگر کوئی ان کا دروازہ بھی کھٹکھٹائے تو یہ دروازہ نہیں کھولتے اور نہ باہر آتے ہیں ۔ تیسری شکایت یہ کہ یہ ہر دس پندرہ دن کے بعد کسی بیماری یا کسی نامعلوم سبب کی بنا پر بے ہوش ہو جاتے ہیں ۔ ان پر غشی کے دورے پڑتے ہیں اور یہ بے ہوشی بعض اوقات کئی گھنٹوں، بلکہ نصف سے زائد دن تک رہتی ہے ۔ اس دوران میں ظاہر ہے کہ یہ کوئی مسئلہ وغیرہ حل کرنے یا سننے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے۔ حضرت عمر نے انہیں طلب فرمایا اور لوگوں کے سامنے ان سے ان باتوں کی وضاحت طلب کی ۔ اس پر انہوں نے عرض کیا : امیر المؤمنین! کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں کہ لوگوں کے سامنے ان کا ذکرکرنا مناسب نہیں ، میں تنہائی میں آپ سے بات کر لوں گا ۔ حضرت عمر رضی الله عنہ نے انکار کیا او رحکم دیا کہ ابھی اسی مجلس میں لوگوں کے سامنے ان امور کی وضاحت پیش کرو۔ چناں چہ حضرت عامر گو یا ہوئے : امیر المؤمنین جہاں تک پہلی شکایت کا تعلق ہے کہ میں صبح کی نماز کے بعد گھر چلا جاتا ہوں اور پچھلے امیر کی طرح برا ہ ِراست دربار میں نہیں آتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میری اہلیہ ایک طویل عرصہ سے اتنی بیمار ہے کہ وہ بستر پر ہی ہوتی ہے ، وہ اٹھنے بیٹھنے کی طاقت نہیں رکھتی ۔ میرے گھر میں کھانے پکانے والا کوئی نہیں ہے ، میں صبح خود بکری کا دودھ دوہتا اوراپنے اور اپنی بیمار بیوی کے لیے کچھ مختصر کھانے کاانتظام کرتا ہوں اور اس سے فارغ ہو کر دربار میں حاضر ہوتا ہوں ۔ دوسری شکایت سے متعلق وضاحت یہ ہے کہ امیر المومنین! میرے پاس پہننے کے لیے کپڑوں کا صرف یہی ایک جوڑا ہے جو اس وقت میں نے پہنا ہوا ہے، میں جمعہ کے دن اسے اتار کر خود دھوتا ہوں اور پھر اس کے سوکھنے کا انتظار کرتاہوں، اس لیے جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد کپڑوں کے سوکھنے تک گھر میں رہنا پڑتا ہے ، ظاہر ہے جب تک یہ کپڑے خشک نہ ہوں ، باہر آنا ممکن نہیں ۔جہاں تک تیسری شکایت کا تعلق ہے توامیر المومنین کچھ کچھ دن گزرنے کے بعد مجھے ایک واقعہ یاد آجاتا ہے، جس کی وجہ سے مجھ پہ یہ کیفیت طاری ہوتی ہے ۔ وہ واقعہ خبیب رضی الله عنہ کی شہادت کا ہے کہ میں اس وقت کافر تھا ، جب حضرت خبیب رضی الله عنہ کو زنجیروں سے جکڑ کر تختہ دار کی طرف لایا جارہا تھا ، کفار کا ایک بہت بڑا مجمع جمع تھا، جو شادیانے بجارہا تھا اور خوشی سے تالیاں پیٹ رہا تھا ، میں بھی ان کافروں میں شامل تھا، اسی حال میں حضرت خبیب رضی الله عنہ کو لایا گیا، جنہیں دیکھ کر کافروں نے خوشی کا اظہار کیا اور میں بھی اس وقت انہی میں شامل تھا۔ حضرت خبیب کو اسی حالت میں لاکر پھانسی دے دی گئی۔ مجھے جب بھی وہ دردناک قصہ یاد آتا ہے اور اپنا کافروں کے ساتھ مل کر خوش ہونا یاد آتا ہے میرے دل ودماغ کی کیفیت بدل جاتی ہے ، میرے ذہن پر اس کا ایسا شدید قسم کا اثر پڑتا ہے کہ پھر مجھے کچھ ہو جاتا ہے او رمجھے کوئی ہوش نہیں رہتا۔ حضرت عامر یہ وضاحت پیش کرچکے ، مجمع میں کئی لوگوں کی آنکھیں اشک بار تھیں۔ فاروق اعظم رضی الله عنہ اپنے تربیت یافتہ شاگرد کی وضاحتیں سن کر جذباتی ہو گئے ۔ الله کا شکر ادا کیا اور فرمایا جب تک عمر کو ایسے ساتھی میسر ہیں ان شاء الله عمر ناکام نہ ہو گا۔ یہ ایک گورنر کا حال ہے ، جس نے نبوی (صلی الله علیہ وسلم) تعلیمات سے سبق سیکھا تھا ، یہ اس نبی صلی الله علیہ وسلم کے سچے غلام تھے ، جن کے اپنے گھر میں فاقوں کی حکمرانی تھی، جن کے پیٹ پہ دو دو پتھر بندھے رہتے تھے ، اسلام کی تاریخ ان جیسے عالمی حکمرانوں سے بھری پڑی ہے ، جنہوں نے حکمرانی کو گلے کا طوق سمجھا۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: بے مثال حکمران

Post by اسداللہ شاہ »

جزاک اللہ فی الدارین
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: بے مثال حکمران

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “حیاتہ الصحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین)”