چل پڑا ہوں یہ سوچ کر

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
وارث اقبال
کارکن
کارکن
Posts: 69
Joined: Wed May 30, 2012 10:36 am
جنس:: مرد

چل پڑا ہوں یہ سوچ کر

Post by وارث اقبال »

چل پڑا ہوں یہ سوچ کر انجانی راہوں پرکہ
کسی موڑ پہ مالک نے اک آگہی نئی چھپا رکھی ہو ۔
دورکسی میدان میں اک ننھی سی کونپل ملےکہ
جس میں رب نے حیاتِ جاودانی بسا رکھی ہو۔
جہاں بندےخدا کے انسانوں کی طرح رہتے ہوں،
انسانوں نےکسی دریاکے پیچھے شاید کوئی بستی سجا رکھی ہو،
پہاڑوں کے سر سے گرتے ہوئے کسی جھرنے کےپیچھے
ایسے لوگ ہوں جنہیں بھوک نہ لگتی ہو،
جسم کی بھوک،
دماغ کی بھوک ،
روح کی بھوک۔
آزاد ہوں جو ہر کرب سے،
روزگار کا کرب،
شادمانی کو پانے کا کرب،
رشتوں کے نباہ کا کرب،
آبِ حیات کو پانے کا غم،
شاید کہ کسی قوسِ قزاح کے رنگوں میں چھپے ایسے چہرے ملیں،
جن میں سادگی ہو ،
حیا ہو ،
پاسداری وپاکبازی ہو،
شک ، انا، نفرت ، محبت جن کے پاس سے نہ گذری ہو
جو اقتدا و اختیار کی ہوس سے پاک ہوں
جن ک ااندر باہر ایک ہو
جن کا خدا ایک ہو ،
جن کارسول ایک ہو،
جن کا جھنڈا ایک ہو،
جن کی منزلیں ایک ہوں
کاش کسی برف سے ڈھکے جہانِ سفید میں کوئی ایسی بستی ہو،
جن کا حساب کتاب اُسی بستی میں ہو،
جن کی نہ کوئی جنت ہو نہ کوئی دوزخ ہو،
کہ جس کو پانے یا کھونے کا کسی کو ملال نہ ہو۔
جو انسان ہوں ، جو بندے ہوں اپنے رب کے،
اُس کے کرم سے ، اُس کی خواہش سے بندھے ہوئے بندے۔
وارث
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: چل پڑا ہوں یہ سوچ کر

Post by اضواء »

بہترین انتخاب پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: چل پڑا ہوں یہ سوچ کر

Post by nizamuddin »

بہت خوبصورت انتخاب۔۔۔ شیئرنگ کا شکریہ
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
Post Reply

Return to “اردو شاعری”