مختلف اقوام میں سلام کا رواج اور اسلامی سلام

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
shirazi
کارکن
کارکن
Posts: 143
Joined: Tue Dec 14, 2010 11:39 pm
جنس:: مرد

مختلف اقوام میں سلام کا رواج اور اسلامی سلام

Post by shirazi »

مختلف اقوام میں سلام کا رواج اور اسلامی سلام
یہودی اور عیسائی سلام اور جوابِ سلام یا دونوں کیلئے صرف اشاروں پر اکتفا کرتے تھے سلام کا لفظ نہیں کہتے تھے جیسا کہ تر مذی شریف کی روایت ہے ۔ یہودیوں کا سلام کرنا ،انگلیوں کے ذریعہ اشارہ کرنا اور عیسائیوں کا ہتھیلیوں کے ذریعہ اشارہ کرنے کی صورت میں ہوتا ہے ۔اہل کسریٰ کا سلام اپنے با دشاہ کے سامنے زمین سجدہ اور زمین بوسی اور فارس کے لوگ اپنے بادشاہ کے سامنے زمین پر اپنے ہاتھوں کو ڈال دیتے تھے ۔ اہل حبشہ ملاقات کے وقت سکون کے ساتھ اپنے دونوں ہاتھ اپنے سینے پر با ندھ لیتے تھے ، رومی لوگ سلام کے وقت سر کھول کر جھکا دیتے تھے ،حُمِیر کے لوگ سلام کے وقت پکار کر انگلیوں سے اشارہ کرتے تھے ،اہل یمامہ جس کو سلام کرتے تھے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیتے تھے اگرحد درجہ اطہارِ محبت مقصود ہوتا تو بار بار ہاتھ رکھتے اور اٹھاتے اور اہل نوبہ کاسلام یہ تھا کہ سلام کرنے والا اپنے ہاتھ کو اپنے سر اور چہرہ پر رکھ دیتا اور اپنے منہ سے اشارہ کرتا ۔
اہل ِ عرب آپس میں انعم اللہ بک عینا( خدا آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کرے ) اور انعم صباحا (تمہاری صبح خوشگوار ہو کہا کرتے تھے یورپ کے لوگوں میں صبح کی ملاقات کے وقت گڈ مارننگ (اچھی صبح) اور شام کی ملاقات کے وقت گڈایوننگ (اچھی شام) اور رات کی ملاقات میں گڈ نائٹ (اچھی رات) وغیرہ کہنے کا رواج ہے ۔ ہندوستان میں ہندو مذہب میں نمستے ، رام رام ،نمشکار ، پر نام اور جئے رام جی کا بھی رواج ہے ۔اہل مجوس سلام میں ہزاری سال بزی ، ہزار جیو جیو کہا کرتے تھے ۔
اسلامی سلام: حضرت ابو ہریرہؓ کی روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فر مایا تو حکم فر مایا ـجاؤ اور فرشتوں کی اس بیٹھی ہو ئی جماعت کو سلام کرواور سنو کہ وہ تمہیں وہ کیا جواب دیتی ہے وہ (جو جوب دے گی ) وہی تمہارا اور تمہاری اولاد کاجواب سلام ہوگا، چنا نچہ حضرت آدم گئے اور کہا: السلام علیکم فر شتوں نے جواب دیا السلام علیک ورحمۃ اللہ ( آپﷺ نے فر مایا ) فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کے جواب میں ورحمۃ اللہ کا اضافہ کیا ۔
ایک اشکال کا جواب: السلام علیکم کے جواب میں عموماً وعلیکم السلام یا وعلیک السلام کہا جاتا ہے ، جب کہ فرشتوں نے حضرت آدم کے سلام کے جواب میں السلام علیک ورحمۃ اللہ کہا؟جواب یہ ہے کہ ممکن ہے فرشتوں نے بھی سلام میں پہل کر نے کا ارادہ کیا ہو جیسا کہ عموماً ایسے موقع پر ہو تا ہے جب دو آدمی آپس میں ملاقات کر تے ہیں تو ان میں سے ہر ایک پہل کر نے کا ارادہ کرتا ہے دونوں ہی السلام علیکم کہہ دیتے ہیں ۔
حاصل کلام یہ کہ اسلامی سلام کسی بندے کا بنایا ہو انہیں سلام نہیں بلکہ خالق کائنات نے حرمت آدم کے دل میں اس کاالہام فر مایا اور ان کی زبان سے یہ لفظ نکلا اور اور مسلمانوں کو یہ تحفہ وتحیہ ملا اس لئے اس کی جامعیت وعالمگیریت کو کوئی اور دنیا وی سلام چیلنچ نہیں دے سکتا ۔
ہندوستان کا پہلا اردو اسلامی فورمAlgazali.org
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مختلف اقوام میں سلام کا رواج اور اسلامی سلام

Post by اضواء »

‏السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ‏
الله يجزاكــ خير
شئیرنگ پر آپ کا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: مختلف اقوام میں سلام کا رواج اور اسلامی سلام

Post by رضی الدین قاضی »

شیئرنگ کے لیئے شکریہ


آج کل تو ہائی اور بائی سے ہی کام چلا لیتے ہیں، اور یہ بیماری ہماری قوم میں بھی پائی جاتی ہے.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: مختلف اقوام میں سلام کا رواج اور اسلامی سلام

Post by نورمحمد »

جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مختلف اقوام میں سلام کا رواج اور اسلامی سلام

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ بہترین معلومات کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”