شاعری

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
سید مہتاب شاہ
کارکن
کارکن
Posts: 4
Joined: Sun Dec 02, 2012 8:22 pm
جنس:: مرد

شاعری

Post by سید مہتاب شاہ »

وہ عدو جو آئے تھے کل یہاں
جو چُھپے ھوئے تھے نقاب میں
دبے پاوں آئیں نہ پھر کہیں
میرے شہرِ خانہ خراب میں
یہ عبادتیں یہ سعادتیں
یہ شعادتیں ہیں انہی کا حق
جُکھے سر خدا کی جناب میں
تو ھوں پاوں جنکے رقاب میں
جو جوانی آکے گزرگئ
تمہیں اس کا رنج بجا سہی
مگر ان کا حال بھی تو پوچھ لو
جو بیوہ ھوئی تھیں شباب میں
کبھی یہ سوال بھی تو اُٹھے گا
تمہاری فتح کے باب میں
جو بکھر گیا ھے گلی گلی
وہ لہو ھے کس کے حساب میں
کہیں جنگ فکر وغنا کی ھے
کہیں رنگ و نسل کی ھے کشمکش
یہ اسی کے کرشمے ہیں
جو پڑھایا تھا تم نے نصاب میں
شاہ جی شاعر ھے دیوانہ سا
جو کہہ دیا کہا برملا
کہاں ھونگے ایسے ھنر کہیں
کسی اور خانہ خراب میں
-----------------------------
سید مہتاب شاہ
ھزارہ پروڈکشن ہاوس،کراچی
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شاعری

Post by اضواء »

:clap: zub;ar v;g بہت خوب

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ r:o:s:e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
جامی
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Tue Dec 31, 2013 6:59 pm
جنس:: مرد

استاد احمد فراز

Post by جامی »

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے

شکوہ ظلمت_ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے شمع تو جلاتے جاتے ‏‎ ‎
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: شاعری

Post by افتخار »

zub;ar
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”