سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
شاہین فصیح ربانی
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Feb 03, 2013 9:51 pm
جنس:: مرد

سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا

Post by شاہین فصیح ربانی »

[center]سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا
میری آنکھیں ہیں کہ ہے آئنہ حیرانی کا

وہ سرِ بزم مری سمت نہیں دیکھتا ہے
کوئی اندازہ کرے میری پریشانی کا

جس کے دامن میں نہیں ہے کوئی غم کا سکہ
طعنہ دیتا ہے مجھے بے سر و سامانی کا

مشکلیں اس لیے بڑھتی ہی چلی جاتی ہیں
بوجھ کاندھوں پہ اٹھایا ہے تن آسانی کا

تو جو اوڑھے ہوئے ہے لطف و عنایت کی نقاب
حال دنیا پہ کھلے کیوں ترے زندانی کا

حسن ظالم ہے مگر عشق یہی چاہے گا
وقت اس پر نہ کبھی آئے پشیمانی کا

ٹوٹنے دی نہ کبھی میں نے لڑی اشکوں کی
کام سونپا ہی گیا تھا گہر افشانی کا

غم مری زیست میں اس طرح چلے آتے ہیں
دائرہ وار ہے جس طرح سفر پانی کا

وہ مرے شعر پہ کیوں داد بھلا دیویں گے
یہ مرا شعر ہے، شہکار نہیں مانی کا

سب کے ذہنوں پہ مسلط ہیں فراز و پروین
معتقد کوئی نہیں اب جگر و فانی کا

ان کی محفل میں وہی گنگ کھڑے ہیں کیسے
زعم تھا جن کو بہت اپنی سخن دانی کا

میں فصیح اس لیے رہتا ہوں یہاں زیرِ عتاب
ہنر آتا نہیں حاکم کی ثنا خوانی کا


شاہین فصیح ربانی
[/center]
Last edited by شاہین فصیح ربانی on Mon Feb 04, 2013 3:26 pm, edited 1 time in total.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا

Post by بلال احمد »

عمدہ شیئرنگ کے لیے شکریہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا

Post by میاں محمد اشفاق »

بہت خوب شئیر کرنے کا شکریہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا

Post by اضواء »

ان کی محفل میں وہی گنگ کھڑے ہیں کیسے
زعم تھا جن کو بہت اپنی سخن دانی کا

میں فصیح اس لیے رہتا ہوں یہاں زیرِ عتاب
ہنر آتا نہیں حاکم کی ثنا خوانی کا

شاہین فصیح ربانی


بہترین ہے :clap: :clap: شئرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شاہین فصیح ربانی
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Feb 03, 2013 9:51 pm
جنس:: مرد

Re: سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا

Post by شاہین فصیح ربانی »

آپ سبھی محترم احباب کی ہمت افزائی کا بہت شکریہ
ہمیشہ‌کوش و خرم رہیے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سامنا ہے مجھے جلووں کی فراوانی کا

Post by چاند بابو »

مہینوں بعد ہی سہی مگر یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ نئے اردونامہ کے ساتھ ہی آپ یہاں آن موجود ہوئے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”