مینجمنٹ کے 17 بنیادی اصول

روزمرہ زندگی میں ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات جو آپ کے چہرے پر تبسم بکھیر دیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

مینجمنٹ کے 17 بنیادی اصول

Post by چاند بابو »

آج مجھے اپنے ای میل ایڈریس پر ایک دوست کی طرف سے میل ملی جس میں اس نے ہائیرمینجمنٹ کے 17 بنیادی اصولوں کی وضاحت کی ہے، جو دوست کسی بھی ادارے میں ملازمت کرتے ہیں انہیں یہ اصول پڑھ کر خوشی بھی ہو گی اور حیرت بھی کیونکہ ان کے باس کی بات کا واقعی مطلب ہمیشہ یہی نکلتا ہے جو یہاں بیان کیا گیا ہے۔


1- ہم اسے کریں گے ۔۔۔۔ مطلب تم اسے کرو گے۔


2- تم نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔۔۔ مطلب آپ کے ذمے اور کام لگایا جانے والا ہے۔


3- ہم اس پر کام کر رہے ہیں ۔۔۔ مطلب ہم نے ابھی تک اس پر کام شروع بھی نہیں کیا۔


4- کل صبح سب سے پہلا کام ۔۔۔ مطلب یہ کام ہونے والا نہیں اور کل تو بالکل بھی نہیں۔


5- ہم گفت و شنید کے بعد یہ معاملہ طے کریں گے میں رائے ضرور لینا چاہوں گا ۔۔۔ مطلب میں پہلے سے فیصلہ کر چکا ہوں میں تمہیں بتاؤں کا کہ کیا کرنا ہے۔


6- سمجھنے میں تھوڑی غلطی ہو گئی ۔۔۔ مطلب ہم نے دراصل جھوٹ کہا تھا۔


7- ایک میٹنگ بلاتے ہیں اور اس موضوع پر بات کرتے ہیں ۔۔۔ مطلب میرے پاس اب وقت نہیں ہے اس پر بعد میں بات کریں گے۔


8- ہم کبھی بھی کام کر سکتے ہیں ۔۔۔ مطلب دراصل ہم یہ کام وقت پر کر ہی نہیں سکتے۔


9- ہم بالکل درست سمت میں جا رہے ہیں یا درست طریقے سے کام کر رہے ہیں لیکن Deadline میں تھوڑی سی توسیع ہونی چاہئے ۔۔۔ مطلب کام رک چکا ہے ہم اسے دیئے گئے وقت پر مکمل نہیں کر سکتے ہیں۔


10- ہم میں رائے کا تھوڑا سا اختلاف ہے ۔۔۔ مطلب دراصل ہم آپس میں لڑ پڑے ہیں۔


11- تمام کام کی ایک لسٹ بناؤ اور مجھے بتاؤ میں تمہاری مدد کس طرح کروں ۔۔۔ مطلب آخرکار تمہیں کام کو بغیر کسی مدد کے انجام دینے کا طریقہ ڈھونڈنا ہو گا۔


12- تمہیں مجھے پہلے بتانا چاہئے تھا ۔۔۔ مطلب اگر تم مجھے پہلے بتا دیتے تو بھی شاید ہی کوئی فرق پڑتا۔


13- ہمیں اصل وجہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔ مطلب میں بتاؤں گا کہ تمہاری غلطی کہاں پر تھی۔


14- ہاں تمہارا گھر زیادہ اہم ہے تمہیں ہمیشہ چھٹی دی جا سکتی ہے بس پہلے یہ دیکھ لو کہ کام کا حرج نہ ہو ۔۔۔ مطلب تمہاری مرضی ہے اگر چھٹی کرو گے تو میری مرضی شامل نہیں ہو گی۔


15- ہم سب ایک ٹیم ہیں ۔۔۔ مطلب میں اکیلا نہیں ہوں جسے الزام دیا جا سکے۔


16- یہ حقیقت میں ایک بہترین سوال ہے ۔۔۔ مطلب مجھے اس کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔


17- کوئی بات نہیں سب ٹھیک ہے ۔۔۔ مطلب تم مصیبت میں پھنس گئے ہو۔


[center]:D :) :P :o :lol: :mrgreen:[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: مینجمنٹ کے 17 بنیادی اصول

Post by رضی الدین قاضی »

بالکل درست۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مینجمنٹ کے 17 بنیادی اصول

Post by شازل »

بہت زبردست پیارے بھائی
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: مینجمنٹ کے 17 بنیادی اصول

Post by اسداللہ شاہ »

بہت خوب
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: مینجمنٹ کے 17 بنیادی اصول

Post by اعجازالحسینی »

افسر شاہی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “لطائف”