سب لوگ نہیں کرتے ہیں پیار مرے بچے

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
انور جمال انور
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Wed Sep 26, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

سب لوگ نہیں کرتے ہیں پیار مرے بچے

Post by انور جمال انور »

مت اپنوں کو اس طرح للکار مرے بچے

اس گھر میں نہ اٹھ جائے دیوار مرے بچے

مانا کہ تجھے لگتی ہے اپنی طرح دنیا

ہر شخص نہیں سادہ ، ہشیار مرے بچے

مرنے کے لیے جینا اتنا ہی ضروری ہے

جینے کے لیے خود کو مت مار مرے بچے

کچھ لوگ حقارت سے بھی تجھ کو بلائیں گے

سب لوگ نہیں کرتے ہیں پیار مرے بچے

اس وقت کوئی شئے بھی معیار نہیں رکھتی

جب وقت بدلتا ہے معیار مرے بچے

کیا چیز نہیں ملتی ، محنت سے مشقت سے

یہ زندگی جوئے میں مت ہار مرے بچے

انور جمال انور
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سب لوگ نہیں کرتے ہیں پیار مرے بچے

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;g v;g بہت خوب انور بھائی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سب لوگ نہیں کرتے ہیں پیار مرے بچے

Post by اضواء »

بہت ہی خوب :clap: شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سب لوگ نہیں کرتے ہیں پیار مرے بچے

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”