سال کی اہم ترین شخصیات، ملالہ پندرہویں نمبر پر

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

سال کی اہم ترین شخصیات، ملالہ پندرہویں نمبر پر

Post by میاں محمد اشفاق »

ٹائم میگزین کی 2012 کی اہم ترین شخصیات کی سالانہ فہرست میں اب تک کی گئی ووٹنگ میں پاکستان کی ملالہ یوسفزئی تقریباً تین لاکھ ووٹوں کے ساتھ پندرہویں نمبر پر ہیں۔
اب تک ڈالے گئے ووٹوں کے مطابق سرِ فہرست شمالی کوریا کے نئے رہنماء کم جون آن ہیں جنہیں دیگر شخصیات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

Image

کم جون آن کو اب تک تینتالیس لاکھ سے زیادہ ووٹ مل چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر امریکی مزاحیہ اداکار جان سٹوئرٹ دس لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔
دیگر نامزد شخصیات میں ابھی تک امریکہ وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن لگ بھگ ساڑھے پانچ لاکھ ووٹوں کے ساتھ نوویں، مصری صدر محمد مرسی گیارہویں جبکہ شامی صدر صدر بشار الاسد چودہویں نمبر پر ہیں۔
بی بی سی اردو سروس میں گل مکئی کے نام سے سوات سے ڈائریاں لکھ کر عالمی شہرت حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں ایک سکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں دو طالبات سمیت زخمی ہوگئیں تھیں۔
ٹائم میگزین کی فہرست
ٹائم میگزین کی اس فہرست میں شخصیات اور ان کی حتمی درجہ بندی، میگزین کے مدیر کرتے ہیں تاہم وہ اس بات کا ضرور خیال رکھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی سطح پر ووٹنگ میں لوگوں نے کس کو چُنا۔ میگزین کی ویب سائٹ کے مطابق ان شخصیات کا چناؤ اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ کون سال بھر میں دنیا پر کتنا اثر انداز ہوا۔
اس واقعے کے بعد اٹھاسی ہزار سے زائد افراد نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کر کے ملالہ یوسفزئی کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ادھر اقوامِ متحدہ نے دس نومبر کی تاریخ کو عالمی سطح پر ’ملالہ‘ کے نام سے منسوب کر دیا تھا۔
ٹائم میگزین کی اس فہرست میں شخصیات اور ان کی حتمی درجہ بندی، میگزین کے مدیر کرتے ہیں تاہم وہ اس بات کا ضرور خیال رکھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی سطح پر ووٹنگ میں لوگوں نے کس کو چُنا۔ میگزین کی ویب سائٹ کے مطابق ان شخصیات کا چناؤ اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ کون سال بھر میں دنیا پر کتنا اثر انداز ہوا۔
ووٹنگ کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ شرکاء نامزد چالیس شخصیات میں سے کسی ایک شخصیت کے حق میں ووٹ ڈالنے کی بجائے ابتدائی فہرست میں سے ہر شخصیت کے بارے میں اس سوال کا جواب دیتے ہیں کہ کیا انھیں اس سال کی اہم ترین شخصیت بننا چاہیے یا نہیں۔ جواب دینے کے لیے شرکاء کے پاس صرف دو ہی آپشنز ہیں ۔۔۔ یا تو ’ضرور‘ یا پھر ’ہرگز نہیں‘۔ شرکاء کی مرضی ہے کہ وہ کن شخصیات کو اور کتنی بار ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
اگر یہ دیکھا جائے کہ کس کے مخالف ووٹ سب سے کم ہیں تو اُس فہرست میں ملالہ پہلے نمبر پر ہیں۔
ٹائم میگزین کی اس فہرست کے حتمی نتائج کا اعلان اکتیس دسمبر کو شائع ہونے والے شمارے میں کیا جائے گا۔ ووٹنگ کا عمل بارہ دسمبر تک جاری رہے گا۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سال کی اہم ترین شخصیات، ملالہ پندرہویں نمبر پر

Post by بلال احمد »

معلومات کے لیے شکریہ ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سال کی اہم ترین شخصیات، ملالہ پندرہویں نمبر پر

Post by اضواء »

خبر کی شئیرنگ پر آپ ک شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”