شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موجب ب

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موجب ب

Post by اضواء »

[center]شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی، قاتلوں کی جان بخشی کا موجب بن گئی

Image

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی کمر کی سرجری کے بعد صحتیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس خوشی میں کئی شہریوں نے اپنے مقتولین کے قاتلوں کا خون بہا بھی معاف کر دیا۔

اپنے بچے کا خون بہا معاف کرنے والے ایک سعودی شہری سعد العتیبی نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین کی صحت یابی کے بعد شہزادہ ترکی بن متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون پر بات کی اور اپنی جانب سے شاہ عبداللہ کی صحت یابی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی۔ شہزادہ متعب بن عبداللہ نے مجھے کہا کہ میں خادم الحرمین الشریفین کی صحت یابی کی خوشی میں اپنے بچے کے قاتل کو معاف کر دوں چنانچہ میں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔

شہزادہ متعب بن عبداللہ نے سعد العتیبی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی ملاقات کی۔ ولی عہد کو بھی سعد العتیبی کے بیٹے کے قتل کیس سے آگاہ ہیں اور انہوں نے بھی اپنی جانب سے مقتول کے ورثاء سے قاتلوں کو معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں العتیبی نے بتایا کہ میں نے اپنے اہل خانہ اور برادری کے دیگر افراد سے مشورہ کیا، تمام لوگ قاتل کو معاف کرنے کے حق میں نہیں تھے لیکن میرا خیال تھا کہ ہمیں فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔ میں نے خود ہی قاتل کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد دیگر تمام افراد بھی راضی ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ مملکت کی ایک ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ کمر کی سرجری کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تین روز قبل سرکاری ٹی وی پر انہیں اپنے وزراء اور مشیران سے ملاقات کرتے دکھایا گیا تھا۔ ٹی وی پر کھائی جانے والی فوٹیج سماجی رابطے کی ویب سائٹس دس ملین افراد نے دیکھی، جس سے ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by میاں محمد اشفاق »

اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے
آمین
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by اضواء »

اللھم آمین یارب العالمین ..

آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by منور چودری »

آمین یارب العلمین
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by پپو »

اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے جنہوں نے یہ کام کیا
اور
اسلامی قانون میں صرف اورصرف مقتول کا وارث ہی معاف کر سکتا ہے قاتل کو جیسا سعودی عرب میں ہوا
مگر ہمارے ہاں یہ حق صدر کو دیا ہوا ہے جو اسلامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by اضواء »

اللہ یجزاکم الخیر جمیعا ....

;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by اعجازالحسینی »

اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by اضواء »

اللھم آمین ....

آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by افتخار »

اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے
معاف کردینا بہت اچھی بات ھے

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شاہ عبداللہ کی صحتیابی کی خوشی قاتلوں کی جان بخشی کا موج

Post by اضواء »

اللھم آمین ...

آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”