کون ملاحوں سے اب تکرار کرے گا

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

کون ملاحوں سے اب تکرار کرے گا

Post by چاند بابو »

[center]کون ملاحوں سے اب تکرار کرے گا
اب تو قسمت سے ہی کوئی دریا پار کرے گا

سارا شہر ہی تاریکی پر یوں خاموش رہا تو
کون چراغ جلانے کے پیدا آثار کرے گا

جب اس کا کردار تمہارے سچ کی زد میں آیا
لکھنے والا شہر کی کالی ،ہر دیوار کرے گا

جانے کون سی دُھن میں تیرے شہر میں آ نکلے ہیں
دل تجھ سے ملنے کی خواہش اب سو بار کرے گا

دل میں تیرا قیام تھا لیکن اب یہ کسے خبر تھی
دکھ بھی اپنے ہونے پر اتنا اصرار کرے گا
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

دکھلا کے کنارا مجھے ملاح نے لُٹا
کشتی بھی گئی ہاتھ سے پتوار بھی چُھٹا
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

ایک شعر

Post by پپو »

[center]تیری خوشبو کا پتہ کرتی ہے
مجھ پہ احسان یہ ہوا کرتی ہے
مجھے اس راہ پہ چلنا ہی نہیں
جو تجھکو مجھ سے جدا کرتی ہے[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

[center]عشق بھی ہو حجاب میں، حُسن بھی ہو حجاب میں
یا تو خود آشکار ہو یا مجھے آشکار کر

باغِ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دیا تھا کیوں
کار جہاں دراز ہے، اب مرا انتظار کر[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
تبسم
کارکن
کارکن
Posts: 30
Joined: Thu Mar 13, 2008 12:56 am
جنس:: مرد
Location: بورے والہ
Contact:

Re: کون ملاحوں سے اب تکرار کرے گا

Post by تبسم »

چاند بابو wrote:[center]کون ملاحوں سے اب تکرار کرے گا
اب تو قسمت سے ہی کوئی دریا پار کرے گا

سارا شہر ہی تاریکی پر یوں خاموش رہا تو
کون چراغ جلانے کے پیدا آثار کرے گا

جب اس کا کردار تمہارے سچ کی زد میں آیا
لکھنے والا شہر کی کالی ،ہر دیوار کرے گا

جانے کون سی دُھن میں تیرے شہر میں آ نکلے ہیں
دل تجھ سے ملنے کی خواہش اب سو بار کرے گا

دل میں تیرا قیام تھا لیکن اب یہ کسے خبر تھی
دکھ بھی اپنے ہونے پر اتنا اصرار کرے گا
[/center]
یہ کیا؟ چاند میاں
غزل کا پہلا مصرعہ بے وزن لکھ دیا
نوشی بیچاری کیا سوچے گی
میں نے اس فورم کا لنک اسے بھی بھیج دیا ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ہا ہا ہا تبسم بھائی آپ بھی خوب ہو۔ جناب اگر غلطی پکڑ ہی لی تھی تو اسے درست کروا دیتے یہ آپ نے کیا کر دیا کہ اس کا لنک ہی نوشی صاحبہ کو بھیج دیا آپ تو خوب واقف ہیں کہ شاعر کا کلام جب بگاڑ کا کوئی پیش کردے تو اس کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ براہِ مہربانی اس کی تصحیح فرما دیں۔ اور اگر نوشی صاحبہ کو لنک ابھی نہیں دیا تو اس کی تصحیح کے بعد دے دیجئے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی یہ نوشی آپا کون ہیں ؟ اور آپ کے چہرے کا رنگ کیوں اڑا ہوا ہے ؟؟؟ :(
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

رضی بھائی آپ نوشی گیلانی کو نہیں جانتے کیا؟
خیر میں بتا دیتا ہوں یہ پاکستان کی بہت معروف شاعرہ ہیں اور ان کی شہرت انٹرنیشنل سطح کے اردو شعرا کے طور پر ہے۔ بے حد خوبصورت لہجے کی شاعرہ ہیں۔اس لئے میرے چہرے کا رنگ اڑا ہوا تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شکریہ جناب،
محترمہ نوشی گیلانی صاحبہ کا کلام سننے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا۔ آپ نے محترمہ کا تعاروف کرا دیا ، شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

چلئے میں کوشش کرتا ہوں کہ ان کا کلام یہا‌ں پیش کروں پھر آپ کی یہ خواہش بھی پوری ہو جائے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شکریہ جناب۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

لیجئے رضی بھائی صاحب میں نے شاعری کے دھاگے میں نوشی گیلانی کی ایک غزل اور ایک نظم پیش کر دی ہے اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شکریہ !
Post Reply

Return to “اردو شاعری”