"کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

"کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

Post by عبیداللہ عبید »

ترجمہ او رترتیب و تہذیب: عبیداللہ عبید

مصری وزارت صحت کے حفظ ماتقدم کے شعبے کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عمرو قندیل نے کہا کہ کارونا اور سارس وائرسوں کی جنیاتی کوڈوں کے درمیان یکسانیت سائنسی طور پر آج تک ثابت نہیں ہوئی ۔اسی طرح کارونا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے کا سائنسی ثبوت بھی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کارونا وائرس کے پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے ۔اور صرف دوکیس سامنے آئے ہیں جن میں ایک سعودی اوردوسرا قطری شخص اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔

ڈاکٹر قندیل نے کہا کہ کارونا ان وائرسوں میں سے ہے جس کی وجہ سے جن کی وجہ سے سردی کے زکام لاحق ہوتے ہیں اور نظام تنفس کو متاثر کرتے ہیں کبھی کبھار نظام انہضام پر بھی اثر ڈالتے ہیں ۔اس کی علامات انفلوئنزا سے مشابہ ہیں ۔ اور اکثر حالات میں اس کی علامتیں واضح ہوتی ہیں ۔اور شاذو نادر پیچیدگیوں کا سبب بن جاتا ہے بالخصوص بڑی (پینسٹھ سال سے زائد) عمر کے افراد میں ، جبکہ وہ پھیپھڑوں کی سوزش ، دل کے امراض ، کم قوتِ مدافعت کے حامل اور پرانے امراض میں مبتلا ہوں۔

ملک بھرمیں وبائی انفلوئنزا پر نظر رکھنے کے لیے ایسا سسٹم قائم کیا گیا ہے جس میں چارسو پچاس سے زائد اسپتال ہفتہ وار رپورٹ وزارت صحت و آبادی کو ارسال کرتے ہیں ۔ وزارت صحت و آبادی کی مرکزی تجربہ گاہوں میں انفلوئنزا وائرس کی جانچ کے لیے مزید ضروری آلات بھی فراہم کیے جارہے ہیں ۔ اسی طرح پانچ صوبائی تجربہ گاہوں کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: "کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

Post by بلال احمد »

خبر کے اشتراک کے لیے شکریہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: "کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

Post by عبیداللہ عبید »

پذیرائی کے لیے شکریہ بلال بھائی
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: "کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

Post by اضواء »

خبر کی شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: "کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

Post by عبیداللہ عبید »

شکریہ بہن !
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”