ایک غزل حاضر ہے آپ کی آراء کے لیئے

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

ایک غزل حاضر ہے آپ کی آراء کے لیئے

Post by ایم اے راجا »

(غزل)[/center]

وہ کب عشق میں شدتیں چاہتا ہے
ادھوری سی بس الفتیں چاہتا ہے

ملوں نہ اسے میں سرِ عام راہ پر
وہ ایسی چھپی صحبتیں چاہتا ہے

کئی بار ٹھکرا چکا ہے مجھے جو
اسی سے یہ دل قربتیں چاہتا ہے

ہوا اسقدر ہوں میں عادی دکھوں کا
کہ بس اب تو دل فرقتیں چاہتا ہے

بہا کر لہو عدل کاپھر سے منصف
نئی ضو، نئی عظمتیں چاہتا ہے

بھلا کسکی خاطر یہ بستی کاحاکم
بجھا کر دیا، ظلمتیں چا ہتا ہے

عجب ہے مرے دوست منطق یہ تیری
عطا کر کے غم را حتیں چاہتا ہے

دلِ مضطرب، ہو چکا ہے پریشاں
غموں سے یہ کچھ فر صتیں چاہتا ہے

عطا ساتھ راجا کے تیری ہے مولا
ترے در سے دل بر کتیں چاہتا ہے
[/center]
Last edited by ایم اے راجا on Sat Apr 19, 2008 12:54 am, edited 1 time in total.
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی خوبصورت غزل کہی ہے جناب ساگر صاحب !
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

Post by ایم اے راجا »

رضی صاحب حوصلہ افزائی کے لیئے شکریہ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

عطا ساتھ ساگر کے تیری ہے مولا
ترے در سے دل بر کتیں چاہتا ہے
بہت خوب صورت غزل ہے شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

Post by ایم اے راجا »

بابو جی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ناچیز کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جناب ساگر صاحب آپ نے واقعی اچھی غزل کہی ہے۔ اور ہماری پیاس اور بڑھادی ہے۔ مزید کلام کی فرمائش ہے۔ امید ہے آپ نا امید نہیں کریں گے۔
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Post by خرم ابن شبیر »

بہت خوب جناب ساگر صاحب آپ کی غزل بہت اچھی ہے میں نے تو پہلے بھی پڑھی ہے آپ سے درخواست ہے آپ اپنی شاعری ارسال کرتے رہے شکریہ
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

Post by ایم اے راجا »

رضی صاحب اور خرم صاحب بہت شکریہ شرفِ پذیرئی بخشنے کا بندہ کوشش کرت رہے گا۔ شکریہ۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

انشاء اللہ !
تبسم
کارکن
کارکن
Posts: 30
Joined: Thu Mar 13, 2008 12:56 am
جنس:: مرد
Location: بورے والہ
Contact:

Post by تبسم »

بہت خوب راجا صاحب
Post Reply

Return to “اردو شاعری”