توری میٹھی واسنا روں روں آج سمائی

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

توری میٹھی واسنا روں روں آج سمائی

Post by خاورچودھری »

دوہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاور چودھری

سن ری کوئل باوری ہردے آج سمائی
میٹھے سُر میں کوک تو میں رووں سودائی

باجے سیٹی ریل کی ہردے منہ کو آئے
آشاوں کی گور پر خاور نیر بہائے

ماریں پاتھر بالکے کھویا اپنا ہوش
کڑوے شبد ہیں ساچ کے اور نا کوئے دوش

اجیارے کی آس ماں جیون مورا ماند
دھن والوں کی بھور ہے دھن والوں کا چاند

جگ جگ اندر جال ہے سیتلتا بھی آگ
سُر سچا ہے بھیرویں نا ہی دیپک راگ

درش دکھائے مادھوی من بھیتر ماں‌اور
اندر جالک مادھری کھویا مورا ٹھور

سن ری چنچل مادھوی میں خاور سودائی
توری میٹھی واسنا روں روں آج سمائی
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی خوبصورت ۔
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

Post by خاورچودھری »

شکریہ رضی بھائی
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

Post by خاورچودھری »

معروف ادیب،براڈ کاسٹر،دانشورنصر ملک صاحب نے القمر آن لائن پر ان دوہوں کے حوالے سے تاثرات بھیجے ہیں‌جو یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔۔

نصر ملک ۔ کوپن ہیگن ۔ ڈنمارک ۔ نے لکھا؛
June 27, 2008 at 3:05 pm · Edit

آ دَ رنی اے خاور بھیا جی ۔

آداب و پرنام ۔
پَراچِین بھاشا میں آپ کے دوہوں کا ہراِک شبد‘ اَتنا سندر ہے کہ من کو ہلا رہا ہے اور اَنوبُھوتی کی کرنیں پَردان کرتا ہے ۔

بھاشا کی اس سِہجتا اور احساس کے اظہار نے پَٹھ نیتا کے ستر پر ایک ایسا سَم موھن رچ دیا ہے کہ ہمیں ارمَبھ سے لے کر انت تک باندھے رکھتا ہے ۔ یہ اُدبُہت ہے ۔ ہماری اَنو بھوتیوں کی شانت جھیل میں آپ کے دوہے بھاوناؤں کی ایسی ترنگیں پیدا کرتے ہیں کہ اُس کی اَنو گونج بہت دیر تک سنائی پڑتی ہے ۔ پرماتما آپ کو سدا سکھی رکھے اور “ عالی جی “ کے سنگ آپ کو “ ادب کے تُلسی “ کا درجہ دے ۔
اب ان شعروں کے ساتھ پرنام کرتے ہوئے آپ سے اجازت چاہوں گا:

زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں
اور کیا جرم ہے‘ پتا ہی نہیں
کتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میں
اپنے حصے کا کچھ پتا ہی نہیں ۔

دھنے واد ۔
آپ کا شبھ چنتک
نصر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت خوب خاور بھائی بہت اچھے اور منجھے انداز میں آپ کو داد دی ہے نصر ملک صاحب نے۔ اورحقیقت یہی ہے کہ ہم لوگ آپ کو اس اندازمیں داد نہ دے سکے جس انداز سے انہوں نے داد دی لیکن یقین جانیئے ہمارے دلوں میں آپکی قدر اسی طرح قائم ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

Post by خاورچودھری »

شکریہ
دوستوں کی باتوں میں اخلاص ہوتا ہے اور یہ سب سے بھاری چیز ہے۔۔۔۔۔۔ آپ کا شکریہ
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

خاورچودھری wrote:معروف ادیب،براڈ کاسٹر،دانشورنصر ملک صاحب نے القمر آن لائن پر ان دوہوں کے حوالے سے تاثرات بھیجے ہیں‌جو یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔۔

نصر ملک ۔ کوپن ہیگن ۔ ڈنمارک ۔ نے لکھا؛
June 27, 2008 at 3:05 pm · Edit

آ دَ رنی اے خاور بھیا جی ۔

آداب و پرنام ۔
پَراچِین بھاشا میں آپ کے دوہوں کا ہراِک شبد‘ اَتنا سندر ہے کہ من کو ہلا رہا ہے اور اَنوبُھوتی کی کرنیں پَردان کرتا ہے ۔

بھاشا کی اس سِہجتا اور احساس کے اظہار نے پَٹھ نیتا کے ستر پر ایک ایسا سَم موھن رچ دیا ہے کہ ہمیں ارمَبھ سے لے کر انت تک باندھے رکھتا ہے ۔ یہ اُدبُہت ہے ۔ ہماری اَنو بھوتیوں کی شانت جھیل میں آپ کے دوہے بھاوناؤں کی ایسی ترنگیں پیدا کرتے ہیں کہ اُس کی اَنو گونج بہت دیر تک سنائی پڑتی ہے ۔ پرماتما آپ کو سدا سکھی رکھے اور “ عالی جی “ کے سنگ آپ کو “ ادب کے تُلسی “ کا درجہ دے ۔
اب ان شعروں کے ساتھ پرنام کرتے ہوئے آپ سے اجازت چاہوں گا:

زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں
اور کیا جرم ہے‘ پتا ہی نہیں
کتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میں
اپنے حصے کا کچھ پتا ہی نہیں ۔

دھنے واد ۔
آپ کا شبھ چنتک
نصر
نصر ملک صاحب نے بڑے ہی پیارے انداز میں آپ کو سراہا ہے۔
اور“ ادب کے تلسی“ کے خطاب سے نوازا ہے ۔
بہت بہت مبارک ہو !
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

Post by خاورچودھری »

شکریہ جناب
Post Reply

Return to “اردو شاعری”