سوائن فلو سے بچنے کے چھ سادہ طریقے

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

سوائن فلو سے بچنے کے چھ سادہ طریقے

Post by علی خان »

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس اور ہلالِ احمر سوسائٹیز سوائن فلو کے وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیےعالمی سطح پر ایک مہم شروع کررہی ہیں۔ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس کی توجہ زیادہ تر ترقی پذیر ممالک پر مرکوز ہوگی جن کے پاس ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں اس مرض کی نگرانی اورعلاج معالجے کی سہولتوں کی کمی ہے۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لوگ ایچ ون این ون سوائن فلو وائرس کا آسانی سے نشانہ بن سکتے ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس اپنی زندگیاں بچانے کے لیے درکار معلومات موجود نہیں ہیں۔

ریڈکراس کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سوائن فلو سے بچاؤ کی یہ ایک عالمی مہم ہے تاہم اس کی ترجیح یہ ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں دنیا کے دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کو خاص طور پر اس وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

ہنگامی صورت حال میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق ریڈکراس کے ایک سینیئر عہدےدارتمام ایلاؤدت کا کہنا ہے کہ شمالی کرہٴ ارض میں واقع ممالک وبائی مرض سوائن فلو کی پہلی لہر سے گذر چکے ہیں اور اب وہ اس وائرس کی دوسری لہر کا سامنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ سوائن فلو کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ شدید ہوگی یا نہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس وقت کی صورت حال یہ ہے کہ یہ وائرس درمیانے درجے کا ہے اور اس کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ عام انفلونزا سے سالانہ ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں کئی لاکھ زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر چہ اس وقت سوائن فلو کے وائرس شدید نوعیت کا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہمیں ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے۔

وبائی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ سوائن فلو کی دوسری لہر سے وائرس کی موجود صورت حال میں کوئی تبدیلی آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرس اپنی موجودہ حالت برقرار رکھ سکتا ہے، لیکن اس دوران وہ ان لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جو اس کی پہلی لہر سے محفوظ رہے تھے۔ کیونکہ ان کے جسم میں اس وائرس کے خلاف مدافعت کم ہے۔

انٹرنیشنل ریڈ کراس کی انفلونزا ٹیم کے سربراہ رابرٹ کیف مین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت نہ رکھنے والے ملکوں پر اس وائرس کے اثرات کا تعلق صرف بیمار یا ہلاک ہونے والوں کی تعداد تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ پورے نظام کو درہم برہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ مثال کے طور پر چلی، ارجنٹائن اور بولیویا کے کچھ حصوں میں اس وائرس کے حملے کے بعد صحت کی سہولتوں کی فراہمی کا نظام بری طرح تلپٹ ہوگیا تھا اور اسپتالوں میں آپریشن مؤخر کردیے گئے تھے کیونکہ صحت کا عملہ فلوکے مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوگیا تھا۔

ادویات ساز کمپنیاں ایچ ون این ون وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کررہی ہیں۔ توقع ہے کہ یہ ویکسین آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگی تاہم اس کی مقدار اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ وہ ہر کسی کو دی جاسکے خاص طورپر ترقی پذیر ملکوں میں۔

اگرچہ وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی اپنی جگہ اہمیت ہے لیکن ریڈ کراس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صرف ویکسین لینے سے ہی لوگ سوائن فلو سے خود کو نہیں بچا سکتے۔ جو افراد حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے ان پر بیماری کے حملے کا خطرہ کم ہوگا۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے بچنے کی پانچ سادہ احتیاطی اصول یہ ہیں:
1. ہاتھ دھوئیں
2. اپنے منہ کو ڈھانپ کررکھیں
3. دوسرے لوگوں سے فاصلے پر رہیں
4. سوائن فلو کے مریض کو دوسروں سے الگ رکھیں اور
5. صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں
6. نہ تو سور کھائیں اور نہ ان نے میل جول رکھیں

بشکریہ اردو وی او اے.
لنک: http://www1.voanews.com/urdu/news/healt ... 53307.html
Last edited by علی خان on Sun Sep 27, 2009 10:03 am, edited 2 times in total.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوائن فلو سے بچنے کے پانچ سادہ طریقے

Post by چاند بابو »

محترم اشفاق بھیا مفید خبر شئیر کرنے کا شکریہ۔

کیا اس میں ایک چھٹی اور سب سے بنیادی تدبیر شامل نہیں کی جا سکتی ہے کہ نہ تو سور کھائیں اور نہ ان نے میل جول رکھیں؟؟ :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: سوائن فلو سے بچنے کے پانچ سادہ طریقے

Post by علی خان »

کہتے ہیں. کہ اچھی بات بھی صدقہ ہے. اور اپکی بات تو 16 آنے سچ ہے. اسلیئے اسکو میں نے اپنی طرف سے پوسٹ میں شامل کردیا ہے. شکریہ جناب نا ظم اعلٰی صاحب. :) :D
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: سوائن فلو سے بچنے کے چھ سادہ طریقے

Post by رضی الدین قاضی »

بہت بہت شکریہ اشفاق بھائی اور چاند بھائی ۔
آپ دونوں نے مفید معلومات شیئر کی ہیں۔
Post Reply

Return to “طب”