Fiverr پر آن لائن کام کر کے باآسانی پیسے کمائیں

مختلف ویب سائیٹس جو آپ کو پسند ہیں,ایک جہان نو،ایک جدت،ایک کمال.
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Fiverr پر آن لائن کام کر کے باآسانی پیسے کمائیں

Post by یاسر عمران مرزا »

یوں تو انٹرنیٹ پر بے شمار ایسی فری لانسر ویب سائٹس ہیں جہاں مختلف شعبوں میں ایکسپرٹ حضرات آن لائن کام کر کے پیسے کما رہے ہیں۔ ایسی سائٹس نہ صرف محنتی لوگوں کے لیے کمائی کا ایک اچھا ذریعہ ہوتی ہیں بلکہ خریداروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔

خریداروں سے مراد ایسے لوگ ہیں جو کوئی بھی ایسا کام اجرت پر کرانا چاہتے ہیں جو وہ خود نہیں کر سکتے یا ان کے پاس وہ کام کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔

فائیور Fiverr دراصل انٹرنیٹ پر ایک ایسی مارکیٹ پلیس / بازار ہے جہاں کوئی بھی اپنی خدمات 5، 10، 15 یا 20 ڈالر کے عوض پیش کر سکتا ہے، تاہم بنیادی طور پر یہ سائٹ 5 ڈالر کے کام کو فروغ دینے کے لیے پیش کی گئی اس لیے اس کا نام ٍFiverr.com ہی رکھا گیا۔ ان خدمات میں بے شمار قسم کی خدمات شامل ہیں، جیسے

ایک گرافک ڈیزائنر کا خریدار کے لیے ایک لوگو یا بینر بنانا،
ایک کارٹونسٹ کا خریدار کی تصویر کو کارٹون میں منتقل کرنا،
ایک ویب ڈویلپر کا خریدار کی ویب سائٹ میں چھوٹی سی خرابی دور کرنا یا تبدیلی کرنا
ایک ترجمہ دان کا خریدار کے دیے گئے پیراگراف کا کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرنا
ایک کمپیوٹر پروگرامر کا خریدار کے لیے ایک چھوٹا سے پروگرام لکھنا
ایک عام انسان کا مارکیٹنگ کی غرض سے خریدار کی پراڈکٹ کا جائزہ پیش کرنا
ایک عام انسان کا خریدار کے لیے ایک خوبصورت مقام پر ایک پیغام کے ساتھ تصویر بنا کر بھیجنا
ایک خوش آواز انسان کا مارکیٹنگ کی غرض سے خریدار کے لیے ایک آڈیو کمرشل ریکارڈ کر کے بھیجنا
ایک ویڈیو میکر کا خریدار کے پیغام کو عمدہ ویڈیو کی صورت میں پیش کرنا
ایک ٹائپسٹ کا خریدار کی تصویری عبارت کو ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کر کے دینا

"میری" نامی ایک خاتون جو اچھے گرافک ڈیزائن ٹیلنٹ کی مالک تھی نے فائیور پر اپنی خدمات پیش کیں اور بہتر کام کی وجہ سے ایک محدود عرصے میں دس ہزار ڈالر سے زیادہ کمائی کی۔ اسی طرح کی بے شمار دیگر مثالیں بھی موجود ہیں۔ فائیور پر پیش کی گئی خدمات دیگر فری لانسنگ ویب سائٹ کے برعکس معین خدمات ہوتی ہیں۔ جن میں تبدیلی کی زیادہ گنجائش نہیں ہوتی۔ جیسے اگر آپ خریدار کو 5 ڈالر کے عوض تین رنگوں کا ایک لوگو بنانے کی خدمت پیش کرتے ہیں تو خریدار آپ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ آپ اسے پانچ رنگوں کا لوگو بنا کر دیں، تاہم وہ تین رنگوں کے لوگو کے لیے رنگوں کے نام بتا سکتا ہے، بعدازاں لوگو مہیا کرنے پر خریدار کے پاس یہ اختیار ضرور ہے کہ وہ آپ کے کام کو سراہے یا ناپسند کرے۔ فائیور پر خدمات مہیا کرنے والوں کی ہر معین خدمت کو Gig کا نام دیا گیا ہے۔مختلف خریداروں کو کام مہیا کرنے پر ہر خریدار کی طرف سے دی گئی ریٹنگ کی بنیاد پر خدمات مہیا کرنے والوں کے لیے تین لیول ترتیب دیے گئے ہیں۔

Level 1 Seller
Level 2 Seller
Top Rated Seller

فائیور پر خدمات خریدنے والے Buyers کسی بھی انسان کی خدمات کی ریٹنگ اور لیول کی بنیاد پر اسے آرڈر دیتے ہیں۔اگر آپ ہر بار اچھا کام مہیا کر کے اچھی فیڈ بیک حاصل کرتے ہیں۔اچھی فیڈ بیک پر آپ کا لیول اور ریٹنگ بلند ہو جاتی ہے۔

میں نے کچھ عرصہ قبل فائیور پر ایک اکاؤنٹ بنایا تھا اور مختلف خدمات یعنی Gig پیش کیے تھے جس پر ایک درمیانے درجے کا ریسپانس رہا، کیوں کہ میرے پاس وقت بھی زیادہ نہیں ہوتا، اس کے باوجود +500 ڈالر نکلوا چکا ہوں اور فی الوقت میرا لیول 2 ہے۔

آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ 5 ڈالر کے عوض اچھی خدمات مہیا کرنا ایک گھاٹے کا سودا ہے اور اس میں‌کیا خاک کمائی ہو گی، تاہم کام کی مقدار کی بنیاد پر آپ اپنے خریدار کو 2، 3 یا 5 آرڈر دینے کے لیے رضا مند کر سکتے ہیں۔ آپ ایک کام کے لیے 20 ڈالر تک چارج کر سکتے ہیں۔ فائیور کے مرکزی صفحے پر جا کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ کون کونسی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

تو اگر آپ انٹرسٹڈ ہوں تو فائیور ڈاٹ کام پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور اپنی خدمات پیش کریں۔ اور اگر آپ پہلے سے فائیور پر خدمات مہیا کر رہے ہیں تو یہاں شئر کریں تا کہ فورم کے دیگر ممبران آپکی خدمات سے آگاہ ہو سکیں۔ فائیور سے پیسے نکالنے کے لیے آپ کو پے پال کا سہارا لینا پڑتا ہے، جو کہ فی الوقت پاکستان میں قدرے آسان نہیں ہے، تاہم ایک بڑی رقم اکٹھی کرنے کے بعد آپ پاکستان سے باہر اپنے کسی دوست کے ذریعے یہ رقم نکلوا سکتے ہیں جو بعدازاں آپ کو کسی بھی طریقے سے ارسال کر دے۔

نوٹ: اس پوسٹ میں کوئی ریفرل لنک نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس پوسٹ سے کوئی فائدہ ہے ، میں فقط یہ فورم کے ممبران کو معلومات پہنچانے کی غرض سے لکھ رہا ہوں۔

ازیاسر عمران مرزا

مرکزی صفحہ کا سکرین شاٹ
Image
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: Fiverr پر آن لائن کام کر کے باآسانی پیسے کمائیں

Post by بلال احمد »

عمدہ معلومات باہم پہنچانے کا شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: Fiverr پر آن لائن کام کر کے باآسانی پیسے کمائیں

Post by یاسر عمران مرزا »

آپ کے سوالات کا جواب یہیں دے دیتا ہوں.

فائیور پر خود سے آرڈر لینے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، آپ جو کام بھی کر سکتے ہوں ان کے لیے GIG بناتے جائیں، مثال کے طور پر آپ ٹائپنگ کا کام کر سکتے ہیں تو آپ اس طرز سے لکھیں

I will type one A4 Page for you from a Picture Text in 5$

اس کے بعد خریدارخود ہی بذریعہ Gig آپکو تلاش کر لیں گے، بعض خریدار پہلے ایک میسج بھیج کر کنفرم کرتے ہیں کہ جو کام آپ نے درج کیا ہے وہ آپ کر سکتے ہیں اور آپ دستیاب بھی ہیں‌کہ نہیں اس کے بعد آرڈر بھیج دیتے ہیں. ہر آرڈر کو ایک مخصوص وقت میں مکمل کر کے گاہک کے حوالے کرنا ہوتا ہے، ختم کرنے کا وقت آپ Gig بناتے وقت متعین کر سکتے ہیں. مثلا 2 دن، 3دن وغیرہ

آپ کوشش یہ کریں کہ زیادہ سے زیادہ Gig بنائیں‌جو گاہک کوآپ کو آرڈر دینے کے لیے کنونس کر سکیں، اور فائیور پر تلاش بھی کریں کہ دوسرے لوگ کس قسم کی خدمات بیچ رہے ہیں.

پیسے منگوانے کےلیے آپ کو پے پال کی ای میل مہیا کرنی ہو گی جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں. علاوہ ازیں فائیور ویب سائٹ کی رائٹ سائیڈ پر آپ کو ایک سبز سا باکس بھی نظر آ رہا ہو گا، جسکا عنوان ہے Request Gig. اس باکس کے اندر آپ کو خریداروں کے طرف ڈیمانڈز نظر آ رہی ہوں گی، اگر آپ ان ڈیمانڈز میں‌دیا گیا کوئی کام کر سکتے ہیں تو متعلقہ خریدار کو فائیور کے اندر ہی پیغام بھیج سکتے ہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Fiverr پر آن لائن کام کر کے باآسانی پیسے کمائیں

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: Fiverr پر آن لائن کام کر کے باآسانی پیسے کمائیں

Post by یاسر عمران مرزا »

پسند کرنے کا شکریہ جناب
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

Re: Fiverr پر آن لائن کام کر کے باآسانی پیسے کمائیں

Post by عطاء رفیع »

ہمم خوب... ہے.... اوڈیسک کی طرح کی لگتی ہے.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: Fiverr پر آن لائن کام کر کے باآسانی پیسے کمائیں

Post by یاسر عمران مرزا »

جی بھائی کافی حد تک او ڈیسک سے ملتی ہے...........
Post Reply

Return to “ویب سائیٹس”