غزل
تو نے کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے
میرے ہی دل کی صدا ہو جیسے
یوں تری یاد سے جی گھبرایا
تو مجھے بھُول گیا ہو جیسے
اس طرح تجھ سے کئے ہیں شکوے
مجھ کو اپنے سے گلا ہو جیسے
یوں ہر اک نقش پہ جھکتی ہے جبیں
تیرا نقشِ کفِ پا ہو جیسے
تیرے ہونٹوں کی خفی سی لرزش
اِک حسیں شعر ہوا ہو جیسے
(صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم)
تو نے کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے ۔ صوفی تبسّم
Re: تو نے کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے ۔ صوفی تبسّم
بہت شکریہ حضرت!شازل wrote:mogam:
چہ خوب
-
- دوست
- Posts: 276
- Joined: Sat Aug 08, 2009 12:01 pm
- جنس:: مرد
Re: تو نے کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے ۔ صوفی تبسّم
بہت بڑھیا
[center]| فرحان دانش ڈاٹ کام |
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
Re: تو نے کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے ۔ صوفی تبسّم
بہت شکریہ فرحان دانش صاحب!