اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
[center]خدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو[/center]
میری طرف سے تمام اہلِ وطن اور خاص طور پر اراکینِ اردونامہ کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
[center][/center]
آیئے اس دن کا عہد کریں کہ عرضِ پاک کی طرف اٹھنے والی ہر نگاہِ غلط کو مٹی میں ملا کر دم لیں گے۔ وطنِ عزیز کے گوشوں میں اٹھنے والے نفرت کے طوفانوں کے رخ موڑ دیں گے۔ آیئے ہم یہ عہد کریں کے عالم اسلام کی قوت سے خوفزدہ کفار کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کی تمام کوششوں کا گلا گھونٹ دیں گے۔
آیئے دعا کریں کہ ہر فرد کے دل میں اپنے وطن کے لئے محبت پیدا ہو جائے اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی یہ کہہ اٹھیں کہ
[center]پہلے میری سوہنی دھرتی کا افسانہ سنا
پھر ستاروں، آسمانوں، جنتوں کی بات کر[/center]
اللہ تعالی ہمارے ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔۔۔ یہاں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ہمیشہ پیار و محبت سے اور امن و آشتی سے رہنے کی توفیق عطا کرے ۔۔۔ آمین ثم آمین
[center][/center]
[center]سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد ، قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری، تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی، ہم دیکھیں آزاد
ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
دھڑکن دھڑکن پیارا ہے تیرا، قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا، نگر نگر ہے میت تیرے
جب تک ہے یہ دنیا باقی
ہم دیکھیں آزاد، ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد، قدم قدم آباد تجھے
تیری پیاری سج دھج پر ہم واری واری جائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں
جب تک ہے یہ دنیا باقی
ہم دیکھیں آزاد، ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد، قدم قدم آباد تجھے[/center]
[center][/center]
[center]اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنور
عزم میرا قوی، میرے ارادے ہیں غیور
میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن
تو نواریز انا دل کا بہاری مسکن
رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینا تیری حرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن[/center]
[center][/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- دوست
- Posts: 282
- Joined: Thu Nov 06, 2008 9:19 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی
- Contact:
Re: اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
شکریہ..................
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
آپ سب کو
جشن آزادی
بہت بہت مبارک ہو۔
جشن آزادی
بہت بہت مبارک ہو۔
Re: اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
سلام ۔
میری طرف سے بھی اپکو اور فورم کے تمام ممبران کو جسن ازادی کی خوشیاں مبارک۔
میری طرف سے بھی اپکو اور فورم کے تمام ممبران کو جسن ازادی کی خوشیاں مبارک۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Re: اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
تمام بہنوں اور بھائیوں کو جشن آزادی مبارک ہو
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
خدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
میری طرف سے تمام اہلیانِ اردونامہ کو جشنِ آزادی مبارک۔
وہ فصلِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
میری طرف سے تمام اہلیانِ اردونامہ کو جشنِ آزادی مبارک۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
میری طرف بھی جشن آزادی ایک بار پھر مبارک ہو
Re: اہلِ وطن کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔
میری طرف بھی جشن آزادی مبارک ہو
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات