Page 1 of 2

اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Sat Mar 15, 2014 9:44 pm
by شاہنواز
شکریہ جی ایک تو اردو نامہ فورم ایک اچھا فورم ہے دوسری میری ایک تجویز ہے کہ یہاں پر کچھ مقابلہ جات شروع کروائے جائیں جیسے کہ کچھ فورم پر ہوتے ہیں مضامین کی صورت میں اور پھر ان سب مضامیں کی مدت مقرر ہو 30 دن 15 دن اس دوران اپنا مقالہ یہاں دیا جائے اور جو بھی اس میں اول ، دوئم ، سوئم ہوںاس کے بعد ٹاپ 10 کے تک کو خاص پوائنٹ دئے جائیں اور ایوارڈ کی شکل میں ٹرافی کی صورت ظاہر کی جائے تو امید کی جاسکتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس میں شرکت فرمائیں گے . ایک اور تجویز یہ بھی ہے کہ جو بھی اول سے سوئم ہوں ان کو اردو نامہ سرٹیفیکٹ عنائت کئے جائیں ان سرٹیفیکٹ کے لئے قارئین سے مناسب فیس وصول کرکے سرٹیفیکٹ مہیا کئے جائیں تو یہ بھی ایک دانشمندانہ فیصلہ ہوگا .

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Sat Mar 15, 2014 9:50 pm
by محمد شعیب
بہت بہترین مشورہ ہےشاہنواز صاحب!
لیکن اس کام کے لئے ایک یا 2 لوگ ایسے چاہئیں جو اچھا لکھنا جانتے ہوں. اور اس کام کے لئے وقت اور توجہ دے سکیں.
کیا آپ تیار ہیں ؟

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Sat Mar 15, 2014 9:56 pm
by شاہنواز
محمد شعیب wrote:بہت بہترین مشورہ ہےشاہنواز صاحب!
لیکن اس کام کے لئے ایک یا 2 لوگ ایسے چاہئیں جو اچھا لکھنا جانتے ہوں. اور اس کام کے لئے وقت اور توجہ دے سکیں.
کیا آپ تیار ہیں ؟
آپ نے مجھے اس قابل سمجھا میں خوش نصیب ہوں جی آپ حکم کریں تو

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Sun Mar 16, 2014 8:25 pm
by چاند بابو
جی محترم شاہنواز صاحب آپ کی بات تو بالکل درست ہے مگر اس میں مسئلہ یہ ہے کہ لکھنے والے یہاں لکھتے نہیں ہیں اور اگر کوئی لکھتا بھی ہے تو اپنے حساب سے. اور ٹاپ 10 والی بات تو آپ بھول ہی جائیں یہاں مشکل سے دو سے تین افراد موجود ہیں جو کچھ لکھ سکتے ہیں. ماضی میں اردونامہ پر اسی طرح کچھ مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا تھا مگر اس میں شمولیت اور دلچسپی کا اسقدر فقدان تھا کہ ان مقابلوں‌کو بغیر کسی حتمی نتائج کے بند کرنا پڑا.

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Tue Mar 18, 2014 5:52 pm
by جمیل قادری
اللہ کا نام لے کر شروغ کرو کامیابی ہوگی

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Tue Mar 18, 2014 6:29 pm
by چاند بابو
ٹھیک ہے اگر انتظامیہ اس بات پر رضامند ہے تو پھر شروع کیجئے مگر پہلے کوئی انتظامی رکن یہاں حامی تو بھرے اکیلے میرے اور آپ کے کرنے سے کچھ نہیں ہونے والا.

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 19, 2014 10:06 am
by علی خان
جناب . میں میری طرف سے مکمل اجازت ہے. اور اسکے علاوہ اپ سب کو معلوم ہے. کہ میرا سیکشن آئی ٹی ہے. اس لئے میری طرف سے اسکو مانیٹر کرنے کی میں یقین دہانی کرتا ہوں. باقی یہاں پر کچھ لکھنے کی بات ہے، تو وہ تھوڑا سا مشکل ہے.

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 19, 2014 9:52 pm
by محمد شعیب
لمبے مضامین کمپیوٹر کی اسکرین پر پڑھنا کافی مشکل ہے. اگر کوئی انتظامی ممبر اس کام کی ذمہ داری لے تو شروع کر لیں. میرے لئے نگرانی کرنا مشکل ہے.

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 12:13 pm
by اےآرفاروقی
تو کیا بنا اسے سلسلے کا شروع نہیں کیا گیا؟ اچھا مشورہ دیا تھا شاہنواز صاحب نے
جہاں تک ممکن ہوا ایک دوسرے کی اصلاح کرتے رہیں گے .

اگر کسی کو لکھنا نہیں آتا تو میں اسے کے متعلق بھی تحریر لکھ دوں گا وقت نکال کر. کہ لکھنے کے لیے کیا کیا ضروری ہے اور کیسے لکھا جائے.

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 12:15 pm
by اےآرفاروقی
ویسے لکھنے لکھانے کے متعلق کیوں نا ایک کورس تشکیل دیا جائے؟

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 5:29 pm
by محمد شعیب
تابعدار wrote:ویسے لکھنے لکھانے کے متعلق کیوں نا ایک کورس تشکیل دیا جائے؟
وہ کیسے ؟ ذرا تفصیل بتلائیں.
اور میرے خیال سے تابعدار کو انتظامیہ میں شامل کرنا چاہئیے. یہ اردو ادب سے اچھی بھلی موانست رکھتے ہیں. انہیں اسے کاموں کی ذمہ داری دے دی جائے.

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 7:02 pm
by افتخار
کافی مشکل کام ھے مواد کی نگرانی کرنا،

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 7:28 pm
by اضواء
تابعدار wrote:ویسے لکھنے لکھانے کے متعلق کیوں نا ایک کورس تشکیل دیا جائے؟

بہت خوب :clap: تو پھر اپنی ڈیوٹی سنبھال لجئیے جناب ;fl;ow;er;

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 7:35 pm
by اےآرفاروقی
محمد شعیب wrote:
تابعدار wrote:ویسے لکھنے لکھانے کے متعلق کیوں نا ایک کورس تشکیل دیا جائے؟
وہ کیسے ؟ ذرا تفصیل بتلائیں.
اور میرے خیال سے تابعدار کو انتظامیہ میں شامل کرنا چاہئیے. یہ اردو ادب سے اچھی بھلی موانست رکھتے ہیں. انہیں اسے کاموں کی ذمہ داری دے دی جائے.
کیسے؟ ........جیسے میں ابھی لکھ رہا ہوں. :lol:

مثلاً
تحریر لکھنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
لکھنے والے کی خوبیاں ۔
مواد کی تلاش،ذرائع۔
لکھنے کی تیکنیس۔
مضامین، کالم ، فیچر،انٹرویو وغیرہ کیا ہیں اور ان کے لکھنے کا طریقہ کار کیا ہے۔
ایسے موضوعات اسٹیپ بائی اسٹپ شروع کیے جا سکتے ہیں۔

موڈریشن سے مجھے دور ہی رکھیں ۔ میں زیادہ وقت آن لائن نہیں رہ سکتا۔

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 7:39 pm
by چاند بابو
موڈریشن سے مجھے دور ہی رکھیں ۔ میں زیادہ وقت آن لائن نہیں رہ سکتا۔
موڈریشن کے لئے آپ کو زیادہ وقت دینے سے استشنیٰ دے سکتے ہیں ہم سب آپ حامی بھریں اور ہماری مدد کیجئے.
اردونامہ کو آپ جیسے مخلص دوستوں کی نہایت ضرورت ہے.
آپ اس بارے میں ضرور سوچئے اور میری درخواست یہی ہے کہ آپ حامی بھر ہی لیں.

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 7:42 pm
by اےآرفاروقی
{أضواء} wrote:
تابعدار wrote:ویسے لکھنے لکھانے کے متعلق کیوں نا ایک کورس تشکیل دیا جائے؟

بہت خوب :clap: تو پھر اپنی ڈیوٹی سنبھال لجئیے جناب ;fl;ow;er;
میرا جواب یہی ہےنیچے والا. n;a;n;a
افتخار wrote:کافی مشکل کام ھے مواد کی نگرانی کرنا،

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 7:43 pm
by اضواء
s;mi;i;e s;mi;i;e s;mi;i;e ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 7:46 pm
by اضواء
تابعدار wrote:
{أضواء} wrote:
تابعدار wrote:ویسے لکھنے لکھانے کے متعلق کیوں نا ایک کورس تشکیل دیا جائے؟

بہت خوب :clap: تو پھر اپنی ڈیوٹی سنبھال لجئیے جناب ;fl;ow;er;
میرا جواب یہی ہےنیچے والا. n;a;n;a
افتخار wrote:کافی مشکل کام ھے مواد کی نگرانی کرنا،
یہ افتخار بھیا کے لئیے کافی مشکل کام ہے

آپ کے ہاتوں کی انگلیوں میں تو کمیپوٹر کھیلتا ہے :P

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 8:00 pm
by اےآرفاروقی
یہ افتخار بھیا کے لئیے کافی مشکل کام ہے

آپ کے ہاتوں کی انگلیوں میں تو کمیپوٹر کھیلتا ہے :P
c;om;pu;te;r;beat

خیر بعد میں بات ہو گی اس بارے میں

Re: اردو فورم کو نمایاں کرنے کا طریقہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 8:04 pm
by اےآرفاروقی
چاند بابو wrote:
موڈریشن سے مجھے دور ہی رکھیں ۔ میں زیادہ وقت آن لائن نہیں رہ سکتا۔
موڈریشن کے لئے آپ کو زیادہ وقت دینے سے استشنیٰ دے سکتے ہیں ہم سب آپ حامی بھریں اور ہماری مدد کیجئے.
اردونامہ کو آپ جیسے مخلص دوستوں کی نہایت ضرورت ہے.
آپ اس بارے میں ضرور سوچئے اور میری درخواست یہی ہے کہ آپ حامی بھر ہی لیں.
چاند بھائی میں زیادہ توقعات مت لگایئے گا میں جاہل سا بندہ ہوں .
تحریر لکھنے کے متعلق بھی مضامین وقتا فوقتا ہی ارسال سکوں گا. میں خود ابھی طالب علم ہوں .
یہ عہدہ کسی قابل شخص کے لیے رکھیں.