اسلام میں عبادت کا مفہوم (حصہ دوم)

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
العلم
کارکن
کارکن
Posts: 32
Joined: Sat Dec 21, 2013 12:34 pm
جنس:: مرد

اسلام میں عبادت کا مفہوم (حصہ دوم)

Post by العلم »

قال اللہ سبحا نہ وتعالی:
(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِۚ) (المائدۃ:6)
"اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے اٹھو تو اپنے منھ کو، اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو۔"
سامعین کرام! آپ نے عبادت اور اس کی انواع واقسام اور خوبیوں کے بارے میں جو کچھ سنا، اسے اپنے دل ودماغ میں محفوظ رکھیں، اور یقین کریں کہ اللہ سے تعلق پیدا کرنے اور دل میں اطمینان حاصل کرنے کے لیے یہ عبادت آپ کے لیے اللہ کی ایک نعمت ہے۔ اور یہ آپ کو ان مادہ پرست ودنیا پرست لوگوں سے دریافت کرنے پر محسوس ہوگا ، جو اس نعمت سے محروم ہیں۔ آپ مادہ پرستوں سے پوچھئے اوران لوگوں سے پوچھئے جنہوں نے اس دنیا کے فوائد اور اس کی خواہشات کا جس قدر بھی مزاچکھا، اور جس قدر بھی کھایا،یا پہنا، یا دنیا کی چیز وں سے فائدہ اٹھایا۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
(وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ) (محمد:12)
"اور جو لوگ کافر ہو گئے وه (دنیا ہی کا) فائده اٹھا رہے ہیں اور مثل چوپایوں کے کھا رہے ہیں، ان کا (اصل) ٹھکانہ جہنم ہے۔"
پھر اس عیش وآرام کے بعد کیا ہوگا؟ یعنی پھر ان کی لافانی زندگی جہنم کی آگ میں بہت ہی ہولناک رہےگی۔ اگر لوگوں کے دلوں کی گہرائيوں میں ایمان اچھی طرح بیٹھ نہ جائے۔ اگر وہ ایک اللہ کی بندگی اور س پر ایمان سےمشرف نہ ہو جائیں۔ اگر وہ اللہ تعالیٰ کے لیے نماز نہ پڑھیں۔ اور وہ اس سے دن ورات پانچ بار نہ ملیں ۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے حقیقی زندگی کو ختم کرلیا۔ اس زندگی کو ختم کر لیا ، جو روحانی،فکری ، ایماناورصحیح عقیدہ والی زندگی ہو تی ہے۔
ایمان کے بغیر کون رہتا ہے؟ عقیدہ کے بغیر کون رہتا ہے؟ اور بغیر اللہ کی عبادت کے کون رہتا ہے؟ وہ جو جنگل کے درندے ہوتے ہیں، اور مویشی خانہ کے چوپائے ہو تے ہیں۔ لیکن جب وہ صحیح معنی میں ایک اللہ کے ماننے والے مومن ہوں گے، تو وہ ایمان کی زینت سے مزین ہوں گے۔ اسلام کی تعلیمات کے پابندہوں گے۔ وہ اپنے نفوس پر اس عظیم نظام کو نافذ کریں گے، جسے انسا نیت اچھی طرح جان چکی ہے، اور وہ قیامت تک اس سے کوئی بہتر نظام نہیں پاسکتی۔ اس لیےضروری ہے کہ ہم ان لوگوں کوجان لیں جو دھوکہ کھائے ہوئے ہیں، جو اسلام دشمنوں کی طرف سے دیئے گئے تأثر کی پیچید گی میں الجھے ہوئے ہیں اور یہ دشمنان اسلام امت مسلمہ سے بھی ترک دین کامطا لبہ کر تے ہیں۔
ایسے مطا لبہ کرنے والے اور دھو کہ دینے والے ہمارے عقیدے کے دشمن ہیں، اور ہمارے دین کے دشمن ہیں۔ ایسے لوگ درحقیقت ہمیں خسارے میں ڈالنا چا ہتے ہیں۔ اور وہ ہمارے ایمان اور اسلام کی وجہ سے ہم سے حسد کرتے ہیں۔ جبکہ ہمیں یقین ہے کہ اس امت کو عزت اور مدد، اس کے لیے توفیق وسعادت اور دینی ودنیوی امور میں ہدا یت صرف اسلام پر عمل کرنے سےہی مل سکتی ہے جو کتاب اللہ وسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک ثابت شدہ حقیقت ہے۔ اس بارے میں ہمارےدلوں میں ذرّہ برابر بھی شک نہیں ہے۔بلکہ ہمیں پورا یقین ہے اور ہمارا ٹھوس اعتقاد بھی۔
تا ہم خدشہ ہے کہ شاید بعض مسلمان بچے ان کھوکھلے دعؤوں سے متأثر ہو جا ئیں، جنہیں دین اسلام سے کینہ رکھنے والے لوگ اپنی فنی ّوتکنیکی اورقلم کے ذریعہ نشر کرتے رہتے ہیں، خواہ وہ اپنے نام مسلمان جیسےکیوں نہ رکھے ہوں۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو دشمنان اسلام سے مرعوب ہیں، اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے دلوں میں دنیوی چمک دمک سرایت کر چکی ہے۔ جسے وہ اپنی خود فریبی میں آخرت پر ترجیح دیئے ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اپنی اطاعت پر ثابت قدم رکھے اور مذکورہ قسم کے لوگوں کو ہدایت کی تو فیق دے۔
کچھ لوگ عبادت کے بارے میں یہ غلط تصوّر رکھتے ہیں کہ عبادت صرف نماز، روزہ ،زکاۃ اور حج وعمر ہ میں محصور ہے۔ چنانچہ وہ ان عبادتوں کے علاوہ آپسی لین دین،تجارت اور معاملات میں شریعت کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے، بلاجھجک سود اور رشوت میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ حا لانکہ انہیں ہر کام میں شریعت کی پابندی کرنی چاہئے۔
ہمیں اور آپ کو دین ودنیا کے ہرکام میں اللہ تعالیٰ اپنی ہدایت اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔
إن اللہ یأمر بالعدل والاحسان وإیتاء ذی القربی وینھی عن الفحشاء والمنکر والبغی، یعظکم لعلکم تذکرون، ولذکر اللہ أکبر، واللہ یعلم ما تصنعون۔
http://www.minberurdu.com/" onclick="window.open(this.href);return false;باب_عبادات/اسلام_میں_عبادت_کا_مفہوم.aspx
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”