Page 1 of 1

ATA ہارڈ ڈرائیو کو USB کے طور پر استعمال کرنا

Posted: Mon Jan 27, 2014 12:26 am
by میاں محمد اشفاق
کیا کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ ATA ہارڈ ڈرائیو کو USB کے طور پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے میرے پاس اس کو کمپئوٹر سے منسلک کرنے کے لئے کیبل بھی ہے میں نے اسکے جمپر کو ماسٹر کی جگہ سلیو بھی کیا یہ ڈرائیو کمپئوٹر سے کنیکٹ بھی ہو جاتی ہے مگر مائی کمپئوٹر میں شو نہیں ہو رہی اسکی وجہ سمجھ نہیں آ رہی .
میرے پاس موجودہ کیبل
Image

Re: ATA ہارڈ ڈرائیو کو USB کے طور پر استعمال کرنا

Posted: Mon Jan 27, 2014 1:14 am
by چاند بابو
یہ مسئلہ تو عجیب ہے اس کے جمپرز کو چھیڑنے کی بالکل ضرورت ہی نہیں ہے یہ تو پلگ اینڈ پلے ویوائس کے طور پر فورا ظاہر ہو جانی چاہئے تھی.

Re: ATA ہارڈ ڈرائیو کو USB کے طور پر استعمال کرنا

Posted: Mon Jan 27, 2014 8:32 am
by محمد اسفند
بھاےی میرے خیال میں آپ نے جو یوایس بی کیبل ہے جو الٹی لگائی ہو گی .
2. مائی کمپوٹر پر دائیاں کلک کر کے مینج میں جا کر ڈیوائس مینج میں جا کر دیکھیں کے ہارڈ شو ہو رہی ہے
3.اور اس میں آپ پاور کیبل بھی چیک کریں گنتی والی سیائڈ اوپر کی طرف لگے گی

Re: ATA ہارڈ ڈرائیو کو USB کے طور پر استعمال کرنا

Posted: Mon Jan 27, 2014 12:22 pm
by میاں محمد اشفاق
یار اسفند اگر پلگ ، کیبل الٹی لگائی ہوتی تو کمپئیوٹر اسکا ڈرائیور ناں انسٹال کرتا

Re: ATA ہارڈ ڈرائیو کو USB کے طور پر استعمال کرنا

Posted: Mon Jan 27, 2014 12:24 pm
by میاں محمد اشفاق
چاند بابو wrote:یہ مسئلہ تو عجیب ہے اس کے جمپرز کو چھیڑنے کی بالکل ضرورت ہی نہیں ہے یہ تو پلگ اینڈ پلے ویوائس کے طور پر فورا ظاہر ہو جانی چاہئے تھی.
ماجد بھائی جمپرز لگا اور اتار کے بھی دیکھا ہے ڈرائیور کی انسٹالیشن کے بعد ڈرائیو شو ہی نہیں ہوتی اگر اسی ڈرائیو کو ہم کمپئیوٹر کے اندر لگائیں سلیو، یا ماسٹر تو شو ہوتی ہے مجھے اپنا کچھ ڈیٹا اس میں کرنا ہے اس وجہ سے ٹرائی کر رہا ہوں

Re: ATA ہارڈ ڈرائیو کو USB کے طور پر استعمال کرنا

Posted: Mon Jan 27, 2014 12:36 pm
by علی خان
سب سے پہلے تو یہ بتائیں کے سسٹم میں ونڈوز کونسی انسٹال ہے. اُسکے بعد یہ ہارڈ ڈیسک جسکی آپ بات کر رہیں ہیں. اسکا سائز کتنا ہے.

Re: ATA ہارڈ ڈرائیو کو USB کے طور پر استعمال کرنا

Posted: Tue Jan 28, 2014 11:50 am
by میاں محمد اشفاق
ونڈوز سیون ہے سر جی اور ہارڈ ڈسک 120 کی بھی ہے اور 80 جی بی کی بھی