Page 1 of 1

php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Tue Jan 21, 2014 7:09 pm
by محمد شعیب
[center]What is PHP? پی ایچ پی کیا ہے[/center]

تعارف:
پی ایچ پی ایک سرور سائیڈ سکرپٹ لینگوئج ہے جو عام طور پر ویب ڈویلوپمنٹ کے لئے استعمال کی جاتی ہے مگر اس کے علاوہ اسے سافٹ وئیرز میں پروگراممنگ کی زبان کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے. ایک اندازے کے مطابق اسوقت تقریبا 245 میلین ویب سائیٹس پر پی ایچ پی استعمال ہو رہی ہے اور اس کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے.
ابتدائی پی ایچ پی اسکرپٹ Rasmus Lerdorf نے 1995 میں تیار کیا اور اب اس کی جدید شکل پی ای پی گروپ کی تیار کردہ ہے. پی ایچ پی PHP: Hypertext Preprocessor کا مخفف ہے. پی ایچ پی کوڈ ویب سرور بیسڈ کوڈ ہوتا ہے جو سرور کی مدد سے چلتا اور فرنٹ اینڈ پر ویب صفحہ پر رزلٹ دکھاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پی ایچ پی صفحہ کو عام طور پر کمپیوٹر پر دیکھنا ناممکن ہوتا ہے جب تک کہ اس کے لئے سرور والا ماحول مہیا نہ کر دیا جائے. یہ سرور چاہے لوکل کمپیوٹر پر تیار کیا جائے یا پھر کسی ہوسٹنگ کمپنی کا سرور ہو.
پی ایچ پی ایک مفت دستیاب سافٹ وئیر ہے جو پی ایچ پی لائسنس کے تحت ہر ایک کے لئے دستیاب ہے. جو تقریبا تمام ویب ہوسٹنگ سرورز پر چلایا جا سکتا ہے اورتقریبا تمام کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹمز میں اس کے چلنے کی گنجائش موجود ہے.
پی ایچ پی اسکرپٹ کو نہ صرف ایک ایچ ٹی ایم ایل صٍفحہ میں ایمبڈ کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ اکیلے بغیر کسی اور اسکرپٹ کی مدد سے بھی اپلائی ہو سکتا ہے اور Standalone بھی چل سکتا ہے.
جیسے کہ ذیل کی مثالوں سے واضح ہے.
مثال نمر ایک: پی ایچ پی کوڈ کو ایچ ٹی ایم ایل صفحہ میں ایمبڈ کیا گیا ہے.

Code: Select all

<!DOCTYPE html>
<meta charset="utf-8">
<title>PHP Test</title>
<?php
 echo 'Hello World';
?>
مثال نمبر دو: پی ایچ پی کوڈ کو بغیر کسی ایچ ٹی ایم ایل صفحہ کے چلایا گیا ہے.

Code: Select all

<?= 'Hello world';
پی ایچ پی ہزاروں بنیادی فنکشنز کے ساتھ اور سینکڑوں فنکشنز ایکسٹنشنز کے ساتھ موجود ہے جسے کوئی بھی یوزر اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق بالکل مفت استعمال کر سکتا ہے.
ذیل میں پی ایچ پی پروگرامنگ کی ایک ویڈیو دستیاب ہے جو ایک یو ٹیوب لنک ہے. پاکستانی عوام اسے کسی جگاڑ سے دیکھ سکتے ہیں اور باقی دنیا کے لئے یہ براہ راست دستیاب ہے.

[link]http://www.youtube.com/watch?list=PLB51 ... OwYPk#t=58[/link]

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Tue Jan 21, 2014 10:54 pm
by چاند بابو
ارے شعیب بھیا تھوڑا سا پی ایچ پی اور اپنے ٹوٹیوریل کے بارے میں اردونامہ پر لکھ بھی دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا.

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Wed Jan 22, 2014 12:42 pm
by محمد شعیب
چاند بابو !
یہ ٹوٹیورل میرا نہیں ہے. میں نے دیکھا تو سوچا شئر کر دوں. شاید کسی کو مدد مل جائے.
میں خود پی ایچ پی نہیں جانتا...

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Wed Jan 22, 2014 8:46 pm
by چاند بابو
چلئے پھر اشفاق بھیا آپ ہی کہیں سے پی ایچ پی کا چھوٹا سا تعارف شعیب بھیا کی پوسٹ میں لکھ دیں.

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Thu Jan 23, 2014 6:31 pm
by بلال احمد
چاند بھائی آپ بھی تو پی ایچ پی کے بارے میں‌جانتے ہیں نہ؟

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Thu Jan 23, 2014 10:39 pm
by چاند بابو
لیجئے جناب مجھے پتہ تھا کہ یہ کڑوی گولی آخرکار مجھے ہی نگلنی پڑے گی.
میں بھی پی ایچ پی کے بارے میں ایسا کچھ نہیں‌جانتا ہوں‌ کہ اس پر ایک مضمون لکھ سکوں بلکہ سچ پوچھئے تو مجھے پی ایچ پی کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ تو کہہ سکتے ہیں کہ ہے مگر پی ایچ پی کیا ہے یہ مجھے بھی آج ہی پتہ چلا ہے. :P
خیر ویکیپڈیا ایک نہایت اچھی سائیٹ ہے ہم جیسے فُقروں کے لئے سو اسی کا سہارا لیا ہے اور ایک ٹوٹا پھوٹا تعارف لکھ مارا ہے. :P :$

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Fri Jan 24, 2014 2:06 pm
by محمد شعیب
بہت خوب چاند بابو
میرے نامکمل مضمون کو مکمل کرنے کا شکریہ

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Fri Jan 24, 2014 6:03 pm
by چاند بابو
آپ کا بھی بہت شکریہ جناب اگر آپ یہ ویڈیو نہ لگاتے تو پھر میں‌ یہ مضمون لکھتا کہاں پر.

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Tue Jan 28, 2014 1:33 pm
by بلال احمد
معلوماتی شیئرنگ کے لیے شکریہ چاند بھائی

Re: php اردو ویڈیو ٹوٹیوریل

Posted: Tue Jan 28, 2014 6:34 pm
by چاند بابو
جی آپ کا بھی پھر سے تشریف آوری کا شکریہ.