Page 1 of 2

ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Fri Jan 10, 2014 7:00 pm
by چاند بابو
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ طریقہ ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنے کے بارے میں ہے. میں نے پہلے اس طریقہ سے ڈیٹا ریکور کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سنا یا پڑھا تھا پہلی بار اردونامہ پر ہی اشفاق علی یوسفزائی اور اسفند بھیا سے یہ پتہ چلا ہے.
ان کی پوسٹ پڑھ کر میں نے گوگل کی مدد لی تو پتہ چلا کہ واقعی کچھ کیسز میں یہ طریقہ کام کرتا ہے.پھر میں نے اس بارے میں مزید جانا اور اس کے پیچھے موجود تھیوری پڑھی تو کچھ سمجھ میں آنے والی ٹیکنیکل بات سمجھ آئی. سوچا آپ لوگوں کی معلومات کے لئے یہاں اردو میں شئیر کر دوں.
[center]Recovering Your Data by Freezing Hard Disk
ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا
[/center]

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ہارڈ ڈسک کو فریز کرنے کے عمل میں ٹھنڈک آپ کے ڈیٹا کو کچھ نہیں کرتی ہے اور یہ خیال بالکل غلط ہے کہ ٹھنڈا کرنے پر ہمیشہ ہارڈ ڈسک درست کام کرے گی.
دراصل ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ہارڈ ڈسک میں بہت ساری حرکت کرنے والی اشیاء موجود ہوتی ہیں اور ہم سب یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہارڈ ڈسک میں ان اشیاء کی حرکت سے کافی حرارت بھی پیدا ہوتی ہے.
اب کچھ کیسز میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ اس حرکت اور حرارت سے کچھ کل پرزے پھیلاؤ اختیار کر لیتے ہیں اور وہ جگہ جہاں پر یہ پرزے فٹ ہوتے ہیں وہاں اتنی زیادہ حرارت نہیں ہوتی ہے کہ وہ بھی ان کے ساتھ ہی پھیل سکے. یہ پھیلنے والے پرزے اپنی موجود جگہ میں ایڈجسٹ نہیں ہو پاتے ہیں اور حرکت کرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں، اور جب یہ پرزے حرکت نہیں کرتے ہیں تو پھر ہارڈڈسک پر موجود ڈیٹا پڑھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں. یہ طریقہ عام طور پر تب ہی کارگر ہے جب ہارڈ ڈسک کے خراب ہونے کی وجہ spindle کا پھیلاؤ ہو. spindle وجہ گول چکر ہے جس کے اوپر آپ کی ہارڈ کی پلیٹس یعنی Platters گھومتی ہیں.
اب جب ہم کچھ منٹ کے لئے اس ڈسک کو فریز کرتے ہیں تو چونکہ یہ پرزے چھوٹے ہوتے ہیں اس لئے سب سے پہلے ٹھنڈک کا اثر یہ قبول کرتے ہیں اور ٹھنڈے ہو کر سکڑاؤ اختیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوبارہ اپنی پہلے والی حالت میں آ جاتے ہیں. اور جب ہم دوبارہ ہارڈ چلاتے ہیں تو یہ پرزے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں مگر چند منٹ تک یا تب تک جب تک یہ ٹھنڈے رہتے ہیں اور جیسے ہی ان پر حرارت دوبارہ اثر کرتی ہے وہ پھر سے اٹک جاتے ہیں اور کام کرنا بند کردیتے ہیں. اس کا حل یوں بھی کیا جا سکتا ہے جیسا کہ اشفاق بھیا نے کہا ہے کہ اسے آئس بیگ میں رکھ کر کام کیا جائے یا پھر اسے فریزر میں ہی رکھا جائے اور لمبی ڈیٹا کیبل سے اسے کمپیوٹر سے کنکٹ کر دیا جائے.
تو دوستو یہ ہے اس کام کے پیچھے کارفرما تھیوری.
مگر یاد رہے کہ ہر خراب ہارڈ ڈسک پر یہ عمل اثر نہیں کرتا ہے یہ کوئی پروفیشنل ہی بتا سکتا ہے کہ آیا ہارڈ میں موجود پرزے پھیلاؤ کی وجہ سے کام کرنا بند کر چکے ہیں یا کوئی اور مسئلہ ہے. اگر تو مسئلہ یہی ہے تو پھر یہ طریقہ کارگر ہو سکتا ہے مگر ہمیشہ پھر بھی نہیں.

یاد رہے انٹرنیٹ پر موجود ڈیٹا ریکوری کے ماہرین اس آئیڈیا کو ایک بدترین آئیڈیا کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ Platters ہارڈ ڈسک میں موجود پلیٹس سپر سنسٹو Super sensitive ہوتی ہیں اور درجہ حرارت کا بدلاؤ ان میں توڑ پھوڑ کا باعث بن کر آپ کے ڈیٹا کا ہمیشہ کے لئے نقصان کر سکتا ہے.

ساری تحریر کا نچوڑ یہی بنتا ہے کہ اگر آپ کا ڈیٹا بہت قیمتی ہے اور آپ کوئی ڈیٹا ریکوری کے ماہر نہیں ہیں تو یہ طریقہ ہرگز نہیں اپنانا چاہئے اگرچہ آپ کو صد فیصد یقین ہی کیوں نا ہو کہ ہارڈ خراب ہونے کی وجہ Spindle ہی ہے.

بہرحال اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی ہارڈ ڈسک کے لئے یہ طریقہ آخری طریقے کے طور پر آزما کر دیکھیں تو اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے.

[center]ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنے کا طریقہ[/center]
سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ ہارڈ ڈسک میں موجود مختلف پرزوں کے نام آپ کے علم میں ہوں اس کے لئے ذیل میں موجود تصویر کا مطالعہ کیجئے.

[center]Image[/center]
تو چلئے اب تیار ہو جایئے اس طریقہ کے مطابق عمل کرنے کے لئے.

اس کام کے لئے درکار اشیاء
  • ایک کمپیوٹر
    خراب ہارڈ ڈسک جو آپ درست کرنا چاہتے ہیں
    ایک فریزر
    اور بہت ساری خوش قسمتی
مطلوبہ عمل

سب سے پہلے ہارڈ ڈسک کو کسی پلاسٹک بیگ میں لپیٹ لیں اور یہ تسلی کر لیں کہ اس میں نمی کا اثر نہ ہونے کے برابر رہ جائے. یاد رہے کہ پلاسٹک بیگ میں رکھنے کے باوجود نمی اس کے اندر ضرور جائے گی مگر یہ عمل کم سے کم کیا جا سکتا ہے.

[center]Image[/center]

اب اس لپٹی ہوئی ہارڈ ڈسک کو اپنے فریزر میں بارہ گھنٹے کے لئے رکھ دیں.

[center]Image[/center]

اب بارہ گھنٹے بعد اس ہارڈ ڈسک کو نکال لیں اور اپنے کمپیوٹر کے ساتھ کنکٹ کر لیں.
اگر تو مسئلہ وہی ہے جو اوپر بتایا گیا ہے تو پھر آپ کی ہارڈ دوبارہ سے درست کام کرنے لگے گی اور اس میں موجود ڈیٹا پڑھا جائے گا اب جلد سے جلد اپنا ڈیٹا کسی دوسری ہارڈ ڈرائیو میں محفوظ کر لیں کیونکہ جیسے ہی دوبارہ سے ہارڈ کا درجہ حرارت بڑھے گا یہ پھر سے کام کرنا بند کر دے گی اور پھر شاید یہ طریقہ دوبارہ سے گارگر نہ ہو سکے.
اگر کام کے دوران ہارڈ کام کرنا بند کر دے تو کمپیوٹر بند کر کے ہارڈ فورا اتار دیں تاکہ یہ پھر سے کچھ ٹھنڈی ہو سکے اور شاید دوبارہ کام کرنا شروع کر دے اور آپ اپنا پورا ڈیٹا ریکور کر سکیں.

ایک متبادل طریقہ

ہارڈ کو دوبارہ گرم ہونے سے بچانے کا ایک اور طریقہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے مگر اس میں ہارڈ کو بہت جلد نقصان کا اندیشہ ہے وہ طریقہ یہ ہے کہ جب ہارڈ ٹھنڈی ہو جائے تو اسے فریزر سے نکالے بغیر اسے لمبی ڈیٹا کیبل سے فریزر کے اندر سے ہی کنکٹ کر لیا جائے.

[center]Image[/center]

اس طریقہ میں ہارڈ کو اگر کسی کور میں بند رکھا جائے تو زیادہ اچھا ہے مگر اگر نہیں بھی کر سکتے تب بھی چونکہ یہ ہارڈ آپ اب پھینکنے ہی والے ہیں اس لئے آخری چانس لے سکتے ہیں.

[center]Image[/center]

عموما ہارڈ ٹھنڈا کرنے اور بعد میں دوبارہ گرم ہونے کے پراسس کے بعد ہارڈ یوں ہو جاتی ہے اور اس کا میڈیا ضائع ہو جاتا ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ قطعی آخری آپشن ہے اور اگر آپ کا ڈیٹا بہت زیادہ قیمتی ہے تو پھر یہ طریقہ ہرگز مت اختیار کریں.

[center]Image[/center]

لیجئے جناب ہم نے آپ کو اپنی ہارڈ ڈسک کا بیڑہ غرق کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے اب اس پر عمل کرنا یا نہ کرنا آپ کی اپنی مرضی پر منحصر ہے.

ہارڈ ڈسک کا مستقبل
آئندہ آنے والے دور میں ہارڈ ڈسک کی شکل اور ٹیکنالوجی یکسر تبدیل ہو رہی ہے اور یہ Solid State Drives یعنی SSDs ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں گی جس کی ایک مثال آپ کے موبائل میں موجود کارڈ اور آپ کی جیب میں موجود فلیش ڈرائیو ہے جس میں کوئی چیز حرکت نہیں کرتی ہے اور گھومنے والی ہارڈ سے کہیں زیادہ تیز سپیڈ کی ہیں اس لئے شاید اگلے دو تین سال بعد میری یہ اتنی محنت کسی کام کی نہ رہے اور اس سے دو تین سال بعد کسی کو سمجھ ہی نہ آئے کہ یہ آخر کس ہارڈ کے بارے میں لکھا گیا مضمون ہے. :P

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Posted: Fri Jan 10, 2014 10:35 pm
by محمد شعیب
بہت خوب چاند بابو

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Posted: Sat Jan 11, 2014 8:14 am
by اضواء
بہترین اور مفید معلومات ہے ....

آپ سب کا شکریہ

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Sat Jan 11, 2014 9:54 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا اور اضواء بہنا میری اس کاوش کو سراہنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ.

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Sat Jan 11, 2014 11:24 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا کی فرمائش پر یہ موضوع الگ سے شئیر کر دیا گیا ہے.

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Sun Jan 12, 2014 5:42 am
by علی خان
v_v_g

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Sun Jan 12, 2014 4:23 pm
by میاں محمد اشفاق
بہت خوب جناب گوگل کو کافی زحمت دی آپ نے تو :clap: :clap: :clap:

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Sun Jan 12, 2014 7:50 pm
by چاند بابو
ہاہاہاہاہا
میا‌ں سڑ کے سوا ہو گیا ایں.
جی دی میں‌ نے گوگل کو زحمت اگر آپ میں ہمت ہے تو پھر دے کر دکھاؤ.

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Sun Jan 12, 2014 7:55 pm
by چاند بابو
اشفاق علی wrote:v_v_g
اشفاق بھیا میری کاوش کو سراہنے کا بہت بہت شکریہ.

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Sun Jan 12, 2014 10:24 pm
by محمد اسفند
کیا بات ہے آپ تو بادل کی طرح چھا گئےہو جناب

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Mon Jan 13, 2014 8:18 am
by چاند بابو
پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ اسفند بھیا یہ سب آپ کی وجہ سے ہے ورنہ میں تو اس طریقہ کے بارے میں پہلے جانتا تک نہیں تھا.

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Mon Jan 13, 2014 11:15 am
by میاں محمد اشفاق
چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا
میا‌ں سڑ کے سوا ہو گیا ایں.
جی دی میں‌ نے گوگل کو زحمت اگر آپ میں ہمت ہے تو پھر دے کر دکھاؤ.
تسی تے خالی گلاں ای کیتاں نئیں اگر ہمت ہے تے پریکٹیکل کر کے وکھاوء تے فیر مناں گے اسی :fubar: :fubar:

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Mon Jan 13, 2014 11:19 am
by محمد اسفند
میاں محمد اشفاق wrote:
چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا
میا‌ں سڑ کے سوا ہو گیا ایں.
جی دی میں‌ نے گوگل کو زحمت اگر آپ میں ہمت ہے تو پھر دے کر دکھاؤ.
تسی تے خالی گلاں ای کیتاں نئیں اگر ہمت ہے تے پریکٹیکل کر کے وکھاوء تے فیر مناں گے اسی :fubar: :fubar:
میاں صاحب زیادہ پنجابی نہ بولو نہی تو اشفاق علی بھائی نے پھر آجانا ہے

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Mon Jan 13, 2014 11:25 am
by میاں محمد اشفاق
یار آپ اسے ٹرانسلیٹ کر دیں انہاں کولوں تے واقعی ڈر لگدا اے مینوں وی

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Mon Jan 13, 2014 11:30 am
by محمد اسفند
میاں محمد اشفاق wrote:یار آپ اسے ٹرانسلیٹ کر دیں انہاں کولوں تے واقعی ڈر لگدا اے مینوں وی
n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Mon Jan 13, 2014 6:47 pm
by چاند بابو
میاں جی خیر تو ہے موڈ کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا ہے جناب کا. اگر کہیں تو اشفاق بھیا کو یہاں بلوا کے آپ کا موڈ تو درست کروا لیتا ہوں. ;)

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Tue Jan 14, 2014 5:50 pm
by بلال احمد
میاں محمد اشفاق wrote:
چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا
میا‌ں سڑ کے سوا ہو گیا ایں.
جی دی میں‌ نے گوگل کو زحمت اگر آپ میں ہمت ہے تو پھر دے کر دکھاؤ.
تسی تے خالی گلاں ای کیتاں نئیں اگر ہمت ہے تے پریکٹیکل کر کے وکھاوء تے فیر مناں گے اسی :fubar: :fubar:
میں تو سمجھا تھا کہ چاند بھائی کو غلط فہمی ہوئی ہے لیکن ادھر تو میاں نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف سڑ گیا بلکہ پُجھ بھی گیا ہے،

بہرحال چاند بھائی آپ کا بصد شکریہ اتنی معلوماتی پوسٹ کے لیے. اور ساتھ ساتھ اسفند بھائی جو اس چیز کا محرک بنے اور اشفاق علی بھائی بطور خاص r;o;s;e r;o;s;e

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Tue Jan 14, 2014 8:19 pm
by علی خان
بہت بہت شکریہ. آپ دوستوں کا .

مجھے تو اس طریقے کا بہت پہلے سے پتہ تھا. یہ تو اسفند میاں نے پوچھا تو میں نے جواب دے دیا . اسطرح کا بہت کچھ میرے ذہن میں ہوتا ہے. مگر جب پوچھا جاتا ہے. تو مجھے یاد اآجاتا ہے.

اور اسکے علاوہ ماجد بھائی . آج کل مجھے بھی کچھ کچھ محسو س ہونے لگا ہے. کہ میاں صاحب کو زنگ لگ گیا ہے. میں کسی دن اسکی اچھی سی کلاس لونگا مگر سکائپ پر. تاکہ اس کا یہ زنگ ختم کیا جا سکے. be;at;in;g;

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Tue Jan 14, 2014 8:23 pm
by چاند بابو
بلال بھیا میری کاوشوں کو سراہنے کا بہت بہت شکریہ.

اور ہاں اشفاق بھیا یہ نیک کام تو آپ جتنا جلد کر سکیں اتنا ہی اچھا ہو گا.

Re: ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا

Posted: Tue Jan 14, 2014 10:40 pm
by میاں محمد اشفاق
n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a