TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
اردو نامہ کے تمام ممبرز خصوصا اشفاق علی بھیا متوجہ ہوں
میرے گھر میں PTCL براڈ بینڈ چل رہا ہے. راؤٹر گھر کے ایک کونے میں ہے اور میرا کمرہ دوسرے سرے میں. میرے پاس وائی فائی سگنلز بہت کم آتے ہیں. میں نے tp-link access point خریدا تاکہ پورے گھر میں وائی فائی سگنل پہنچیں. لیکن اس کی سیٹنگ میں مسئلہ ہو رہا ہے. میرے پاس جو ایکسس پوائنٹ ہے اسکا مکمل نام اور ماڈل نمبر یہ ہے.
TP-LINK Access point TL-WA5110G
اب میں یہ چاہتا ہوں کہ گھر کے ایک سرے میں PTCL کا Router لگا رہے اور میرے کمرے میں یہ ایکسس پوائنٹ لگا دیا جائے. اس سیٹنگ کے لئے گوگل نے یہ طریقہ بتلایا تھا
http://www.tp-link.com/en/article/?faqid=289" onclick="window.open(this.href);return false;
لیکن اس طریقہ سے بھی کام نہیں ہوا . اب کوئی بتلائے کہ اسے کیسے Configure کرنا ہے ؟

- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: tp-link access point کی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
السلام علیکم
شعیب بھیا مجھے آپکا ذاتی پیغام ملا مگر میں معذرت خواہ ہوں کہ اس معاملے میں میرا علم صفر سے بھی کچھ درجے کم ہی ہے.
ہاں البتہ مجھے بہت یقین ہے کہ اشفاق بھیا آتے ہی آپ کا مسئلہ حل کر دیں گے.
شعیب بھیا مجھے آپکا ذاتی پیغام ملا مگر میں معذرت خواہ ہوں کہ اس معاملے میں میرا علم صفر سے بھی کچھ درجے کم ہی ہے.
ہاں البتہ مجھے بہت یقین ہے کہ اشفاق بھیا آتے ہی آپ کا مسئلہ حل کر دیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: tp-link 5110gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
جی شعیب بھائی.
اسکا طریقہ میں اپکو باتصویر یہاں پر شئیر کر دیتا ہوں. بس آپ نے اس طریقے پر عمل کرنا ہے. اسکے علاوہ ایک ، دو ، ویب سائٹ بھی ہے. وہاں پر بھی یہی طریقہ شیئر کیا گیا ہے.
1. [link]http://www.wifitech.com.pk/tp-link-tl-w ... gurations/[/link]
2. [link]http://www.lacuevawifi.com/2011/10/21/m ... de-acceso/[/link]
میں اپکو 5210g کی کنفگریشن شئیر کر رہا ہوں. ان دونوں ڈیوایسیز کی سٹینگز ایک ہی ہیں.
سب سے پہلے آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اس کا آئی پی ایڈریس دیں گے. اس ڈیوائس کا ڈیفالٹ آئی پی یہ ہے.192.168.1.254
اسکے بعد انٹر پریس کریں گے. تو آپ سے یورز نیم اور پاسورڈ مانگے گا. اس ڈیوائس کا ڈیفالٹ یوزر نیم اور پاسورڈadmin اور admin ہے.
پیج اُوپن ہونے پر سب سے پہلے آپ رائٹ سائڈ میں Quick Setup پر کلک کر کے پھر اسکے بعد لفٹ سائڈ میں Nextکےبٹن پر کلک کرکے اگلے پیج پر جائیں گے.
اور اس اُسکے بعدAP کے آپشن کو سلیکٹ کرکے NEXT کے بٹن کلک کرکے اگلےپیج پر جائیں گے.
اب یہاں پر آپ اپنے وائرلیس نیٹ ورک کا نام جو آپ دینا چاہیں جس طرح کہ میں نے Pearl Computer College Shewa Adda دیا ہے. پھر اسکے ریجن میں پاکستا ن کو سلیکٹ کریں گے. پھر اسکے بعد چینل جو آپ منتحب کرنا چاہیں. مطلب کوئی بھی آپ سلیکٹ کر سکتے ہیں. اب اسکے اخر میں موڈ آتا ہے. یہاں پر آپ نے کوئی بھی تبدیلی نہیں کرنی ہے. یہ سب مکمل کرلینے کے بعد آپ Next پر کلک کر لیں گے.
پھر اسکے بعد اپکو بس Finish کرنا ہے. یہاں پر اسکے بعد اپکا ڈیوائسیز ری سٹارٹ ہو جائے گا. ری سٹارٹ کرلینے کے بعد اپ دوبارہ اپنے ڈیوئسیز کو اُوپن کرنا ہوگا.
اُوپن کر لینے کے بعد اَب آپ لفٹ سائڈ میں NETWORK پر کلک کریں . پھر اسکے یہاں پر آپ اپنی IP Address: جو کہ 192.168.1.254 ہے کو تبدیل کرکے کوئی بھی دوسرا IP دیں لیکن خیال ر ہے کہ وہ آئی پی بھی 192.168.1.200 سے لیکر 192.168.1.254 کے درمیان میں ہی ہو.Subnet Mask وہی رہنے دیں . اور Gateway جو خالی ہوگی اسمیں یہی آئی پی 192.168.1.1 دیں. یہ اپکے موڈیم کا آئی پی ہے. یہاں پر یہ بتاتا چلوں کہ آپ جو بھی براوزنگ کرتے ہیں. وہ تو آپ اسی وائرلیس ڈیوائسیز کے ذریعے ہی ہوتی ہے. اپکا موبائل فون یا لیپ ٹاپ اپکے اس وائرلیس ڈیوایس کی ہی آسائن کی ہوئی آئی پی ایڈریس کو استعمال کرکے گا. اَب اس ڈیوائس کے لئے بھی گیٹ وے درکا ر ہوگی. جو اپکی ریکوئیسٹ کو اگے بھیج سکے . تو اُسکے لئے اپکے موڈیم کا آئی پی ایڈریس جو بھی ہے وہ درکار ہوتا ہے.
یاد رہے یہاں پر آئی پی ایڈریس کو تبدیل کرنے کے بعد اپکاڈیوائس ایک بار پھر سے ری سٹارٹ ہوگا.
نوٹ: جب آپ اپنے ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس تبدیل کرتے ہیں. تو پھر اپکے ڈیوائس کو اُوپن کرنے کے لئےپھر آپ وہی نیا والا آئی پی استعمال کریں گے. مثال کے طور پر اپکے ڈیوایس کا ڈیفالٹ آئی پی 192.168.1.254 ہے . اَب آپ اسکو تبدیل کرکے 192.168.1.222 کرتے ہیں. تو پھر جب بھی اس ڈیوائس کے اس سٹینگ والے پیج کو اُوپن کریں گے. تو اسکے لئے آپ یہ نیا آئی پی 192.168.1.222 استعمال کریں گے. تب ہی آپ اپنے اس ڈیوائس کے سٹینگ پیج کو اُوپن کر سکیں گے.
اب اسکے بعد سب سے آخر میں اپنے وائرلیس نیٹ ورک کو پاسورڈ کے ذریعے مخفوظ کرنے کا طریقہ آتا ہے . اسمیں اپکو لفٹ سائڈ میں Wireless پر کلک کرنے کے بعد Security Settings پر کلک کرنا ہوگا. اب یہاں پر آپ اپنا وائرلیس نیٹ ورک پاسورڈ انٹرکریں گے. جو کم سے کم دس الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیئے.
اب آپ نے تمام کام بخوبی مکمل کر لیا ہے. اسکے بعد اپنے وائرلیس ڈیوائس کو ری سٹارٹ کریں. ری سٹارٹ ہونے کے بعد لیجئے اپکا ڈیوائس استعمال کرنے کے لئے تیار ہے.
دُعا وں میں یاد رکھیں. وسلام.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
اسکے علاوہ پاسورڈ کے ساتھ ساتھ آپ میک فلٹر بھی لگا سکتے ہیں. یہ سیکورٹی کی بہت ہی ہائی سیکشن ہے. یہ آپ کی سہولت کے لئے شئیر کر رہا ہوں. ورنہ گھر میں استعمال کرنے والے کے لئے یہ آپشن کچھ خاص نہیں ہے. یہ اُن لوگوں کے لئے ہے. جو اپنے انٹرنیٹ کو علاقے میں موجود لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں. اور اسکے ذریعے اپنی آمدن بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
-
- دوست
- Posts: 449
- Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
- جنس:: مرد
- Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
ویسے اشفاق بھائی اگر یہ بریج موڈ استعمال کر لیں تو اچھا نہی رہے گا
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
اسفند میاں . انکے پاس ایک ہی ڈیوائس ہے. تو وہ کس لئے اور کس کے ساتھ بریج موڈ کو استعمال کریں گے.محمد اسفند wrote:ویسے اشفاق بھائی اگر یہ بریج موڈ استعمال کر لیں تو اچھا نہی رہے گا
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
اشفاق علی صاحب بہت بہت شکریہ
کنفگریشن تو ہو گئی. لیکن ایک مسئلہ ہے. ایکسس پوائنٹ کو مین راؤٹر سے کیبل کے ذریعے لنک کرنا ہے یا وائی فائی کے تھرو یہ خود کنیکٹ ہونگے ؟
میں نے کیبل کے ذریعے کنیکٹ کیا تو ایکسس پوائنٹ کا وائی فائی تو سرچ ہو گیا لیکن پاسورڈ میں ایرر آ رہا تھا.
دوسری بات یہ پوچھنی ہے کہ ایکسس پوائنٹ کا SSID نیم وہی ہونا ضروری ہے جو مین راؤٹر کا ہے یا کوئی اور بھی رکھ سکتے ہیں ؟
اور سیکیورٹی سیٹنگ بھی مین راؤٹر جیسی ہونی ضروری ہے یا دونوں کا پاسورڈ الگ الگ سیٹ کر سکتے ہیں ؟

جواب: اسکے لئے اپکو اپنی ڈیوائس کو کیبل کے ذریعے اپنے موڈیم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا. اور اسکا پاسورڈ آپ دوبارہ سے تبدیل کرکے چیک کرلیں.
دوسری بات یہ پوچھنی ہے کہ ایکسس پوائنٹ کا SSID نیم وہی ہونا ضروری ہے جو مین راؤٹر کا ہے یا کوئی اور بھی رکھ سکتے ہیں ؟
جواب: SSIDیا اپکے وائرلیس انٹرنیٹ کا نام آپ جو بھی رکھنا چاہیں آپ رکھ سکتے ہیں. اسکا موڈیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے.
اور سیکیورٹی سیٹنگ بھی مین راؤٹر جیسی ہونی ضروری ہے یا دونوں کا پاسورڈ الگ الگ سیٹ کر سکتے ہیں ؟
جواب: جب آپ کیبل کے ذریعے اپنے موڈیم کے ساتھ کنیکٹ ہوتے ہیں. تو پھر آپ اپنے وائرلیس ڈیوائس کا کوئی بھی دوسرا پاسورڈ رکھ سکتے ہیں.
میں نے کیبل کے ذریعے کنیکٹ کیا تو ایکسس پوائنٹ کا وائی فائی تو سرچ ہو گیا لیکن پاسورڈ میں ایرر آ رہا تھا.
جواب: اسکے لئے اپکو اپنی ڈیوائس کو کیبل کے ذریعے اپنے موڈیم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا. اور اسکا پاسورڈ آپ دوبارہ سے تبدیل کرکے چیک کرلیں.
دوسری بات یہ پوچھنی ہے کہ ایکسس پوائنٹ کا SSID نیم وہی ہونا ضروری ہے جو مین راؤٹر کا ہے یا کوئی اور بھی رکھ سکتے ہیں ؟
جواب: SSIDیا اپکے وائرلیس انٹرنیٹ کا نام آپ جو بھی رکھنا چاہیں آپ رکھ سکتے ہیں. اسکا موڈیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے.
اور سیکیورٹی سیٹنگ بھی مین راؤٹر جیسی ہونی ضروری ہے یا دونوں کا پاسورڈ الگ الگ سیٹ کر سکتے ہیں ؟
جواب: جب آپ کیبل کے ذریعے اپنے موڈیم کے ساتھ کنیکٹ ہوتے ہیں. تو پھر آپ اپنے وائرلیس ڈیوائس کا کوئی بھی دوسرا پاسورڈ رکھ سکتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
جزاک اللہ
میں انشاءاللہ دوبارہ چیک کر کے بتلاؤں گا.
میں انشاءاللہ دوبارہ چیک کر کے بتلاؤں گا.
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
لیجئے شعیب بھیا میں نے کہا تھا نہ کہ اشفاق بھیا آپ کا مسئلہ ضرور حل کر دیں گے.
اشفاق بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ.
اشفاق بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
جی ہاں چاند بابو!
اللہ اشفاق علی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے. میرا کام ہو گیا.
اچھا اشفاق صاحب ایک سوال اور بھی ہے. وہ یہ کہ اگر میں پی ٹی سی ایل راؤٹر سے 2 ایکسس پوائنٹ لنک کروں تو کیا دوسرے ایکسس پوائنٹ کی کنفگریشن بھی ایسی ہی کروں ؟

بالکل یہی طریقہ استعمال کرکے آپ ایک نہیں بلکہ 4 ڈیوائسیز تک کنیکٹ کر سکتے ہیں. لیکن اپنی سہولت کے لئے تمام وائرلیس ڈیوائسیز کی SSID's کو الگ الگ رکھ لیں.محمد شعیب wrote:جی ہاں چاند بابو!
اللہ اشفاق علی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے. میرا کام ہو گیا.
اچھا اشفاق صاحب ایک سوال اور بھی ہے. وہ یہ کہ اگر میں پی ٹی سی ایل راؤٹر سے 2 ایکسس پوائنٹ لنک کروں تو کیا دوسرے ایکسس پوائنٹ کی کنفگریشن بھی ایسی ہی کروں ؟
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
شعیب بھیا اپکا بھی بہت بہت شکریہ . کیونکہ دماغ میں توبہت کچھ ہوتا ہے. لیکن سب سے بڑی بات تحریک کی ہے. دیکھیں ان سوال وجواب میں یہ سب جب تک یہ فورم موجو د ہے یہ تمام ڈیٹا اس میں محفوظ رہے گا.اب جب بھی کوئی اس سوال کو گوگل کریں گا تو گوگل اُسکی یہاں تک رہنمائی کرے گا. اب اسمیں تمام بنی نوغ انسان کا فائدہ ہے.کیونکہ ہم یہاں پر اُردو اور مسلمانوں کی خدمت کے لئے یہ سب لکھ رہیں ہیں. کیونکہ یہ جو کچھ بھی ہم یہاں پر شئیر کرتے ہیں.ان سب کا اَجر ہمیں اللہ پاک دے گا. انشاءاللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
بالکل صحیح فرمایا اشفاق علی صاحب
کسی بھی نئی بات کی تلاش کے لئے عموما انگریزی میں سرچ کیا جاتا ہے. کیونکہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مواد انگریزی میں ہے. اور ہمارے بہت سے دوست انگریزی میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کر پاتے. اردو نامہ اور اس جیسے دیگر اردو فورمز کی وجہ سے اب بہت سے سوالات کے جوابات اردو میں بھی مل جاتے ہیں. اس سے سیکھنے سکھانے میں آسانی ہوتی ہے. جزاک اللہ خیرا
کسی بھی نئی بات کی تلاش کے لئے عموما انگریزی میں سرچ کیا جاتا ہے. کیونکہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مواد انگریزی میں ہے. اور ہمارے بہت سے دوست انگریزی میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کر پاتے. اردو نامہ اور اس جیسے دیگر اردو فورمز کی وجہ سے اب بہت سے سوالات کے جوابات اردو میں بھی مل جاتے ہیں. اس سے سیکھنے سکھانے میں آسانی ہوتی ہے. جزاک اللہ خیرا
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
جزاک اللہ.
بس یہی جذبہ ہے جو اردونامہ کی روانی میںکارفرما ہے.
اللہ پاک آپ تمام دوستوں کو جزائے خیر عطا فرمائیں. آمین.
بس یہی جذبہ ہے جو اردونامہ کی روانی میںکارفرما ہے.
اللہ پاک آپ تمام دوستوں کو جزائے خیر عطا فرمائیں. آمین.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- دوست
- Posts: 449
- Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
- جنس:: مرد
- Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
ویسے بھائی اگر آپ کی اجازت ہو تو میں Tplink 510 کو 5210 کے ساتھ بریج موڈ میں کنورٹ کرنے کی ویڈیو نہ بنا کر یو ٹیوب پر لگا دو مجھے اس کے بارے میں یو ٹیوب سے معلومات نہی ملی تھیں؟؟اشفاق علی wrote:شعیب بھیا اپکا بھی بہت بہت شکریہ . کیونکہ دماغ میں توبہت کچھ ہوتا ہے. لیکن سب سے بڑی بات تحریک کی ہے. دیکھیں ان سوال وجواب میں یہ سب جب تک یہ فورم موجو د ہے یہ تمام ڈیٹا اس میں محفوظ رہے گا.اب جب بھی کوئی اس سوال کو گوگل کریں گا تو گوگل اُسکی یہاں تک رہنمائی کرے گا. اب اسمیں تمام بنی نوغ انسان کا فائدہ ہے.کیونکہ ہم یہاں پر اُردو اور مسلمانوں کی خدمت کے لئے یہ سب لکھ رہیں ہیں. کیونکہ یہ جو کچھ بھی ہم یہاں پر شئیر کرتے ہیں.ان سب کا اَجر ہمیں اللہ پاک دے گا. انشاءاللہ
-
- دوست
- Posts: 449
- Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
- جنس:: مرد
- Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
کیا بات ہے ویسے میرے دسمبر ٹیسٹ ہو رہے ہیں آج میر کمپوٹر کا پرچہ تھا میں پریٹیکل پنجابی میں لکھ کر آیا ہوں مطب کہ سوال تھا کہ ڈیسک ٹاب پر نیا فولڈر بنایئں میں نے یوں جواب دیا ہےمحمد شعیب wrote:بالکل صحیح فرمایا اشفاق علی صاحب
کسی بھی نئی بات کی تلاش کے لئے عموما انگریزی میں سرچ کیا جاتا ہے. کیونکہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مواد انگریزی میں ہے. اور ہمارے بہت سے دوست انگریزی میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کر پاتے. اردو نامہ اور اس جیسے دیگر اردو فورمز کی وجہ سے اب بہت سے سوالات کے جوابات اردو میں بھی مل جاتے ہیں. اس سے سیکھنے سکھانے میں آسانی ہوتی ہے. جزاک اللہ خیرا
Step 1: Sub say phely Desktop par left click krin or as ky bad ap ky pas ak dilogbox appear ho jiay ga
Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے
یوٹیوب پر لگانے کا فائدہ ہی کم ہے. اور پھر سب سے اچھی بات یہ ہونے چاہیئے کہ جو بھی ویڈیو بنائی جائے ، تو وہ جتنی پروفیشنل ہوگی، اُتنی ہی لوگوں کو سہولت ہوگی اسمیں.
آپ بنادیں. اور یو ٹیوب کے علاوہ بھی وہ ویڈیو تمام مشہور ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیں. تاکہ کہیں سے بھی سرچ کرنے میں آسانی ہو.