Page 1 of 1

Outlook اور Email ، کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Tue Dec 03, 2013 4:52 pm
by عرفان حیدر
Outlook کلاس نمبر 1 (تعارف)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

Microsoft Outlook ایک email کو پڑھنے والا، محفوظ کرنے والا اور بھیجنے والا سافٹ وئیر ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم مزید آگے بڑھیں ہم مندرجہ زیل اصلاحات کا ایک جائزہ لیتے ہیں
1۔ Email کیا ہے؟
2۔ Email کلائنٹ کیا ہے؟

1۔ Email کیا ہے؟
یہاں پر E کے معنی الیکٹرونک (Electronic) کے ہیں اور mail کے معنی خط کے ہیں یعنی ایک ایسا خط کہ جسکو برقی طریقے یا بجلی کے شکل میں بھیجا جائے۔ عموما ہم خطوط کو کاغذ پر لکھتے ہیں اور اسکے بعد ان کے اوپر جس کو بھیجنا ہے کا پتہ لکھ دیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھ دیتے ہیں کہ کس کی طرف سے آیا ہے۔ بالکل اسی طرح ہم جب برقی خط یا Email ارسال کرتے ہیں تو جس کو بھیجنا ہے اسکا پتہ یعنی Email ایڈرس لکھ دیتے ہیں جسکی نشانی @ ہوتی ہے مثال کے طور پر myihpk@gmail.com اب یہاں پر myihpk میرا نام ہے @ کا مطلب ہے کہ یہ ایک ایمیل ہے اور gmail.com وہ ڈمین یا جگہ ہے جہاں سے میری تمام ایمیل جاتی ہیں اور وہیں پر مجھے ایمیلز موصول بھی ہوتی ہیں. یہاں ہمارا پتہ خودبخود اسی کے ساتھ چلا جاتا ہے لہذا ہمیں اپنا پتہ لکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

2۔Email کلائنٹ کیا ہے؟
اسکے معنی یہ ہیں کہ جب ہم کو اپنی Email پڑھنی ہوگی تو اسکے لیے ہم کو مخصوص قسم کا سافٹ وئیر استعمال کرنا ہوگا جس کو Email کلائنٹ بولا جاتا ہے۔ عموما ہم اپنی Email کو انٹرنیٹ ایکسپلورر یا کسی بھی براوزر میں ہی چیک کرتے ہیں، کیوں کہ Email سروس فراہم کرنے والوں نے ایسے Email کلائنٹ بنائے ہیں جو کہ براؤزر میں ہی چلتے ہیں۔ یہ سہولت تقریبا تمام Email سروس فراہم کرنے والے دیتے ہیں ان میں کچھ ایک کے نام یہ ہیں۔
1۔ Yahoo
Image

2۔ Google Gmail
Image

3. Microsoft MSN, Hotmail, Live Mail, Outlook
Image

واضع رہے کہ اوپر دئیے گئے کلائنٹس کے لیے انٹرنیٹ کا ہونا ضروری ہے چاہے آپکو ایمیل پڑھنی ہو یا بھیجنی ہو۔ اسکے علاوہ کچھ کلائنٹس ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ہر وقت انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی جیسے کہ Thunderbirdیا Microsoft Outlook وغیرہ وغیرہ۔

نوٹ: سوال فقط موضوع کے حوالے سے کیجئے گا اور خیال رہے کہ جو لکھا ہے سوال اسی میں سے ہو تا کہ موضوع کی شائستگی برقرار رہے۔

Re: Outlook کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Tue Dec 03, 2013 5:13 pm
by علی خان
بہت بہت شکریہ عرفان حیدر صاحب. مگر یہاں پر ایک وضاحت ضروری ہے. کہ یاہو نے اپنی POP3 میل سروس صرف اور صرف پیڈ اکاونٹس تک محدود کر دی ہے.

Re: Outlook کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Tue Dec 03, 2013 9:32 pm
by چاند بابو
بہت خوب محترم عرفان حیدر صاحب آتےہی ایک نئی کلاس شروع کرنے کا بہت بہت شکریہ.
امید ہے کہ احباب اردونامہ آپ کی ان بہترین کاوشوں سے ضرور مستفید ہوں گے.

Re: Outlook کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Wed Dec 04, 2013 7:51 am
by رضی الدین قاضی
بہت بہت شکریہ محترم عرفان حیدر صاحب

آپ کے بقیہ مضامین کا انتظار ہے

Re: Outlook کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Wed Dec 04, 2013 11:13 am
by عرفان حیدر
a.a

آپ تمام احباب کا ازحد شکریہ.

w.a

Re: Outlook کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Wed Dec 04, 2013 12:26 pm
by میاں محمد اشفاق
بہت بہت شکریہ عرفان حیدر صاحب آپکے سمجھانے کا طریقہ کار ماشااللہ بہت ہی اچھا ہے امید کرتا ہوں کہ میرے جیسے بہت سے دوست اس سے مستفید ہوں گے

Re: Outlook کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Sat Dec 07, 2013 1:53 pm
by محمد شعیب
آپ کی یہ کوششیں اردو سمجھنے والوں پر ایک احسان ہے ..
جزاک اللہ

Re: Outlook کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Sat Dec 07, 2013 2:09 pm
by علی عامر
نہایت ہی سہل انداز میں تعارف پیش کیا ہے .. جزاک اللہ