Page 1 of 1

چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Mon Nov 04, 2013 4:59 am
by سید انور محمود
[center]چودھویں کا چاند لگ رہی ہو[/center]
تحریر: سید انور محمود
میں پہلی بار جب اُس سے ملا تو وہ مجھے بلکل اچھی نہیں لگی مگر جب اُس کے پاس رکا تو احساس ہوا کہ اُس کے پاس ایک خزانہ ہے، تو اُس خزانے کی لالچ میں اُس سے بہت ملنے لگا، اب اُسکے خزانے سے میں بہت کچھ حاصل کرتا اوربدلے میں بہت تھوڑااسکے خزانے میں دئے دیتا، اُسکا خزانہ مسلسل بڑھ رہا تھا تو میں بھی اب روز اُس کے پاس جانے لگا، مگر کبھی کبھی کہہ دیتا کہ تم اگر میک اپ کرلوتوبہت اچھی لگوگی، جواب ملتا میرئے میک اپ مین آنہیں رہے جس دن آگے تم مجھے پہچان نہ پاو گے۔ آج صبح بھی اُس سےملا وہ ہی پرانی شکل لیے وہ آگی ، میں تھوڑی دیر اُس کے پاس رکا اور شام کا وعدہ کرکے چلا آیا، جب شام کو میں پہنچا اور وہ سامنے آئی تو میں اچھل پڑا، اسقدر خوبصورت کہ آنکھ ہٹ نہیں رہی تھی۔ اُس نے بتایا کہ آج میرے میک اپ مین آئے تھےاور یہ میرا نیا گیٹ اپ انہوں نے ہی کیا ہے۔ میں نے بس یہ ہی کہا کہ علم کے خزانے سے تم لبریز ہو اور آج اس نئے گیٹ اپ میں اردو نامہ فورم کی ویب سائٹ تم چودھویں کا چاند لگ رہی ہو لیکن تم اس شاندار گیٹ اپ میں محترم چاند بابو کی مسلسل محنت سے پہنچی ہو۔

اُن تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ جن کی محنت اور لگن سے اردونامہ فورم علم کا ایک خزانہ ہے اور آج ایک بہت ہی خوبصورت شکل میں ہم سب کے سامنے موجود ہے۔

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Mon Nov 04, 2013 5:22 am
by اضواء
جی ہاں واقع میں چودھویں کا چاند لگ رہی ہو ....

اور پھر پرانی تھیم دیکھ دیکھ کر آنکھیں دکھ گئیں تھیں..... :P
s;mi;i;e بہت ہی زبردست تبدیلی ہے v;e;r;y;happ;y
آپ کو اور ہم سب کو مبارک ہوئے r:o:s:e

Image

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Mon Nov 04, 2013 5:47 am
by علی خان
جی جناب بہت ہی اعلیٰ .

قسم سے میں بھی دیکھ کر حیران ہی رہ گیا. بہت بہت شکریہ ماجد بھائی.

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Mon Nov 04, 2013 8:36 am
by چاند بابو
سید انور محمود wrote:[center]چودھویں کا چاند لگ رہی ہو[/center]
تحریر: سید انور محمود
میں پہلی بار جب اُس سے ملا تو وہ مجھے بلکل اچھی نہیں لگی مگر جب اُس کے پاس رکا تو احساس ہوا کہ اُس کے پاس ایک خزانہ ہے، تو اُس خزانے کی لالچ میں اُس سے بہت ملنے لگا، اب اُسکے خزانے سے میں بہت کچھ حاصل کرتا اوربدلے میں بہت تھوڑااسکے خزانے میں دئے دیتا، اُسکا خزانہ مسلسل بڑھ رہا تھا تو میں بھی اب روز اُس کے پاس جانے لگا، مگر کبھی کبھی کہہ دیتا کہ تم اگر میک اپ کرلوتوبہت اچھی لگوگی، جواب ملتا میرئے میک اپ مین آنہیں رہے جس دن آگے تم مجھے پہچان نہ پاو گے۔ آج صبح بھی اُس سےملا وہ ہی پرانی شکل لیے وہ آگی ، میں تھوڑی دیر اُس کے پاس رکا اور شام کا وعدہ کرکے چلا آیا، جب شام کو میں پہنچا اور وہ سامنے آئی تو میں اچھل پڑا، اسقدر خوبصورت کہ آنکھ ہٹ نہیں رہی تھی۔ اُس نے بتایا کہ آج میرے میک اپ مین آئے تھےاور یہ میرا نیا گیٹ اپ انہوں نے ہی کیا ہے۔ میں نے بس یہ ہی کہا کہ علم کے خزانے سے تم لبریز ہو اور آج اس نئے گیٹ اپ میں اردو نامہ فورم کی ویب سائٹ تم چودھویں کا چاند لگ رہی ہو لیکن تم اس شاندار گیٹ اپ میں محترم چاند بابو کی مسلسل محنت سے پہنچی ہو۔

اُن تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ جن کی محنت اور لگن سے اردونامہ فورم علم کا ایک خزانہ ہے اور آج ایک بہت ہی خوبصورت شکل میں ہم سب کے سامنے موجود ہے۔
ہاہاہاہاہاہا
بہت شکریہ محترم اپنی تحریر سے اردونامہ کو ایک رکھیل ثابت کرنے کا بہت بہت شکریہ. بہرحال یہ آپ ہی تھے جنہوں نے ہمیں اس کام کےلئے ذہنی طور پر تیار کیا تھا. آپ کا خواب اب ایک تعبیر کی صورت آپ کے سامنے ہے امید ہے آپ کو پسند آیا ہو گا اور امید ہے کہ مزید بہتری کے لئے آپ اپنی تجاویز ضرور دیں گے.
{أضواء} wrote: جی ہاں واقع میں چودھویں کا چاند لگ رہی ہو ....

اور پھر پرانی تھیم دیکھ دیکھ کر آنکھیں دکھ گئیں تھیں..... :P
s;mi;i;e بہت ہی زبردست تبدیلی ہے v;e;r;y;happ;y
آپ کو اور ہم سب کو مبارک ہوئے r:o:s:e

Image
بہت بہت شکریہ محترمہ اضواء بہنا یہ سب آپ لوگوں کی محبتوں کا نتیجہ ہے.
اشفاق علی wrote:جی جناب بہت ہی اعلیٰ .

قسم سے میں بھی دیکھ کر حیران ہی رہ گیا. بہت بہت شکریہ ماجد بھائی.
اشفاق بھیا آپ کی محبتوں کا بھی بہت بہت شکریہ .

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Mon Nov 04, 2013 9:02 am
by میاں محمد اشفاق
اندازِ تعریف پسند آیا یہی انداز تو ماجد بھائی کی راتوں کی نیندیں اڑائے ہوئے تھا: محترم آپ کی اس تحریر سمیت آپ کی ہر تحریر کا بہت بہت شکریہ جس سے انتظامیہ سمیت ہر آنے والے اور اردو سے محبت کرنے والوں کے لئے کچھ نیا ہوتا ہے :

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Mon Nov 04, 2013 10:43 am
by سید انور محمود
ہاہاہاہاہاہا
بہت شکریہ محترم اپنی تحریر سے اردونامہ کو ایک رکھیل ثابت کرنے کا بہت بہت شکریہ. بہرحال یہ آپ ہی تھے جنہوں نے ہمیں اس کام کےلئے ذہنی طور پر تیار کیا تھا. آپ کا خواب اب ایک تعبیر کی صورت آپ کے سامنے ہے امید ہے آپ کو پسند آیا ہو گا اور امید ہے کہ مزید بہتری کے لئے آپ اپنی تجاویز ضرور دیں گے.
..............................................................................
محترم چاند بابو
مجھے بہت افسوس ہوا ہے بلکہ برا لگا ہے کہ آپ فرماتے ہیں کہ "بہت شکریہ محترم اپنی تحریر سے اردونامہ کو ایک رکھیل ثابت کرنے کا بہت بہت شکریہ"، اگر آپ کو لگا کہ میرا انداز صیح نہیں‌ہے تو براے مہربانی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیں، کیونکہ مجحے اس قسم کا بہودہ تبصرا قطعی پسند نہیں ہے.

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Mon Nov 04, 2013 7:53 pm
by چاند بابو
ارے نہیں بھیا جی ایسی کوئی بات نہیں ہے میں نے تو یہ صرف مزاق میں کہا تھا آئندہ نہیں کہوں گا توبہ کرتا ہوں. ایک بار کی غلطی اگر معاف کر دیں تو آپ کی مہربانی وگرنہ میں اپنے الفاظ حذف کر دیتا ہوں. دراصل آپ کی تحریر کا انداز کچھ ایسا تھا کہ مجھے ایسا ہی لگا مگر میں نے کہیں بھی نہیں لکھا کہ مجھے آپ کا انداز صحیح نہیں لگا ہے میں آپ کے انداز کی گہرائی کو سمجھتا ہوں بس یونہی ایک فقرہ لکھ دیا جو شاید مجھے نہیں لکھنا چاہئے گا.
میں معذرت خواہ ہوں اگر آپ کو برا لگا.

بہرحال اس تمام کے باوجود اپنی مبارکباد تو قبول فرمائیں جناب.

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Mon Nov 04, 2013 9:26 pm
by سید انور محمود
چاند بابو wrote:ارے نہیں بھیا جی ایسی کوئی بات نہیں ہے میں نے تو یہ صرف مزاق میں کہا تھا آئندہ نہیں کہوں گا توبہ کرتا ہوں. ایک بار کی غلطی اگر معاف کر دیں تو آپ کی مہربانی وگرنہ میں اپنے الفاظ حذف کر دیتا ہوں. دراصل آپ کی تحریر کا انداز کچھ ایسا تھا کہ مجھے ایسا ہی لگا مگر میں نے کہیں بھی نہیں لکھا کہ مجھے آپ کا انداز صحیح نہیں لگا ہے میں آپ کے انداز کی گہرائی کو سمجھتا ہوں بس یونہی ایک فقرہ لکھ دیا جو شاید مجھے نہیں لکھنا چاہئے گا.
میں معذرت خواہ ہوں اگر آپ کو برا لگا.

بہرحال اس تمام کے باوجود اپنی مبارکباد تو قبول فرمائیں جناب.
آپکو اور ہم سب کو بہت بہت مبارک ہو. شکریہ

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Tue Nov 05, 2013 8:20 am
by چاند بابو
جی بہت بہت شکریہ اور ناراض نہ ہونے کا ایک بار پھر شکریہ.

Re: چودھویں کا چاند لگ رہی ہو

Posted: Tue Nov 05, 2013 10:43 am
by سید انور محمود
چاند بابو wrote:جی بہت بہت شکریہ اور ناراض نہ ہونے کا ایک بار پھر شکریہ.
چاند بابو بڑے بڑے شہروں میں آپس میں یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں میں نے آپکو اپنا سمجھا اپنی شکایت کردی، ورنہ بھای کچھ آرٹیکل کے عوض لوگ بہت کچھ کہہ جاتے ہیں میں کبھی کوی جواب نہیں دیتا.

برحال آپ اور ان تمام دوستوں کو دلی مبارکباد جنہوں نے اسقدر خوبصورت مگر سادہ ویب سایٹ ڈیزاین کی. یہ ایک حقیقت ہے کہ اس ویب سایٹ کی سادگی ہی اس کی خوبصورتی ہے.اللہ تعالی آپکی اور دوستوں کی محنت کو علم کے پیاسوں کا ایک کارآمد زریعہ بناے. آمین