اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اےآرفاروقی »

Image
[center]دشت ہجراں میں کوئی سایہ نہ صدا تیرے بعد
کتنے تنہا ھیں تیرے آبلہ پا تیرے بعد

کوئی پیغام نہ دلدار نوا تیرے بعد
خاک اڑاتی ھوئی گزری ھے صبا تیرے بعد

لب پہ اک حرف طلب تھا،نہ رھا تیرے بعد
دل میں تاثیر کی خواہش نہ دعا تیرے بعد

عکس و آئینہ میں اب ربط ھو کیا تیرے بعد
ھم تو پھرتے ھیں خود اپنے سے خفا تیرے بعد

دھوپ عارض کی نہ زلفوں کی گھٹا تیرے بعد
ہجر کی رت ھے کہ حبس کی فضا تیرے بعد

لیے پھرتی ھے سر کوئے جفا تیرے بعد
پرچم تار گریباں کو ھوا تیرے بعد

پیراہن اپنا سلامت نہ قبا تیرے بعد
بس وھی ھم وھی صحرا کی ردا تیرے بعد

نکہت و لے ھے تہہ دست قضا تیرے بعد
شاخ جاں پہ کوئی غنچہ نہ کھلا تیرے بعد

دل نہ مہتاب سے الجھا نہ جلا تیرے بعد
ایک جگنو تھا کہ چپ چاپ بجھا تیرے بعد

کون رنگوں کے بھنور،کیسی حنا تیرے بعد
اپنا خون اپنی ہتھیلی پہ سجا تیرے بعد

درد سینے میں ھوا نوحہ سرا تیرے بعد
دل کی دھڑکن ھے کہ ماتم کی صدا تیرے بعد

ایک ھم ھیں کہ ھیں بے برگ و نوا تیرے بعد
ورنہ آباد ھے سب خلق خدا تیرے بعد

ایک قیامت کی خراشیں تیرے چہرے پہ سجیں
اک محشر میرے اندر سے اٹھا تیرے بعد

تجھ سے بچھڑا ھوں تو مرجھا کے ہوا برد ھوا
کون دیتا مجھے کھلنے کی دعا تیرے بعد

اے فلک ناز میری خاک نشانی تیری
میں نے مٹی پہ تیرا نام لکھا تیرے بعد

تو کہ سمٹا تو رگ جاں کی حدوں میں سمٹا
میں کہ بکھرا تو سمیٹا نہ گیا تیرے بعد

ملنے والے کئی مفہوم پہن کر آئے
کوئی چہرہ بھی نہ آنکھوں نے پڑھا تیرے بعد

بجھتے جاتے ھیں خدوخال،مناظر،آفاق
پھیلتا جاتا ھے خواہش کا خلا تیرے بعد

یہ الگ بات کہ افشا نہ ھوا تو ورنہ
میں نے کتنا تجھے محسوس کیا تیرے بعد

میری دکھتی ھوئی آنکھوں سے گواھی لینا
میں نے سوچا ھے تجھے اپنے سوا تیرے بعد

سہ لیا دل نے تیرے بعد ملامت کا عذاب
ورنہ چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد

جان"م غ ل"میرا حاصل یہی مبہم سطریں
شعر کہنے کا ہنر بھول گیا تیرے بعد[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;g :clap: :clap:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اضواء »

[center]
تابعدار wrote:دشت ہجراں میں کوئی سایہ نہ صدا تیرے بعد
کتنے تنہا ھیں تیرے آبلہ پا تیرے بعد

کوئی پیغام نہ دلدار نوا تیرے بعد
خاک اڑاتی ھوئی گزری ھے صبا تیرے بعد

لب پہ اک حرف طلب تھا،نہ رھا تیرے بعد
دل میں تاثیر کی خواہش نہ دعا تیرے بعد

عکس و آئینہ میں اب ربط ھو کیا تیرے بعد
ھم تو پھرتے ھیں خود اپنے سے خفا تیرے بعد

دھوپ عارض کی نہ زلفوں کی گھٹا تیرے بعد
ہجر کی رت ھے کہ حبس کی فضا تیرے بعد

لیے پھرتی ھے سر کوئے جفا تیرے بعد
پرچم تار گریباں کو ھوا تیرے بعد

پیراہن اپنا سلامت نہ قبا تیرے بعد
بس وھی ھم وھی صحرا کی ردا تیرے بعد

نکہت و لے ھے تہہ دست قضا تیرے بعد
شاخ جاں پہ کوئی غنچہ نہ کھلا تیرے بعد

دل نہ مہتاب سے الجھا نہ جلا تیرے بعد
ایک جگنو تھا کہ چپ چاپ بجھا تیرے بعد

کون رنگوں کے بھنور،کیسی حنا تیرے بعد
اپنا خون اپنی ہتھیلی پہ سجا تیرے بعد

درد سینے میں ھوا نوحہ سرا تیرے بعد
دل کی دھڑکن ھے کہ ماتم کی صدا تیرے بعد

ایک ھم ھیں کہ ھیں بے برگ و نوا تیرے بعد
ورنہ آباد ھے سب خلق خدا تیرے بعد

ایک قیامت کی خراشیں تیرے چہرے پہ سجیں
اک محشر میرے اندر سے اٹھا تیرے بعد

تجھ سے بچھڑا ھوں تو مرجھا کے ہوا برد ھوا
کون دیتا مجھے کھلنے کی دعا تیرے بعد

اے فلک ناز میری خاک نشانی تیری
میں نے مٹی پہ تیرا نام لکھا تیرے بعد

تو کہ سمٹا تو رگ جاں کی حدوں میں سمٹا
میں کہ بکھرا تو سمیٹا نہ گیا تیرے بعد

ملنے والے کئی مفہوم پہن کر آئے
کوئی چہرہ بھی نہ آنکھوں نے پڑھا تیرے بعد

بجھتے جاتے ھیں خدوخال،مناظر،آفاق
پھیلتا جاتا ھے خواہش کا خلا تیرے بعد

یہ الگ بات کہ افشا نہ ھوا تو ورنہ
میں نے کتنا تجھے محسوس کیا تیرے بعد

میری دکھتی ھوئی آنکھوں سے گواھی لینا
میں نے سوچا ھے تجھے اپنے سوا تیرے بعد

سہ لیا دل نے تیرے بعد ملامت کا عذاب
ورنہ چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد

جان"م غ ل"میرا حاصل یہی مبہم سطریں
شعر کہنے کا ہنر بھول گیا تیرے بعد

Image

Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اعجازالحسینی »

zub;ar zub;ar zub;ar zub;ar

r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اضواء »

پسندگی پر آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by بلال احمد »

زبردست تابعدار صاحب، آپ تو کافی عرصے بعد یاد فرماتے ہیں،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by بلال احمد »

اضافہ کے لیے شکریہ اضواء جی ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:اضافہ کے لیے شکریہ اضواء جی ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

آپ کی آمد اور حوصلہ آفزائی پر بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by منور چودری »

v;g zub;ar
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by منور چودری »

یونہی تنہا تنہا نہ خاک اُڑا،مری جان میرے قریب آ
میں بھی خستہ دل ہوں تری طرح مری مان میرے قریب آ

میں سمندروں کی ہوا نہیں کہ تجھے دکھائی نہ دے سکوں
کوئی بھولا بسرا خیال ہوں نہ گمان میرے قریب آ

نہ چھپا کہ زخم وفا ہے کیا، تری آرزوؤں کی کتھا ہے کیا
تری چارہ گر نہ یہ زندگی نہ جہان میرے قریب آ

تجھے ایسے ویسوں کی دوستی نے بہت خراب و خجل کیا
کسی جھوٹ کی یہ نقاب رُخ پہ نہ تان میرے قریب آ

جو نکل سکے تو نکال لے کوئی وقت اپنے لئے کبھی
مرے پاس بیٹھ کے رو تو لے کسی آن میرے قریب آ

نہ مکالمہ ہو نہ گفتگو فقط اتنا ہو کہ نہ میں نہ تو
ملیں صرف اپنے جلے ہوئے دل و جان میرے قریب آ
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اضواء »

زبردست ;fl;ow;er; چودری صاحب r:o:s:e آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اےآرفاروقی »

بلال احمد wrote:زبردست تابعدار صاحب، آپ تو کافی عرصے بعد یاد فرماتے ہیں،
نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں
جو کسی کے کام نہ آ سکے، میں وہ ایک مُشت غبار ہوں
میں نہیں ہوں نغمہ، جاں فزا، مجھے سن کے کوئی کرے گا کیا
میں بڑے ہی روگ کی ہوں صدا، میں بڑے دکھوں کی پکار ہوں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اضواء »

[center]Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اےآرفاروقی »

...............................................Image
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by اضواء »

[center]Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اب تو چبھتی ھے رگ جاں میں ہوا تیرے بعد!!!

Post by بلال احمد »

زبردست :clap: :clap:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “اردو شاعری”