یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا ۔ آتش

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا ۔ آتش

Post by سخنور »

غزل

یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا
رات بھر طالعِ بیدار نے سونے نہ دیا

خاک پر سنگِ درِ یار نے سونے نہ دیا
دھوپ میں سایۂ دیوار نے سونے نہ دیا

ایک شب بلبلِ بے تاب کے جاگے نہ نصیب
پہلوئے گُل میں کبھی خار نے سونے نہ دیا

رات بھر کیں دلِ بے تاب نے باتیں مجھ سے
رنج و محنت کے گرفتار نے سونے نہ دیا

باغِ عالم میں رہیں خواب کی مشتاق آنکھیں
گرمئی آتشِ گلزار نے سونے نہ دیا

تکیہ تک پہلو میں اس گُل نے نہ رکھا آتش
غیر کو ساتھ کبھی یار نے سونے نہ دیا

(خواجہ حیدر علی آتش)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا ۔ آتش

Post by چاند بابو »

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا ۔ آتش

Post by سخنور »

شکریہ چاند بابو! میں‌ نے اردو محفل پر یہ غزل اور امانت علی خاں کی آواز میں اس غزل کو شئیر کیا ہے لیکن یہاں پر یوٹیوب کا لنک نظر نہیں آرہا.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا ۔ آتش

Post by شازل »

یو‌ٹیوب کے لنک موجود ہے بھئی
آپ پٹی میں‌ بولڈ B کے نیچے تو دیکھیں
اور چاند بھائی آپکی ویڈیو دکھائی نہیں‌دے رہی کوشش کرتا ہوں کہ اسےدرست کردوں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا ۔ آتش

Post by شازل »

یوٹیوب میں‌امبنڈ کوڈ لگایا کریں
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا ۔ آتش

Post by سخنور »

کسی زمانے میں‌ جگجیت اور چترا نے ایک اور شاعر کی غزل جس کا ردیف "سونے نہ دیا" تھا، آتش کی اسی غزل کے ساتھ ملا کر گائی تھی. مجھے ان کی گائی ہوئی یہ دو غزلہ بھی بہت پسند ہے. لیجیے سنیے.

http://www.youtube.com/watch?v=9WF5jLW_ZlM
Post Reply

Return to “اردو شاعری”