Page 1 of 1

محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Mon Feb 04, 2013 7:02 pm
by سید انور محمود
سید انور محمود
محترم ایڈمن صاحب
اسلام علیکم
امید ہے آپ ٹھیک ہونگے مگر ہمیں اپنی خیریت آپکی وجہ سے خطرئے میں نظر آرہی ہے۔ یہ مانا کہ ہمارئے سیاسی مضامین ذرا سخت انداز کے ہوتے ہیں مگر آپ یقین کریں ہم بہت ہی اچھے انسان ہیں اگر کوئی ہمارئے بارئے میں اچھا کہے تو لازمی ہم اسکا شکریہ ادا کرتے ہیں مگر آپکی مہربانی سے ہمارا شکریہ والا بٹن ہی بند ہے، لہذا اگر کچھ عرصے اور یہ ہی حال رہا تو ہمارئے مضامین پر تبصرہ کچھ یوں ہوا کرئے گا کہ مضمون تو اچھا ہے لیکن مضمون نگار بدتمیز ہے، اسکو تمیز ہی نہیں کہ تبصرہ پر شکریہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ دوسرئے جناب ہم نے آپکے اور اپنے شکریہ کا اسکور بھی دیکھا ایسا لگ رہا تھا کہ ہم تو پاکستانی ٹیم میں ہیں اور آپ کالوں کی ٹیم میں۔ ذرا سوچیں مراسلات کا اسکور ٹھیک ٹھاک، تبصرہ کرنے والوں کا اسکور بھی ٹھیک ٹھاک مگر ہمارا شکریہ ادا کرنے کا اسکور صرف چار۔ اب یہ آپ کے ہاتھ میں کہ ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں ورنہ شکریہ کے اسکور پر ایک سیاسی مضمون آپکے خلاف لکھنے میں دیرنہیں لگے گی۔ آخر میں آپکا بہت بہت شکریہ۔

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Mon Feb 04, 2013 8:32 pm
by چاند بابو
ہاہاہاہاہاہا
ارے صاحب دھمکانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہم تو پہلے ہی بڑے ڈرپوک واقع ہوئے ہیں اور آپ ہی کہ ہمیں‌ ہی دھمکا رہے ہیں.
بہرحال عرض ہے کہ آپ کے پاس بھی شکریہ کا بٹن موجود ہے اور ہر دوسرے رکن کے پاس جو آپ کی پوسٹ پڑھنے آتا ہے اس کے پاس شکریہ کا بٹن موجود ہے.
مگر کچھ عرصہ پہلے اردونامہ کے ہی کچھ اراکین کی خواہش پر شکریہ کے بٹن کو دعا دیجئے کے بٹن سے تبدیل کر دیا گیا تھا.
اس لئے آپ کو ہر پوسٹ کے نیچے جو دعا دیجئے گا بٹن نظر آ رہا ہے وہی دراصل شکریہ کا بٹن ہے اور ایسا ہی بٹن ہر رکن کو نظر آ رہا ہے.

اب رہا سوال شکریہ ادا کرنے کا تو میں نے دیکھا ہے کہ اردونامہ پر اس کا رواج تھوڑا کم ہی ہے.
شروع شروع میں تو خوب دوستوں نے شکریہ ادا کیا مگر اب کسی کا شاید اس طرف دھیان کم ہی جاتا ہے.

بہرحال دوستوں سے گزارش ہے کہ جہاں آپ داد دیتے ہیں وہیں پر شکریہ بھی ادا کر دیا کریں تو لکھنے والے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے.

اور ہاں اب مضمون مت لکھئے گا.
اور اگر لکھنا ہی ہے تو شازل بھیا بھی اس فورم کے ایڈمن ہیں ان کے خلاف لکھ دیجئے. :P

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Mon Feb 04, 2013 8:37 pm
by میاں محمد اشفاق
سید انور محمود صاحب اور کسی مضمون کا شکریہ ادا کرنا تو بعد کی بات ہے مگر اس دھمکی کے انداز کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کیونکہ اگر اب ہمیں بھی چاند بھائی سے کچھ منوانا ہوا تو آپ ہی کا انداز اپنایا جائے گا s;mi;i;e s;mi;i;e

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Mon Feb 04, 2013 9:24 pm
by سید انور محمود
محترم چاند بھائی اور اشفاق صاحب
آپ دونوں کی محبت کا بہت بہت شکریہ۔

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Tue Feb 05, 2013 6:49 am
by اضواء
باپ رے باپ ....... عنوان دیکھ کر

میں تو ایک سانس میں جلدی جلدی پڑھتے گئی کے آگے کیا ہے آگے کیا

پھر h;a;h;a h;a;h;a بعد میں جاکر دم میں دم آیا ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Tue Feb 05, 2013 7:12 am
by رضی الدین قاضی
سید انور محمود wrote:سید انور محمود
محترم ایڈمن صاحب
اسلام علیکم
امید ہے آپ ٹھیک ہونگے مگر ہمیں اپنی خیریت آپکی وجہ سے خطرئے میں نظر آرہی ہے۔ یہ مانا کہ ہمارئے سیاسی مضامین ذرا سخت انداز کے ہوتے ہیں مگر آپ یقین کریں ہم بہت ہی اچھے انسان ہیں اگر کوئی ہمارئے بارئے میں اچھا کہے تو لازمی ہم اسکا شکریہ ادا کرتے ہیں مگر آپکی مہربانی سے ہمارا شکریہ والا بٹن ہی بند ہے، لہذا اگر کچھ عرصے اور یہ ہی حال رہا تو ہمارئے مضامین پر تبصرہ کچھ یوں ہوا کرئے گا کہ مضمون تو اچھا ہے لیکن مضمون نگار بدتمیز ہے، اسکو تمیز ہی نہیں کہ تبصرہ پر شکریہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ دوسرئے جناب ہم نے آپکے اور اپنے شکریہ کا اسکور بھی دیکھا ایسا لگ رہا تھا کہ ہم تو پاکستانی ٹیم میں ہیں اور آپ کالوں کی ٹیم میں۔ ذرا سوچیں مراسلات کا اسکور ٹھیک ٹھاک، تبصرہ کرنے والوں کا اسکور بھی ٹھیک ٹھاک مگر ہمارا شکریہ ادا کرنے کا اسکور صرف چار۔ اب یہ آپ کے ہاتھ میں کہ ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں ورنہ شکریہ کے اسکور پر ایک سیاسی مضمون آپکے خلاف لکھنے میں دیرنہیں لگے گی۔ آخر میں آپکا بہت بہت شکریہ۔
انداز بیاں خوب تر ہے
شکریہ

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Tue Feb 05, 2013 4:07 pm
by پاکستانی
شکریہ کا بٹن ایک بدترین ایجاد ہے.
خیر سید انور محمود آپ بہت ہی اچھے انسان تو تھے لیکن آپ کے مراسلہ نے آپ کو مزید اچھا بنا دیا. آپ جیسے اراکین ہی فورمز کا اثاثہ ہوتے ہیں.
;fl;ow;er; لال گلاب آپ کی خدمت میں پیش ہے قبول فرمائے c;om;pu;te;r;beat

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Tue Feb 05, 2013 5:07 pm
by محمد شعیب
"شکریہ" یا "دعا دیں" کا بٹن اس لئے کم استعمال ہوتا ہے کہ اس پر کلک کرنے سے پورا صفحہ ریفریش ہوتا ہے. اور یوزر سوچتا ہے کہ صرف شکریہ کا رزلٹ دیکھنے کے لئے اتنا انتظار کرنے سے بہتر ہے کہ کمنٹس ہی دی دئے جائیں. اور جب سے سمائیلیز میں "زبردست" اور "بہت عمدہ" کا اضافہ ہوا ہے تو ممبرز اور بھی سست ہو گئے ہیں. بس دو کلک کئے اور چلتا کر دیا.
اگر فورم کو "وی بلیٹن" پر منتقل کر دیا جائے جس میں شکریہ وغیرہ سے پورا صفحہ ریفریش ہونے کے بجائے صرف ایجکس کی طرح ایک جگہ ریفریش ہوتی ہے س تو شاید ان بٹنز کا رجحان بڑھ جائے.
فیس بک کا لائیک بٹن بھی اسے لئے زیادہ استعمال ہوتا ہے کہ پورا پیج ریفرش نہیں ہوتا.

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Tue Feb 05, 2013 8:12 pm
by پاکستانی
محمد شعیب wrote:"شکریہ" یا "دعا دیں" کا بٹن اس لئے کم استعمال ہوتا ہے کہ اس پر کلک کرنے سے پورا صفحہ ریفریش ہوتا ہے. اور یوزر سوچتا ہے کہ صرف شکریہ کا رزلٹ دیکھنے کے لئے اتنا انتظار کرنے سے بہتر ہے کہ کمنٹس ہی دی دئے جائیں. اور جب سے سمائیلیز میں "زبردست" اور "بہت عمدہ" کا اضافہ ہوا ہے تو ممبرز اور بھی سست ہو گئے ہیں. بس دو کلک کئے اور چلتا کر دیا.
اگر فورم کو "وی بلیٹن" پر منتقل کر دیا جائے جس میں شکریہ وغیرہ سے پورا صفحہ ریفریش ہونے کے بجائے صرف ایجکس کی طرح ایک جگہ ریفریش ہوتی ہے س تو شاید ان بٹنز کا رجحان بڑھ جائے.
فیس بک کا لائیک بٹن بھی اسے لئے زیادہ استعمال ہوتا ہے کہ پورا پیج ریفرش نہیں ہوتا.
ویسے میں اردونامہ فورمز کو زیادہ نہیں جانتا. لیکن آپ کے علم کا فین ہوتا جا رہا ہوں، آج میرا پہلا دن سمجھیں اس فورم پر.
میرے خیال میں وی بی فری دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس فورم کو اس سسٹم پر منتقل نہیں کیا گیا.

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Wed Feb 06, 2013 1:35 pm
by محمد شعیب
پاکستانی wrote: ویسے میں اردونامہ فورمز کو زیادہ نہیں جانتا. لیکن آپ کے علم کا فین ہوتا جا رہا ہوں، آج میرا پہلا دن سمجھیں اس فورم پر.
میرے خیال میں وی بی فری دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس فورم کو اس سسٹم پر منتقل نہیں کیا گیا.
بھائی ! آپ کس کے علم کی بات کر رہے ہیں ؟
میں تو خود ایک طالب علم ہوں.

Re: محترم ایڈمن صاحب ہمیں بدتمیز کہلانے سے بچایں

Posted: Sun Jul 28, 2013 4:23 pm
by تنویر اختر
:) خوب