حقیقت ہے ،،،،

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
انور جمال انور
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Wed Sep 26, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

حقیقت ہے ،،،،

Post by انور جمال انور »

ہمارا پیار ہی سب سے بڑی حقیقت ہے

ائے میرے چاہنے والے یہی حقیقت ہے

اسے نہ بھول جو ماضی میں پیش آیا تھا

نئی سحر بھی چمکتی ہوئی حقیقت ہے

تم اپنے آپ کو کہتے ہو اک فضول سی شئے

ہمارے سامنے اک دوسری حقیقت ہے

میں سانس لیتا رہوں اور بھول جاؤں تمہیں

بتاؤ دہر میں یہ بھی کوئی حقیقت ہے

ہم ایک دوسرے کو کیوں سمجھ نہیں سکتے

وہ کون شخص ہے جو تیسری حقیقت ہے

حقیقتوں سے بغاوت نہ کر خدا کیلئے

زبان, خلق جو کہہ دے وہی حقیقت ہے

انور جمال انور
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حقیقت ہے ،،،،

Post by اضواء »

انور جمال انور wrote:
حقیقتوں سے بغاوت نہ کر خدا کیلئے

زبان, خلق جو کہہ دے وہی حقیقت ہے

انور جمال انور

بہت خوب :clap: جاری رکھئیے ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حقیقت ہے ،،،،

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حقیقت ہے ،،،،

Post by چاند بابو »

بہت خوب شئیر کرنے کا شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”