والدین کا بچوں سے جھوٹ!

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

چین اور امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اپنی اولاد کی پرورش میں بچوں کا رویہ تبدیل کرنے کے لیے بیشتر والدین جھوٹ بولتے ہیں۔
عام جگہوں پر والدین اپنے بچوں کو اکثر دھمکی دیتے ملیں گے کہ اگر وہ اپنی حرکت سے باز نہیں آئے تو انہیں تنہا چھوڑ کر چلے جائیں گے جو اس کی ایک واضح مثال یہ ہے۔اس کے لیے کئی بار پرانی کہانیوں کا بھی سہارا لیا جاتا ہے۔ بچوں کو بعض خاص چیز کھانے کے لیے راضی کرنے کے لیے کہا جاتا ہے کہ اگر آپ فلانی سبزی نہیں کھائیں گے تو اندھے ہوسکتے ہیں۔
اس تجزیاتی رپورٹ کو نفسیات سے متعلق ایک عالمی میگزین ’انٹرنیشنل جرنل آف سائیکالوجی‘ میں شائع کیا گيا ہے جس میں اس طرح کے جھوٹ کا جائزہ لیا گيا ہے۔
تقریباً دو سو خاندانوں کے ساتھ انٹرویو پر مبنی اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور چین دونوں ملکوں میں والدین کی ایک بڑی اکثریت بچوں کو راہ راست پر لانے کے لیے اس طرح کے جھوٹ کا سہارا لیتی ہے۔
اس کی ایک بہت عام مثال یہ ہے کہ بچے کئی بار ایک جگہ سے نہیں جانا چاہتے یا بہت شرارت کرتے ہیں تو انہیں تنہا چھوڑنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔رپورٹ میں کہا گيا ہے ’اس نوعیت کا جھوٹ دنیا بھر ان تمام والدین میں عام ہے جو اپنے بچوں کی مرضی کے خلاف اس جگہ سے جانا چاہتے۔‘
ایک اور جھوٹ، جو بہت عام ہے، یہ کہ جب بچے کھلونا دلانے کی ضد کرتے ہیں تو والدین بچوں سے یہ کہ کر کر جھوٹا وعدہ کرتے ہیں کہ ہاں وہ مستقل میں اسے لے دیں گے۔
محقیقین نے ایسے بہت سے جھوٹوں کو جمع کیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب بچے شرارت کرتے ہیں تو ان سے کہا جاتا ہے کہ ’اگر باز نہیں آ‏ئے تو میں پولیس کو کال کرونگا‘۔
یا بعض دفعہ کہا جاتا ہے کہ اگر وہ رویہ نہیں بدلتے تو ’پھر وہ جو خاتون وہاں پر کھڑی ہیں وہ آپ سے بہت ناراض ہو جائیں گي‘۔
بعض دفعہ والدین جھوٹ بول کر بچوں کو منانے میں اس سے بھی آگے بڑھ جاتے ہیں۔
ایسے ہی ایک واقعے میں یہ کہتے سنا گيا ’اگر تم میرے ساتھ نہیں چلوگے تو پھر ایک اغوا کرنے والا آئے گا اور تمہیں یرغمال بناکر لے جائےگا‘۔
لیکن اس سلسلے میں اس طرح کے بھی بہت سے جھوٹ ہیں جو بچوں کے احساسات کے تحفظ کو خیال کرکے مثبت اثر کے لیے بولے جاتے ہیں۔
جیسے یہ کہنا کہ ’آپ کا پالتو، کتا یا بلی، آپ کے انکل کے فارم میں رہنے گيا ہے جہاں اسے کھیلنے کودنے کے لیے زیادہ وسیع جگہ ملے گي‘۔
کئي بار دکان پر بچوں سے یہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ ’آج پیسے نہیں لایا ہوں اور اس کے لیے کسی اور روز واپس آئیں گے‘۔
اس رپورٹ میں یہ بات واضح نہیں کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں ماں اور باپ کے جھوٹ بولنے میں کیا فرق ہے۔
ریسرچ کرنے والے ماہرین کا تعلق امریکہ میں کیلیفورنیا یونیورسٹی، چین میں زیجنگ نیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کینیڈا کے شعبہ نسفیات سے ہے۔
امریکہ اور چین دونوں میں اس طرح کے جھوٹ عام بات ہے لیکن امریکہ کے بہ نسبت چین میں یہ کچھ زیادہ ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بچوں کے رویہ میں تبدیلی کے لیے اس طرح کے جھوٹ کو سماج میں قبول کر لیا گيا ہے۔
مثال کے طور پر بچوں کو سبزی یا صلاد کھانے کی ترغیب دینے کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ اگر بروکلی کھائیں گے تو زیادہ لمبے ہوں گے۔
اس رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ بچوں کے ساتھ یہ رویہ رکھنے پر بڑے ہونے پر والدین اور ان کے درمیان تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔اور بچوں میں اس سے جھوٹ بولنے کی بھی عادت پڑ جاتی ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ،

جھوٹ چاہے جیسا بھی ہو، ہوتا تو جھوٹ ہی ہے، میرا خیال ہے ہمیں ہمیشہ سچ ہی بولنا چاہیے لیکن ہم الفاظ کو اپنی مرضی کے مطابق مولڈ کرسکتے ہیں جس سے ہم اپنی بات جھوٹ بولے بغیر بھی سمجھا سکتے ہیں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by اضواء »

جھوٹ بولے کوا کاٹے :P

سفید جھوٹ ہو یا کالا جھوٹ ““ جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے ۔۔۔

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by بلال احمد »

{أضواء} wrote:جھوٹ بولے کوا کاٹے :P

سفید جھوٹ ہو یا کالا جھوٹ ““ جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے ۔۔۔

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
جیسے ڈگری ڈگری ہوتی ہے، نقلی ہو یا اصلی h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:
{أضواء} wrote:جھوٹ بولے کوا کاٹے :P

سفید جھوٹ ہو یا کالا جھوٹ ““ جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے ۔۔۔

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
جیسے ڈگری ڈگری ہوتی ہے، نقلی ہو یا اصلی h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
ڈگری ڈگری بولے تو be;at;in;g;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by بلال احمد »

{أضواء} wrote:
بلال احمد wrote:
{أضواء} wrote:جھوٹ بولے کوا کاٹے :P

سفید جھوٹ ہو یا کالا جھوٹ ““ جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے ۔۔۔

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
جیسے ڈگری ڈگری ہوتی ہے، نقلی ہو یا اصلی h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
ڈگری ڈگری بولے تو be;at;in;g;
ہمارے ایک صوبے کے گورنر نواب اسلم رئیسانی فرماتے ہیں، ڈگری تو ڈگری ہوتی ہے چاہے وہ اصلی وہ یا نقلی،

اب آپ خود اندازہ کرلیں کہ پاکستان کیسے چل رہا ہے p:a:t:a:i
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by اضواء »

جی جی سمجھہ گئی ;fl;ow;er;

تو پھر ڈگری تو ڈگری ہی ہوتی ہے h;a;h;a
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by میاں محمد اشفاق »

بلال کاکا عقل بڑی کے بھینس
ثابت کرو
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by چاند بابو »

بھینس ہی بڑی ہوتی ہو گی.
کیونکہ عقل تو بندہ اپنے سر میں اٹھائے پھرتا ہے مگر کیا کسی نے کبھی کسی کو بھینس سر پر اٹھائے دیکھا ہے؟؟

نہیں نا تو پس ثابت ہوا کہ بھینس بڑی ہے اور عقل چھوٹی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد نبیل خان
دوست
Posts: 203
Joined: Thu Mar 22, 2012 12:07 pm
جنس:: مرد

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by محمد نبیل خان »

شیئرنگ کے لیے شکریہ
کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے . . .
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by افتخار »

اللہ ھم سب کو سچ بولنےکو توفیق دے،

آمین
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: والدین کا بچوں سے جھوٹ!

Post by اضواء »

افتخار wrote:اللہ ھم سب کو سچ بولنےکو توفیق دے،

آمین
اللھم آمین
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”