Page 1 of 1

اہم اسلامی جنگیں

Posted: Mon Sep 17, 2012 2:25 pm
by فرحان اشرف
اہم اسلامی جنگیں
جنگ بدر
یہ جنگ بدر کے مقام پر (جوکہ مدینہ سے اسی میل کے فاصلے پر ہے) 17 رمضان المبارک 2ھ کو مسلمانوں اور کفار مکہ کے درمیان ہوئی۔ بدر میں مسلمانوں کی تعداد 313 تھی جب کفار کی تعداد ایک ہزار تھی، اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح ہوئی۔
جنگ احد
یہ جنگ احد کے مقام پر (جو کہ مدینہ منورہ کے شمال کی طرف تین چار میل کے فاصلے پر ایک پہاڑ ہے) 6 شوال 3ھ کو مسلمانوں اور کفار کے درمیان ہوئی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح ہوئی لیکن پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
غزوہ خندق
یہ جنگ مسلمانوں اور کفار مکہ کے درمیان 5ھ کو ہوئی۔ مسلمانوں نے شمال کی جانب ایک خندق کھودی جس کے باعث دشمن آگے نہیں آسکتے تھے۔ اسی وجہ سے اسے جنگ خندق کہتے ہیں۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح اور کامرانی نصیب ہوئی۔
جنگ موتہ
یہ جنگ موتہ کے مقام پر (جوکہ سرحد شام کے قریب ہے) جمادی الاول 7ھ کو تین ہزار مسلمانوں اور ایک لاکھ کفار کے درمیان ہوئی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کا پلہ بھاری رہا اور صرف بارہ مسلمان شہید ہوئے جبکہ دشمن کے ہزار ہا آدمی مارے گئے۔
غزوہ خیبر
یہ جنگ خیبر کے مقام پر 7ھ (629ء) کوہوئی۔ اس میں 93 یہودی ہلاک اور 15 مسلمان شہید ہوئے۔
اجنگ حنین
یہ جنگ وادی حنین کے مقام پر 8ھ کو بارہ ہزار مسلمان مجاہدین اور کفار کے درمیان ہوئی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو شاندار فتح ہوئی۔ دشمن کے ہزار ہا آدمی مارے گئے۔
جنگ تبوک
جنگ تبوک کا واقعہ (جو عرب اور شام کی سرحد پر واقع ہے) 9ھ کو پیش آیا، مسلمان قلیل ہونے کے باوجود دشمن کی لاکھوں کی فوج پر غالب آئے۔
جنگ قادسیہ
یہ جنگ قادسیہ کے مقام پر مسلمانوں اور ایرانیوں کے درمیان 14ھ کو ہوئی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح ہوئی۔
جنگ یرموک
یہ جنگ دریائے یرموک کے مقام پر مسلمانوں اور رومی فوج کے درمیان 15ھ کو ہوئی۔ مسلمانوں کو فتح ہوئی اور رومیوں کے حوصلے پست ہوگئے۔ تھوڑے عرصے بعد سارا شام مسلمانوں کے قبضہ میں آگیا۔

Re: اہم اسلامی جنگیں

Posted: Mon Sep 17, 2012 3:44 pm
by افتخار
جزاک اللہ

Re: اہم اسلامی جنگیں

Posted: Mon Sep 17, 2012 5:43 pm
by اضواء
شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ

Re: اہم اسلامی جنگیں

Posted: Tue Sep 18, 2012 8:14 am
by بلال احمد
جزاک اللہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: اہم اسلامی جنگیں

Posted: Tue Sep 18, 2012 8:16 am
by چاند بابو
جزاک اللہ اچھی شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.