مکاتیب استغفار

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
احمداسد
کارکن
کارکن
Posts: 74
Joined: Fri Apr 15, 2011 6:54 pm
جنس:: مرد
Location: rawalpindi
Contact:

مکاتیب استغفار

Post by احمداسد »

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پیشکش: مدثر جمال تونسوی

حضرت اقدس مولانا محمد مسعود ازہر حفظہ اللہ تعالی کی علمی ، دینی ، جہادی اور اصلاحی و تصنیفی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور ان سے مستفید ہونے والے کسی ایک ملک یا علاقے کے باشندے نہیں ہیں بلکہ حضرت اقدس کی ذات عالی ان نفوس قدسیہ اور اُن وارثین علوم نبوت میں سے ہے جن کا فیض دنیا بھر میں جاری ہوتا ہے اور وہ پوری امت کے حق میں رحمت باری تعالی کا ابر بن کر برستے اور ہر طبقے کو اس کی استعداد کے موافق علم و ہدایت کے چشمہ شیریں و صافی سے سیراب کرتے ہیں ۔
حضرت اقدس کے فیوضات روحانی جو امت کو سیراب کر رہے ہیں ان میں ایک اہم سلسلہ ان مکاتیب کا ہے جو وہ اپنے زمانہ ہجرت فی سبیل اللہ سے جاری رکھے ہوئے ہیں ، یہ مکاتیب علم و حکمت اور معرفت و حقائق کا گنجینہ اور پیام عمل سے لبریز ہیں ، انہی مکاتیب کا ایک سلسلہ استغفار جیسے عظیم موضوع پر مشتمل ہے جو وقتا فوقتا جاری ہوتے رہے ، بظاہر فی الحال یہ مکمل ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں جو مکاتیب ہمیں دستیاب ہوئے وہ قارئین کی خدمت میں پیش ہیں ۔ اگر بعد میں اس سلسلے کے دیگر مکاتیب منظر عام پر آئے تو وہ بھی ان میں شامل کر دیئے جائیں گے ۔ ان شاء اللہ

مکتوب اول
مکتوب خادم:۲۶ اپریل ۲۰۱۲ء
افادات: امیر المجاہدین حضرت اقدس مولانا محمد مسعود ازہر حفظہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی مجھے اورآپ سب کو اپنی ،،مغفرت ،،نصیب فرمائیں...میرے پیارے بھائیو!آج ایک عجیب اور عظیم عبادت کی یاد دہانی کرانی ہے ...اتنی بڑی عبادت کہ جس کا حکم اللہ پاک نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا ... حضرت ابراہیم علیہ السلام کو فرمایا...تمام انبیاء علیہم ا لسلام کو فرمایا...ایسی عبادت جس کی اہمیت پر قرآن مجید میں سینکڑوں آیات ہیں...ایسی عبادت جس کے فوائد حضرات انبیاء علیہم السلام نے تفصیل سے بیان فرمائے ...ایسی عبادت جس کافوری نفع دنیا میں اور دائمی نفع آخرت میں ملتاہے ...ایسی عبادت جو انسان کونہ مایوس ہونے دیتی ہے اور نہ محروم. ..ایسی عبادت جو اپنے لیے کرنے کاحکم ہے اوردوسروں کے لئے بھی...ایسی عبادت جسے حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم اتنی کثرت سے فرماتے کہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنھم شمار کرتے رہ جاتے...ایسی عبادت جو دل کو زنگ سے پاک کردیتی ہے...ایسی عبادت جو مہلک زخموںپر شفاء بخش مرہم بن جاتی ہے. ..ایسی عبادت جو کمزور انسان کو طاقتور بنادیتی ہے... ایسی عبادت کہ جسے کرتادیکھ کرشیطان روتا ہے. ..پیٹتاہے ...چیختاہے ...تڑپتاہے ...اوراپنے سر پر حسرت سے خاک ڈالتا ہے ...ایسی عبادت جو ہر عمل کومقبول بنادیتی ہے. ..اور لمبا فاصلہ جلد طے کرایا دیتی ہے. ..ایسی عبادت جوروکاٹوں کے پہاڑ منٹوں میں راستے سے ہٹادیتی ہے. ..ایسی عبادت جو ہر غم کا علاج ہے. ..ہر تنگی سے نکالنے کاراستہ ہے ...اور ہر پریشانی کا حل ہے ...پیارے بھائیو!اس عبادت کا نام ہے ،،استغفار ،،جی ہاں ،،استغفار،،پھر سن لیں اس عظیم عبادت کا نام ہے استغفار...یعنی اپنی حالت پر نادم ہونا...اپنے گناہوںپر شرمندہ ہونا...اپنے محبوب رب کو منانے کی فکر کرنا ...اور اپنے گناہوں کو چھوڑنے کا پکا عزم رکھنا...اور اپنے رب سے معافی مانگنا ...ان پانچ کاموں کا نام ہے استغفار. ..اور یہ آج بھی ہماری بڑی ضرورت ہے اور کل بھی صرف استغفار نہیں بلکہ کثرت استغفار. ..زیادہ استغفار ...ہر عمل کے بعد استغفار ...ہرنیکی کے بعد استغفار ...ہر گناہ کے بعد استغفار ... پیارے بھائیو!دن رات میں ندامت کا آنسو اپنے رب سے شرمندہ ہوکر ایک آہ. ..میرے رب میں مجرم ہوں معاف فرمادے...شیطان اول تو نادم ہونے نہیں دیتا. ..اور اگر کوئی نادم ہوتو اسے مایوس کردیتاہے ...حا لانکہ مایوسی کا کیاجواز؟...میرے رب کے رحمت والے دروازے کھلے ہیں...مغفرت والے دروازے کھلے ہیں...چھوٹا بچہ جب گرتے پڑتے اپنے والدین کی طرف چلتا ہے تو وہ کتنے خوش ہوتے ہیں. ..شیطان گناہ کروا کے گراتا ہے تو مخلص بندے استغفار کر کے پھر اپنے مالک کی طرف لپکتے ہیں. ..تب اللہ پاک کو بہت پیار آتا ہے. ..کوئی دن میں70بار بھی گرے مگر فورااستغفار کرکے اپنے رب کی طرف متوجہ ہو تو اس کے گناہ بھی نیکیاں بناد یئے جاتے ہیں ...بھائیو!اپنے اوپر اللہ پاک کی محبت کو محسوس کرو وہ محبت کی نظر فرماتاہے تو اپنا نام لینے کی توفیق دیتا ہے ...دیکھو!اللہ پاک نے اس سال محرم میں استغفار مہم کی توفیق بخشی ...چار آنسو گرے تو اجتماع ملا...رکنیت مہم ملی... افراد میں اضافہ ہوا... اخبار میں اضافہ ہوا ...جب دنیا میں یہ اثرات تو آخرت کے اصل فوائد اور انعامات کتنے اونچے ہوں گے ان شاء اللہ. ..ارے بھائیو!جب حضرات انبیاء علیہم السلام کو استغفار کاحکم ہے. ..جب کہ وہ معصوم ہیں. ..تو سوچو میں اور آپ اس عبادت کے کتنے محتاج ہیں. ..ہمارا تو ہر عمل ناقص ہے... پھر ندامت اوراستغفار کے بغیر کیوں چھوڑا ہے ... روشنی کی کرن نظر آگئی ہے. ..مگر ابھی بہت کام باقی ہے ...دنیاپر سے کفر کا غلبہ ختم کرنے کی فکر اگرہمیں نہیں تو یہ بے غیرتی والی بات ہے... سارے عالم میں اسلام کا غلبہ. ..مظلوم مسلمانوںکی دادرسی اور بہت سے کام ... بھائیو!استغفار .. .زیادہ استغفار ...روزانہ کم از کم ایک ہزار بار استغفار ...د ل کی ندامت والا استغفار. ..رب کو منانے کے شوق والا استغفار ...خلوت والا استغفار ...جلوت والااستغفار ...آنسووں والا استغفار. ..امید اور یقین والا استغفار ...تکبر اور عجب توڑنے والا استغفار.. .آہوں اور سسکیوں والا استغفار. ..اور بار بار توبہ ...بغیرتھکے بغیر مایوس ہوئے توبہ. ..اے جماعت کے ذمہ دارو! استغفار. ..اے جماعت کے کارکنو!اے اللہ کے پیارے مجاہدو!فدائیو!استغفار ...اے ماؤں بہنو!استغفار ...اے میرے پیارے بھائیو!استغفار ...استغفار. ..استغفار ...
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ

مکتوب ثانی

مکتوب خادم:۲۸ اپریل ۲۰۱۲ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ پاک مجھ اور آپ سب کو ’’ تو ابین‘‘بنائیں...بیشک اللہ تعالی توابین سے محبت فرماتا ہے ...توابین یعنی زیادہ استغفار اور توبہ کرنے والے ...میرے پیارے بھائیو!کیا آپ شیطان کی کمر تو ڑ نا چاہتے ہیں ؟... شیطان کہتا ہے میںنے لوگوں کو گناہوں سے ہلا ک کیا ...اور لوگوں نے مجھے ’’لاالہ الااللہ ‘‘ اور استغفار سے ہلاک کر ڈالا...کیا آپ اندھیروں سے نکلنا چاہتے ہیں؟...نفس کے اندھیرے ...گناہوں کے اندھیرے ...ظلم کے اندھیرے ...بے بسی کے اندھیرے ...تو پھر زیادہ استغفار کیجئے ...وہ دیکھیں!سید نا یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں ...استغفار فرما رہے ہیں ...اتنے سخت اندھیرے میں ...مگر استغفار کی برکت ... ان کو چاند یو ں نظر آرہا تھا جیسے وہ آسمان پر نہیں مچھلی کے پیٹ میں ہو...روشنی ہی روشنی ...اور حضرت کی آواز پتہ ہے کہا ں تک جارہی تھی ؟...جی ہاں !عرش کے پاس موجود فرشتے صاف صاف سن رہے تھے ...اور آپس میں کہہ رہے تھے کہ آواز تو جانی پہچانی لگتی ہے ...میرے بھائیو!میں نے آپ کے لئے حضرت یونس علیہ السلام کی دعا پر ...کتاب لکھنا شروع کی ...ایسی دعا جس میں وہ تین تحفے ہیں جن کو ہماری جماعت امت میں عام کررہی ہے ...کلمہ ...تسبیح ...اور استغفار ...لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ...کتاب تھوڑی سی لکھی ...پھر رک گئی ...آپ میں سے جو اہل دعا ہیں وہ تکمیل کی دعا کردیں...مجاہدین میں استغفار آگیا تو وہ طاقتور ہوجائیں گے ...وہ طاقتور ہوں گے تو جہاد طاقت والا ہوگا ...اور جب جہاد طاقتور ہو گا تو اسلام کو اور امت مسلمہ کو ...طاقت اور قوت ملے گی ...بھائیو!استغفار ...استغفار ...استغفار ...پوری توجہ اور شوق سے استغفار ...آج بس اتنا ہی ...کل انشاء اللہ استغفار کی حقیقت پر چند اور باتیں ...کل جماعت کی مجلس قائمہ اور شوری کا اجلاس بھی ہے ... شعبہ ہدایت کے ذمہ دار بھی جمع ہیں ...ماشاء اللہ کئی درجن ...آپ دعا کردیں سب اجلاسات کامیاب ہوں...مقبول ہوں ... ان پر سکینہ اور نور نازل ہو ...اور اللہ پاک کی رحمت سے کام منظم ہو ...اور چل پڑے ...اصل بات نہ بھولیں ...استغفار...استغفار ...
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ

مکتوب ثالث
مکتوب خادم:۲۹ اپریل ۲۰۱۲ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ’’استغفار’’ نصیب فرمائیں...پیارے بھائیو! استغفار کے فوائد بے شمار ہیں...استغفارہر خیر کی کنجی...اورچابی ہے...یہ اس امت کے لئے اللہ پاک کی امان ہے...استغفار کی نعمت ہمیں نصیب ہو جائے...اس کے لئے چند ضروری باتیں آج پیش خدمت ہیں۔ ...﴿۱﴾دوسروں کے عیب تلاش نہ کریں...دوسروں کے عیب دیکھنے اور تلاش کرنے سے ...انسان استغفار سے محروم ہو جاتا ہے...بلکہ اللہ پاک حفاظت فرمائیں اس جرم کی وجہ سے...بعض اوقات ایمان سے بھی محرومی ہو جاتی ہے...العیاذباللہ...ایک آدمی نے چالیس سال مفت دین کی خدمت کی...مگر اس میں یہ عادت تھی کہ وہ عورتوں کے عیبوں کی ٹوہ میں لگا رہتا تھا...فلاں کا فلاں سے تعلق...فلان کی فلاں سے یاری...فلاں میں یہ عیب،یہ گناہ ،یہ کمزوری...بس یہی عادت...جب موت کا وقت آیا تو وہ ایمان سے محروم ہوگیا...بھائیو!ہر شخص اپنے عیب اور اپنے گناہ دیکھے...دوسروںکے عیوب سے آنکھیں بند رکھے...تب انشاء اللہ استغفار نصیب ہوتا ہے...پاک کرنے والا استغفار ...﴿۲﴾اپنے گناہ کسی کو نہ بتائیں...بس صرف اللہ پاک کے سامنے عرض کریں...اسی طرح صرف زبانی تواضع کے طور پر...خود کوگناہ گار اور برا بھلا نہ کہیں...زبانی تواضع یہ ہوتا ہے کہ کوئی آدمی خود کو...لوگون کے سامنے گناہ گار،حقیراوربرا بتائے...اور اس کے دل میں اللہ پاک کا خوف نہ ہو...اور اگر کوئی اور اسے گناہ گار یا برا کہدے تو اسے غصہ آئے...آگ لگ جائے...میرے بھائیو!یہ خطرناک بیماری ہے جو دل کو نادم نہیں ہونے دیتی...اور نفاق پیدا کرتی ہے...گناہ کوئی کھیل تو نہیں...بلکہ عظیم اور قہار رب تعالی کی نافرمانی کوگناہ کہتے ہیں...پھر خود کو گناہ گار کہنے کا کیا مطلب؟...اور وہ بھی صرف زبانی...ہاں دل سے خود کوگناہ گار سمجھے... مجرم سمجھے...اور پھر تڑپ تڑپ کے استغفار کرے...بزرگوں میں سے جو خود کوگناہ گار کہتے تھے...توان میں یہ بھی حوصلہ تھا کہ کوئی دوسرا بھی...انکو گناہ گار یا برا بھلا کہدیتا...تو بالکل ناراض نہ ہوتے...اور نہ انہیں غصہ آتا...کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ واقعی گناہ گار ہیں ...ہمارے اندر جب وہ اخلاص اور ہمت نہیں تو...ہم صرف لفظی تواضع،فیشن یاغصہ میں ...خودکوگناہ گار کہہ کر اپنی نافرمانی پر لوگوں کو گواہ نہ بنائیں...اور نہ گناہ گار کے لفظ کو ہلکا سمجھیں...میرے بھائیو!استغفار تو وہ کرتا ہے جو اپنے عظیم رب کی...محبت سے سرشار ہوتا ہے...یہ ایک صفت ہے جو مومنین کے دل میں ...یہ فکر پیدا کردیتی ہے کہ میرا محبوب رب ... مجھ سے ناراض نہ ہو...اور یہ حسن ظن پیداکردیتی ہے کہ اللہ پاک...ہر گناہ کو توبہ سے معاف فرماتے ہیں...میرے بھائیو!استغفار ...استغفار ...استغفار...وہ سنو!وہ خود ارشاد فرمارہے ہیں...کہہ دیجئے !اے میرے گناہ گار بندو!اللہ تعالی کی رحمت سے نا امید نہ ہو جاؤ. بے شک اللہ تعالی تمام گناہوں کو معاف فرماتا ہے.وہ غفور ہے وہ رحیم ہے...بھائیو! تمام گناہو ں کے ارادے چھوڑ کر...اللہ پاک کو راضی کرنے کی فکر...اور اسکی رحمت کا یقین... استغفار...استغفار...استغفار...آج دوباتیں عرض ہوسکیں ...باقی ان شاء اللہ پھر کبھی...
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
مکتوب رابع
مکتوب خادم:۲۰مییٔ ۲۰۱۲ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ پاک ایمان کو ہمارے دلوں میں اتار دیں...گذشتہ ایک مکتوب میں وعدہ کیا تھا کہ ،،استغفار،،کو حاصل کرنے کے طریقے عرض ہوں گے...چند طریقے عرض ہوچکے...چند باقی ہیں...دل میں اس بات کی حرص ہے کہ مجھے اورآپ کوحقیقی استغفار نصیب ہو جائے...تاکہ ہم سب کامیاب ہوجائیں...اور اسکی برکت سے دین ،جہاداورامت کوقوت مل جائے...اب ایک بات سنیں!جن حضرات نے ایمان کی حالت میں کسی صحابی کی صحبت پائی اورپھرایمان پران کاخاتمہ ہوا...انہیں تابعین کہتے ہیں...ان تابعین حضرات کے سردارکون تھے؟ سیدالتابعین... حضرت سیدنااویس قرنی رضی اللہ عنہ...کئی اور حضرات کا نام بھی آتا ہے. مثلا:حضرت سعیدابن المسیب رحمہ اللہ وغیرہ...دراصل کوئی علم میں سردار تھا کوئی زہداورتقوی میں اورکوئی کسی اور میدان میں...حضرت اویس قرنی خیرالتابعین تھے...حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا...اور والدہ کی مجبوری اور خدمت کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکے...ان کا مقام بہت اونچااور قصہ بہت میٹھا ہے...اسی میں گم نہ ہو جاؤں .اصل بات عر ض کرتا ہوں...حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو حضرت اویس قر نی کی علامات بیان فرمائیں...اورفرمایا اگر آپ کی ان سے ملاقات ہو توان سے اپنے لئے بھی استغفار کرائیے اور میری امت کے لئے بھی...حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے زمانہ خلافت میں بڑی محنت سے ان کو ڈھونڈلیا...اوران سے اپنے لئے اورامت کے لئے استغفارکرایا...تھوڑاسا سوچیں!استغفار کتنی بڑی چیز ہے...حکم فرمانے والے کون ہیں؟ جن کوحکم فرمایاجارہاہے وہ کون ہیں؟.اتنے عظیم خلیفہ ایک فقیر کو سالہاسال سے ڈھونڈرہے ہیں .کیوں؟تعویذ کے لئے ؟نہیں صرف استغفارکرانے کے لئے...حالانکہ بخشے بخشائے تھے جنت کے بشارت یافتہ تھے...اورعظیم فضائل کے مالک تھے...مگر استغفارتواستغفارہے...اس سے یہ نکتہ معلوم ہوا کہ استغفارپانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مقربین سے اپنے لئے استغفار کرایاجائے...اورخود بھی دوسروں کے لئے استغفارکیاجائے...مکتوب طویل ہوجائے تو میرے مکتب والے پریشان ہوتے ہیں اس لئے آج اتنا ہی...میں استغفار کرتاہوں اپنے لئے اورآپ سب کے لئے اور سب مومنین اور مومنات کے لئے...استغفراللہ لی ولکم وللمومنین والمومنات.
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

مکتوب خامس

مکتوب خادم:۳۱مییٔ ۲۰۱۲ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی میری اورآپ سب کی اور پوری امت مسلمہ کی مغفرت فرمائیں...بات یہ چل رہی تھی کہ استغفار کی نعمت کیسے حاصل ہوتی ہے؟انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ دو تین مکتوبات میں یہ اہم موضوع پورا ہوجائے...آج پہلے چند ضروری اعلانات پڑھ لیں (۱) ارکان کے لئے چالیس اسباق کا جو سلسلہ القلم میں جاری ہے اس کی قدر کریں ...اس سے فائدہ اٹھائیں...تمام ارکان شوری،مرکزی ،صوبائی اور شعبوں کے ذمہ دار توجہ سے پڑھا کریں ...انشاء اللہ بے حد فائدہ ہوگا...جن کے بعض اسباق رہ گئے ہوں وہ تین دن میں پڑھ لیں (۲) المرابطون کاتصوف اور جہاد پرخصوصی شمارہ بہت نافع اور مفید ہے...سب ساتھی فائدہ اٹھائیں... (۳) المومنات مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا گیا ہے ایک لاکھ خواتین تک بلا واسطہ یابالواسطہ ایمان ،نماز،جہاداورپردہ و حیاداری کی دعوت پہنچانے کا انشاء اللہ ہدف ہے...نو شہروں میں دس اجتماعات ہوں گے تمام ساتھی قبولیت کی دعا کریں ...اورجہا ں اجتماعات ہیں وہ ساتھی محنت کریں...اب آتے ہیں استغفارشریف کی طرف...استغفار حاصل کرنے کا ایک طریقہ دوسروں کے لئے استغفار کرنا ہے...کبھی آپ نے قرآن پاک میں استغفار کے احکامات اور قصوں پر غور کیا ؟.حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی اپنے والد سے عرض کر رہے ہیں...اے ہمارے ابا جی ہمارے لئے استغفار فرمائیے...والد محترم نے وعدہ فرمالیا...غورکریں!حکم آرہا ہے کہ اے نبی !یہ گناہ گارلوگ اگر آپ کی خدمت میں آئیں اپنے گناہوں پراللہ پاک سے استغفار کرتے ہوئے...پھر آپ بھی ان کے لئے استغفار فرمائیں تو ان کی معافی پکی...
سبحان اللہ غور کریں!حکم آرہا ہے اے نبی!کلمہ طیبہ پکا کریں...اپنے لئے اورتمام مومنین اورمومنات کے لئے استغفار فرمائیے...اوردیکھیں!فرمایا جارہا ہےکہ وہ عظیم فرشتے جوعرش کو اٹھائے ہوئے ہیں وہ زمین والوں کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں...اوردیکھیں! فرمایا جارہا ہے کہ منافقین کو کہاجاتا تھا کہ آؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وہ تمہارے لئے استغفار فرمائیں تومنافقین تکبر سے اپنے سر گھمانے لگتے...ان اشاروں پر غور کریں،ان کالطف لیں اور ان سے اپنے لئے سبق سمجھیں...یہ سب قرآن پاک کے روشن انوارات ہیں...انشاء اللہ باقی اگلے مکتوب میں.استغفراللہ لی ولکم ولسائرالمومنین والمومنات الاحیاء منکم والاموات.
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

مکتوب سادس
مکتوب خادم:۸ جون ۲۰۱۲ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ایمان کامل ...استغفاراورحسن خاتمہ نصیب فرمائیں...استغفار کا موضوع طویل اورمیٹھا ہے...ہاں! شیطان کوبہت ناپسند...ظالم بارباررکاوٹیں ڈالتا ہے...آج اس موضوع کو سمیٹتے ہیں...کیوں کہ ایک دن بعد المومنات مھم کے اجتماعات شروع ہورہے ہیں انشاء اللہ...آج استغفار حاصل کرنے کے کئی طریقوں میں سے دو کا تذکرہ ہے...اگرہم چاہتے ہیں کہ ہمیں استغفار نصیب ہوتودوباتوں کا التزام کریں..﴿۱﴾.دوسروں کے لئے استغفارکرنا..﴿۲﴾دوسروں کومعاف کرنا...دوسروں کے لئے استغفار کی ترتیب قرآن مجید نے سکھائی ہے...چنداشارات عرض ہیں...حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایاگیا : اپنے رفقاء کو معاف فرمائیں ...ان کے لئے استغفارفرمائیں اوران سے مشورہ لیا کریں...معلوم ہوا کہ بڑے اپنے چھوٹوں کے لئے استغفارکریں یہ اللہ پاک کو پسند ہے...اور دیکھیں! مال فئی کی تقسیم میں بعدمیں آنے والے مسلمانوں کا حصہ ...مگر وہ بعد والے مسلمان جواپنے سے پہلے اور پرانے مسلمانوں کے لئے استغفار کرتے ہوں...معلوم ہواچھوٹے اپنے بڑوں کے لئے استغفار کریں یہ اللہ پاک کو پسند ہے...اوردیکھیں!...قرآن پاک سمجھاتا ہے....اولادکا والدین کے لئے استغفار...اوروالدین کا اولاد کے لئے ...اور سنیں !جوشخص سب ایمان والوں کے لئے کثرت سے استغفار کرتا ہو وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے...اور اس کی برکت سے دوسروں کو رزق ملتا ہے...یہ بات حدیث شریف میں آئی ہے... جبکہ سب ایمان والوں کے لئے استغفار کا حکم قرآن پاک میں ہے...کیا آپ لوگ بھی کسی کے لئے استغفار کرتے ہیں ؟...حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے جب بھی نفل کے سجدہ میں جاتے ...توتسبیح کے بعدکہتے...اللھم اغفر لزبیر...بھائیو اور بہنو!سب کے لئے استغفار کیا کرو...والدین کے لئے...رشتہ داروں کے لئے...مجاہدین کے لئے ...سارے مسلمانوں کے لئے ...جس کی غیبت ہوجائے اس کے لئے ...جس سے حسد ہوجائے اس کے لئے ...جس سے ناراضگی ہو جائے اس کے لئے...آپ جب اس کی عادت بنائیں گے تو خود اپنے لئے اس سچے استغفار کادروازہ کھل جائے گا...جودنیاآخرت کے ہر مسئلے کاحل اورہرپریشانی کا علاج ہے...اسی طرح دوسروں کی غلطیاں معاف کرنیوالوں کو بھی سچا استغفار نصیب ہوتا ہے...اس کی تفصیل پھر کبھی ...بھائیو اور بہنو!...میں نے استغفار آپ تک پہنچادیا...اللہ پاک کی توفیق سے...اور اللہ پاک کے فضل سے،، استغفار،،کے نادرنکتےآپ تک پہنچ گئے...مجھے امید ہے آپ عمل کریں گے اور آگے پہنچائیں گے...میراحق تونہیں بنتا کہ کچھ مانگوں ..مگردعا اور استغفار کاطالب ہوں... اس لئے آپ سب سے اپنے لئے استغفار کی درخواست کرتا ہوں...اللہ پاک آپ کواس کاخوب بدلہ دے...دوسروں کے لئے استغفارکے کئی طریقے ہیں...تین عرض کررہا ہوں...مثلا ایک شخص ہے ریاض اس کے لئے استغفار کرنا ہے تو اس کے تین طریقے﴿۱﴾اللھم اغفرلی ولریاض﴿۲﴾استغفراللہ لی ولریاض﴿۳﴾یا اللہ میری اور ریاض کی مغفرت فرما
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مکاتیب استغفار

Post by اضواء »

اللھم آمین یارب العالمین ....
بارك الله فيك...
جزاك اللہ کل خیر.....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مکاتیب استغفار

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”