میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by علی خان »

سلام دوستوں. آج میں نے شازل بھائی کے بلاگ میں کچھ انوکھا دیکھا، تو سوچا کیوں نہ اسکو اردونامہ پر دوستوں کے ساتھ شئیر کروں.
تو لیجئے شازل بھائی کی کہانی انہی کی زبانی.

-----------
اردونامہ فورم کے روح رواں اور میرے بہت ہی پیارے دوست ماجد چوہدری المروف چاند بابو اب اپنے نہیں رہے وہ کسی اور کے ہوگئے ہیں۔ یعنی ان کی شادی ہوگئی ہے۔ ہم میں سے کسی کو ان سے یہ امید نہیں‌تھی لیکن خیر زہر کا یہ گھونٹ ہر کسی نے پینا ہی ہے ہم کسی نہ کسی بہانے ان کوچھڑتے رہتے تھے اور وہ بھی اس چھیڑ میں‌ہمیں لاجواب کردیا کرتے تھے۔
ان کی ڈانٹ ڈپٹ سے مجھے اور کئی متاثرین اردو نامہ کو ان سے گلہ رہتا تھاکہ وہ کیسے کسی کو خوش رکھ سکیں گے، لیکن تھپڑ مار کر سوری بولنا بھی تو ان کی خوبی ہی شمار ہوتی تھی۔
ایک دن انہوں نے مجھے میسج کیا کہ پچیس مارچ کو میری شادی اور چھبیس کو ولیمہ کی تقریب ہے جس میں‌ہماری شرکت لازمی ہے۔ میں نے پہلے دن ہی سے ٹال مٹول سے کام لیا اور اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ عین وقت پر میری خالہ اور ساس فوت ہوگئی۔اور میں ولیمہ کی سعادت سے نہیں بلکہ ان کی شادی میں شرکت سے محروم رہ گیا۔ یاری اسے تو نہیں کہتے لیکن کیا کریں لڑکیوں کی طرح کبھی مرد بھی مجبورہوجاتے ہیں۔
اس سے پہلے ہمارے ایک اور پیارے دوست اور بھائی اشفاق نے مجھے فون کیا اور پروگرام کا پوچھا اور بتایا تھا کہ بلال بھائی بھی پہنچ رہے ہیں، آپ کا کیا پروگرام ہے؟ ان دنوں میری خالہ جو کہ ساس بھی ہوتی تھیں کومہ کی حالت میں تھیں اور میرا تمام وقت اسپتال اور گھر کے دورمیان بھاگتے دوڑتے صرف ہوتا تھا۔ میں نے اشفاق بھائی کو اپنی مجبوری بتائی لیکن وعدہ بھی کیا کہ میں پہنچوں گا۔
خیرچاند بابو تو اب ماہ دوماہ کے بعد طلوع ہونگے ان کی طویل چھٹی منظور کی جاتی ہے لیکن اشفاق بھائی، بلال بھائی اور اعجاز الحسینی بھائی سے گزارش ہے کہ وہ لمحہ بہ لمحہ شادی کی تفصیلات کو اردونامہ پر شیئر کریں تاکہ ہم سب بھی آن لائن ان کی شادی اور ولیمہ کو انجوائے کرسکیں۔ سیدھی اور سچی بات ہے کہ ان کا ولیمہ مس کرنے کا ہمیں بہت قلق ہے۔
امید ہے کہ آپ جلد ہی ان کی شادی کی کوریج کو میرے بلاگ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by افتخار »

بھیا جی یہ خبر تو بہت پرانی ھے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by اضواء »

بہت ہی دلچسپ ہے :clap: :clap:

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by چاند بابو »

ارے یار اشفاق بھیا کیا بات ہے.
کیا دن یاد دلا دیئے.

شادی کی خوشی تو ایک طرف یقین کیجئے میں آج بھی اپنے اردونامہ کے دوستوں کی محبتوں کو دیکھتا ہوں تو اپنے آپ کو بے حد خوش قسمت پاتا ہوں کہ مجھے اپنے دوستوں سے اسقدر پیار ملا.

بات تو پرانی ہوگئی مگر یادیں ابھی بھی تازہ ہیں.
وہ سب جو اس دن یہاں موجود تھے،
وہ سب جو پہنچ نہیں پائے مگر فون پر مبارکباد دی.
وہ سب جو نا پہنچ سکے نا مبارکباد دے سکے مگر اردونامہ پر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہے.
ان سب کی لازوال محبتوں کا میں مقروض بھی ہوں اور مشکور بھی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by علی خان »

افتخار wrote:بھیا جی یہ خبر تو بہت پرانی ھے
افتحار بھائی، خبر تو پرانی ہے لیکن مغذرت کے ساتھ ابھی تک نامکمل ہے، مطلب وہ چائے... p:a:t:a:i
آپ کو تو خیر یاد بھی نہیں ہوگا، مگر کچھ دوست سمجھ گئے ہونگے. :o
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by چاند بابو »

h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a
v_v_f v_v_f v_v_f
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by علی خان »

ماجد بھائی، میرے خیال سے میری بات 100 آنے سچ ہے، اس لئے آپ اتنا زیادہ ہنس پڑھے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by چاند بابو »

جی جی بالکل میں سمجھ بھی گیا ہوں اور جسے آپ سمجھانا چاہتے ہیں حاضری رجسٹر کی طرف دیکھیں وہ بھی سمجھ چکے ہیں. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by زین »

شادی مبارک ہو بھیا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by چاند بابو »

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے.
خیر ایک سال بعد ہی سہی خیر مبارک بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرے یار کی شادی ہے. (شازل بلاگ سے )

Post by بلال احمد »

زین آکاش wrote:شادی مبارک ہو بھیا
زین بھائی شادی مبارک ہو یا شادی کی سالگرہ مبارک ہو h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”