Page 1 of 1

اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Fri Aug 07, 2009 9:01 am
by شازل
نئی ہوسٹنگ اور پی ایچ پی بی بی تھری پر متقلی بلاشبہ ہمارے لیے ایک فخر کا مقام ہے اس کام کا آغاز ہمارے فورم کے ایڈمنسٹریٹر جناب چاند بابو نے شروع کیا اور تکمیل تک بھی انہوں نے پہنچایا لیکن اگر اردو کوڈر کی ہر دلعزیز شخصیت جناب محمد علی مکی صاحب کی معاونت شامل نہ ہوتی تو ہمارے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتے تھے
اللہ انہیں جزائے خیر دے ،
ہم تو فقط ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ہی ادا کرسکتے ہیں،

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Fri Aug 07, 2009 12:46 pm
by رضی الدین قاضی
السلام علیکم
بے شک چاند بھائی اور شازل بھائی کی انتھک محنت ہی کی بدولت ہم اردو نامہ کی نئی شکل دیکھ رہے ہیں۔بہت بہت شکریہ آپ دونوں بھائیوں کا۔
اس کام میں جو تعاون جناب محمد علی مکی بھائی دیا مین ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اللہ سب کو خوش رکھے۔آمین !

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Fri Aug 07, 2009 7:45 pm
by چاند بابو
بلا شبہ اردونامہ کو ایک نئی خوبصورت شکل دینے میں اردوکوڈر کے محمد علی مکی صاحب کی معاونت ایک بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اگر وہ ہماری مدد کرنے پر تیار نہ ہوتے تو شاید ہم سب آج بھی پرانے اردونامہ پر اس کو نئی شکل دینے کا مشورہ کر رہے ہوتے۔ میں ان خدمات کے صلے میں محترم محمد علی مکی صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
اس کے ساتھ ساتھ میں محترم شازل بھیا کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اردونامہ کی ترقی میں اگر کسی شخص نے حقیقی طور پر عملی کاوشیں کی ہیں تو وہ صرف شازل صاحب ہی ہیں اگر شازل صاحب نہ ہوتے تو شاید اردونامہ ابھی کئی مہینے تک بھی نئی شکل میں نہ آ پاتا۔

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Sat Aug 08, 2009 4:32 pm
by عاطف
بہت ہی خوب سب کو مبارک ہو نیا اردونامہ ایک نئے انداز سے پیش ہے- اور ان سب کا شکریہ جن جن نے اس کو بنانے میں خوب دل کھول کر محنت کی ہے-

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Sat Aug 08, 2009 5:38 pm
by شازل
بہت شکریہ
لیکن اب آپ نے اس کی رونق بڑھانی ہے

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Sun Aug 09, 2009 4:43 pm
by مجیب منصور
Image
Image
آج مجھے الحمدللہ بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے نہایت پیارے بھائی ودوست ماجد یعنی چاند بابو بھائی
کا خواب ایک زبردست حقیقت میں تبدیل ہوگیا ایک تو وہ وقت بھی تھا کہ رضی بھائی ،چاندبابو بھائی اور راقم الحروف کئی کئی دنوں تک باہم مشورے کرتے تھے،اور ایک دوسرے کا سر کھپاتے رہتے تھے کہ کب فری ہوسٹنگ سے چھٹکارا ملے گا اور ہم دنیائے فورم میں ایک اچھے فورم اوربہترین اسٹائل کے ساتھ متعارف ہوں گے،یہ سلسلہ باتوں کا کئی دنوں تک چلتارہتاتھا،کہ اچانک ایک نیا رکن ؛؛؛شازل؛؛؛بھائی اردونامہ میں رجسٹرہوا جنھوں نے آتے ہی فورم کو مزین کرنے اور اپنی خوبصورت پوسٹوں اور موضوعات سے سجانا شروع کردیا،بلآخر فورم کو ایک زبردست ،خوبصورت،اور جگمگاتی صورت میں سمونے کا مسئلہ نمودار ہوا اور اس میں بھی کافی دن تک مشورے ہوتے رہے خاص طور پر چاندبابو بھائی اور شازل بھائی ہروقت اسی کام میں لگے رہتے تھے
یقینا ان دونوں حضرات کی انتھک محنت رنگ لائی،جس کے نتیجے میں
آج الحمدللہ اللہ نے یہ دن دکھایا کہ ہم اس خوبصورت اسٹائل کے ساتھ گویا بلکل ایک نئی دنیا میں خود کو محوس کررہے ہیں
سب سے زیادہ مبارک بادکے لائق ہیں شازل بھائی اور چاند بابو بھائی جنھوں نے مثالی محنت کرکے اردودنیا میں اپنا لوہا منوالیا،
صمیمِ قلب سے دعاہے کہ اللہ ان کو خوشیوں‌سے نوازے ،اپنا رضامندہ ان کونصیب کرے اور ان کا ہرطرح کا مسئلہ حل فرمائے اور دعائیں قبول فرمائے
آمین آمین آمین

بڑی ناسپاسی ہوگی اگر اس موقعہ پر مکی بھائی کا بھی شکریہ ادانہ کیا جائیں جن کا شکریہ ادا کرنے کے لیے یہ تھریڈ معنون ہے.اللہ تعالی ان کو بھی بے تحاشا برکتوں سے نواتے جنھوں نے ایک اچھا اسٹائل فراہم کیا
اور ہاں‌یہ سطور لکھنا بھی اپنا فرض سمجھتاہوں کہ اردونامہ کے دل و نگران اور شروع ہی سے ماجد بھائی کے شانہ بشانہ اردونامہ کو زینت بخشنے والےرضی الدین بھائی کوایسے پرمسرت موقعہ پر دل وجان سے بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالی ان کوبھی سداسلامتی سے نوازتارہے آمین
والسلام

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Sun Aug 09, 2009 5:12 pm
by شازل
آپ نے ہمارے حوصلے دوچند کردیے
بہت دن بعد آئے
آپ کو ان دوتین دن بہت مس کیا
اب ذرا اس فورم کی مناسبت سے ایک خوبصورت لوگو تو بنا دیں
اینیمیٹڈ نہ ہو بلکہ ساکت ہو.
بہت شکریہ

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Sun Aug 09, 2009 5:26 pm
by مجیب منصور
شکریہ شازل بھائی
میں اگرچہ آج کل اتنا مصروف نہیں ہوں
لیکن اللہ ہدایت دے نیٹ والوں کو اتنے برسوں میں اتنا کبھی بھی انلوگوں نے مجھے تنگ نہیں کیا جو ان دنوں میں کررہے ہیں،میری تاخیر کی وجہ صرف نیٹ کی خرابی ہے ،اس کی وجہ سے کسی بھی فورم پر میں نظر نہیں آتاہوں
اور شازل بھائی ان شاء اللہ لوگوز شام تک بناتاہوں فی الحال پلیز کوئی بھی متحرک لوگو لگادیں
شازل بھائی؛ لوگو کی لمبائی اور چوڑائی کتنی رکھنی ہے یہ وضاحت ضرور کریں،اور یہ کہ پی این جی میں ہی سیو کروں نا؟

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Sun Aug 16, 2009 11:44 am
by شازل
میں‌نے یہ تھریڈ ابھی دیکھا ہے
میرے خیال میں ایکدوسرے تھریڈ‌میں‌ مجبیب بھائی کو کہہ دیا گیا ہے
ہاں پی این جی مین سیو کریں
شکریہ

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Sun Aug 16, 2009 8:31 pm
by چاند بابو
شازل بھیا وہ تو پرانی بات ہے مجیب بھیا تو چلے گئے۔

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Sun Aug 16, 2009 9:35 pm
by شازل
لوٹ آئیں‌گے فکر نہ کریں

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Mon Aug 17, 2009 9:33 am
by رضی الدین قاضی
ان شاء اللہ مجیب بھائی بہت جلد ہمارے ساتھ ہونگے۔
بھلا بانی پر لاٹھی مارے سے بانی دور تھوڑی ہوتا ہے۔

Re: اردو کوڈر لینکس کا شکریہ

Posted: Mon Aug 17, 2009 9:57 am
by شازل
بالکل