Page 1 of 1

ایک شاعر نے جو گھر اپنے بُلایا مجھ کو

Posted: Wed Feb 08, 2012 8:30 am
by جعفر بشیر
ایک شاعر نے جو گھر اپنے بُلایا مجھ کو
اپنے شعروں سے بہت اُس نے گھمایا مجھ کو

ڈال لینی ہی پڑی اُنگلیاں بھی کانوں میں
پھر ترنّم سے بہت اُس نے تپایا مجھ کو

بس سناؤں گا فقط چند ہی میں شعر اپنے
پھر تو بس خوب ہی دیوان سنایا مجھ کو

جب مجھے نیند کا جھونکا بھی ستانے آیا
چائے کا جام بھی پھر اُس نے پلایا مجھ کو

شاعری میری یہاں کوئی نہیں ہے سُنتا
واقعہ دُکھ سے بہت ہی تھا بتایا مجھ کو

آ گئے گھر میں جو مہمان اچانک اُس کے
بھاگ جانے کا لو موقع بھی دلایا مجھ کو

اُس کو جعفرؔ تھا کیا غم کہ وہ تو شعروں پر
خود تو رویا تھا مگر اس نے رلایا مجھ کو

Re: کل شب اِک شاعـر نے بُلایا مُجھ کو

Posted: Wed Feb 08, 2012 5:12 pm
by اضواء
بہت خوب :clap: :clap:

آپ کا شکریہ ....

Re: کل شب اِک شاعـر نے بُلایا مُجھ کو

Posted: Wed Feb 08, 2012 7:05 pm
by چاند بابو
:clap: :clap: :clap: :clap:
بہت خوب بہت اچھا کلام سنانے کا شکریہ۔ h.a.h.a h.a.h.a

Re: کل شب اِک شاعـر نے بُلایا مُجھ کو

Posted: Mon Jun 25, 2012 6:45 pm
by شاہین اعوان
اچھا لکھا تصویر اچھی ھے شاعر کی

Re: کل شب اِک شاعـر نے بُلایا مُجھ کو

Posted: Mon Jun 25, 2012 7:41 pm
by چاند بابو
ارے واہ آپ کو تصویر کہاں سے نظر آ گئی ہے.
شاعر کی کوئی تصویر ہے تو مجھے نظر کیوں نہیں آ رہی ہے.

Re: کل شب اِک شاعـر نے بُلایا مُجھ کو

Posted: Tue Jun 26, 2012 10:09 am
by kehkashanjan
mein bht khush hon ap k page par registered hokar mein umeed karta hon k mjhe bht kuch sekhne ko mile ga
v;g

ترجمہ چاند بابو نے کیا:
میں بہت خوش ہوں آپ کے پیج پر رجسٹرڈ ہو کر، میں امید کرتا ہوں کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا.

Re: کل شب اِک شاعـر نے بُلایا مُجھ کو

Posted: Tue Jun 26, 2012 4:22 pm
by چاند بابو
کہکشاں جان صاحب آپ کی تحریر کو رومن اردو کی بجائے یونیکوڈ اردو میں تبدیل کر دیا ہے.

Re: کل شب اِک شاعـر نے بُلایا مُجھ کو

Posted: Tue Jun 26, 2012 7:46 pm
by اعجازالحسینی
:clap: :clap: